شہری ہوابازی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

26 مئی 2023 کو کانپور ہوائی اڈے کو ملے گا مسافروں کی زیادہ گنجائش  والا  نیا سول انکلیو


اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ اور شہری ہوا بازی کے مرکزی وزیر کریں گے افتتاح

موجودہ  ٹرمینل سے 16 گنا بڑا ہے نئی  ٹرمینل بلڈنگ  کا رقبہ

Posted On: 24 MAY 2023 4:38PM by PIB Delhi

’ڈیولپمنٹ تھرو کنکٹیوٹی ‘ یعنی کنکٹیوٹی سے ترقی کی  حکومت کی عہدبستگی کے مطابق  اترپردیش کی اقتصادی راجدھانی کانپور کو ایک نیا سول انکلیو ملنے جارہا ہے۔  کانپور ہوائی اڈے پر نئے سول انکلیو کا افتتاح 26 مئی کو اتر پردیش کے وزیر اعلی جناب یوگی آدتیہ ناتھ اور شہری ہوا بازی  اور  فولاد  کے مرکزی وزیر جناب جیوتی رادتیہ ایم سندھیا  کے ذریعہ کیا جائے گا ۔

اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ جناب یوگی آدتیہ ناتھ اور شہری ہوا بازی اور  فولاد  کے  مرکزی وزیر جناب جیوترادتیہ سندھیا مین پوری میں آنجہانی مادھو راؤ جیواجی راؤ سندھیا کے مجسمے کی نقاب کشائی  کرنےکے بعد ایک ساتھ نئے ٹرمینل کے افتتاح کے لیے کانپور ہوائی اڈے  جائیں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image01OJJM.jpg

نئی ٹرمینل بلڈنگ  کی اہم خصوصیات میں شامل ہیں:

  • نئی ٹرمینل  بلڈنگ  6243 مربع میٹر کے رقبے میں 150 کروڑ روپے کی پروجیکٹ لاگت سے تعمیر کی گئی ہے اور یہ موجودہ ٹرمینل سے 16 گنا بڑی ہے۔
  •  پہلے کے 50 مسافروں کے مقابلے میں مصروف  اوقات  کے دوران  400 مسافروں کو سنبھالنے کے لیے  تیار کی گئی ہے۔
  • مسافرورں کے لئے سہل اور تیزی سے   چیک اِن  کے عمل کو یقینی بنانے کے لیے 8 چیک ان کاونٹر۔
  • 3 سامان کے آسانی سے رکھ رکھاؤ  اور وصول کرنے کی سہولت کے لئے تین کنویئر بیلٹس، جس ایک  ڈیپاچر  ہال میں اور دو آرائیول ہال میں واقع ہے۔
  • 850 مربع میٹر میں پھیلا  ایک وسیع  کنسیشنیئر ایریا، جو مسافروں کے لیے خریداری اور کھانے کی متنوع رینج پیش کرتا ہے۔
  • بصارت سے محروم مسافروں کی سہولت کے لیے چھوکر معلوم کرنے کے  راستے بنائے گئے ہیں ۔
  • ٹرمینل کے شہر کی طرف، 150 کار پارکنگ کی جگہیں اور 2 بس پارکنگ کی جگہیں ہیں، جو مسافروں کے لیے پارکنگ کی مناسب سہولیات  کو یقینی بناتی ہیں۔
  • نیا تیار شدہ اپرون 713m X 23m کے ایک لنک ٹیکسی ٹریک کے ساتھ ساتھ تین A-321/B-737 قسم کے جہازوں  کی پارکنگ کے لیے موزوں ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002ZWRK.jpg

شہری ہوا بازی اور سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر مملکت (ریٹائرڈ) جنرل ڈاکٹر وی کے  سنگھ، اتر پردیش   اسمبلی کے اسپیکر جناب ستیش مہانا، اترپردیش حکومت میں صنعتی ترقی، برآمدات کے فروغ، این آر آئی اور سرمایہ کاری کے فروغ کے وزیر   جناب نند گوپال گپتا ’نندی‘، لوک سبھا  ایم پی  جناب  دیویندر سنگھ، لوک سبھا  ایم پی  جناب  ستیہ دیو پچوری اور کانپور میونسپل کارپوریشن کی میئر محترمہ پرمیلا پانڈے اور دیگر معزز شخصیات بھی  اس پروگرام میں موجود رہیں گی۔

کانپور چمڑا،  کپڑا  اور دفاع سے متعلق صنعتوں کا ایک  اہم مرکز ہے۔ یہاں کئی تاریخی اور مقدس مقامات ہیں  اور آئی آئی ٹی کانپور، نیشنل شوگر انسٹی ٹیوٹ، یوپی لیدر اینڈ ٹیکسٹائل ٹیکنالوجی انسٹی ٹیوٹ جسے مختلف  تعلیمی ادارے ہیں جو بڑی تعداد میں فضائی مسافروں کو راغب کرتے ہیں۔ اس وقت کانپور ممبئی اور بنگلورو ہوائی اڈے سے براہ راست جڑا ہوا ہے۔ کانپور، جسے اکثر ’اتر پردیش کا مانچسٹر‘ کہا جاتا ہے، کے اتر پردیش کے دیگر شہروں اور ملک کے دوسرے حصوں سے  جوڑنے  کا امکان ہے۔

کانپور ہوائی اڈے پر نئے سول انکلیو کی ٹرمینل بلڈنگ ڈبل انسولیٹڈ روفنگ سسٹم، توانائی کی بچت کے لیے کینوپیز کا پرویژن ، ایل ای ڈی لائٹنگ، لو ہیٹ گین ڈبل گلیزنگ یونٹ،زیرزمین   پانی کی سطح کو ری چارج کرنے کے لیے  بارش کے پانی کو جمع کرنا ، پانی کو صاف کرنے کا پلانٹ،  گندے پانی کو صاف کرنے کا پلانٹ ، لینڈاسکیپنگ کے لئے  ری سائکل کئے گئے پانی کا استعمال ،  100 کے ڈبلیو پی  کی صلاحیت والا ایک شمسی توانائی  پلانٹ جیسی مختلف  پائیدار سہولیات سے آراستہ ہے۔اسے جی آر آئی ایچ- IV  ریٹنگ فراہم کی گئی ہے جو ملک میں پائیدار ترقی اور ذمہ دار وسائل کے بندوبست کو  ظاہر کرنے والا ایک نیشنل گرین بلڈنگ ریٹنگ  نظام ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003FIJO.jpg

ٹرمینل بلڈنگ کا سامنے کا حصہ شہر اور  ایئر سائڈ دونوں سے  کانپور کے معروف  جے کے مندر فن تعمیر کی عکاسی کرتا ہے۔ ٹرمینل بلڈنگ کا اندرونی حصہ مختلف مقامی  تھیم جیسے کہ  کپڑا، چمڑے کی صنعت اور شہر کی معروف ہستیوں جیسے کوی شیام لال گپتا اور رشی  مہارشی والمیکی پر مبنی ہیں۔ ٹرمینل کو کانپور اور ریاست اتر پردیش کی ثقافت اور وراثت  کو  ایک کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جس سے  یہاں آنے والوں کے لئے  علاقے کی ثقافت اور تاریخ کے تئیں  احساس پیدا کیاجاسکے۔

 

************

 

 

 

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U:5448)


(Release ID: 1927076) Visitor Counter : 154


Read this release in: Hindi , English , Telugu