الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیرمملکت راجیو چندرسیکھر کل ممبئی میں ‘‘ڈجیٹل انڈیاقانون’’ کے اصول وضوابط کے بارے میں ‘‘ڈجیٹل انڈیامذاکرات ’’کے موضوع پر ایک اجلاس کا انعقاد کریں گے

Posted On: 22 MAY 2023 8:11PM by PIB Delhi

ہنرمندی کے فروغ اورصنعت کاری اورالیکٹرونکس اوراطلاعاتی ٹیکنولوجی کے مرکزی وزیرمملکت جناب راجیو چندرسیکھرکل ممبئی میں ڈجیٹل انڈیا قانون کے اصول وضوابط  کے بارے میں ‘‘ڈجیٹل انڈیا مذاکرات ’’ کے موضوع  پرایک اجلاس کا انعقاد کریں گے ۔

اس اجلاس میں شرکت کرنے والے سرکردہ افراد میں ، ٹیک ایکونظام کے متعلق فریق –صنعت کے پیشہ ورافراد /ایسوی ایشنیں ،اسٹارٹ اپس ، قانونی امورکے ماہرین وغیرہ شامل ہیں ۔ اسی طرح کا ایک پروگرام اسی سال مارچ میں بینگلورو میں منعقد کیاگیاتھا۔

یہ مشاورت  ، وزیراعظم جناب نریندرمودی کی قانون اورپالیسی سازی کے لئے ایک مشاورتی طریقہ کارتیارکرنے سے متعلق پہل کے عین مطابق ہے ۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ جب یہ مشاورت ، بل کے مسودہ  تیارکرنےسے پہلے کے مرحلے میں منعقد کی جارہی ہیں ۔

ڈجیٹل انڈیا قانون -2023، کی مستقبل کی ضرورتوں اورتقاضوں کو پوراکرنے کی غرض سے قانون سازی کی گئی ہے ۔ جس کا مقصد ، اطلاعاتی ٹیکنولوجی کے موجودہ قانون کی جگہ اسے نافذ کرنا اوربھارت کے ٹیک ایڈ سے متعلق ہمارے اہداف کی معاؤنت کی غرض سے ایک مضبوط مستحکم قانونی فریم ورک فراہم کرناہے ۔ یہ قانون ، عالمی معیارکے سائبرقوانین    کے ایک اہم حصہ پرمشتمل ہے ، جسے نریندرمودی حکومت نے بھارت کی ڈجیٹل معیشت پراثرانداز ہونے کی غرض سے وضع کیا ہے ۔

اس کے علاوہ ڈجیٹل ذاتی ڈیٹا کے تحفظ سے متعلق بل ، ڈیٹا حکمرانی سے متعلق فریم کی قومی پالیسی ، اطلاعاتی  ٹیکنولوجی –آئی ٹی ضوابط میں حالیہ ترامیم اورسی ای آرٹی –آئی این رہنما ہدایات ، اس قانونی فریم ورک میں اہمیت کاحامل عنصرہے ۔بھارت میں ، سردست ، 83کروڑانٹرنیٹ استعمال کرنے میں اور یہ دنیا کی سب سے بڑی ‘‘ڈجیٹل لحاظ سے مربوط جمہوریت ’’ہے ۔ انٹرنیٹ کو عام طورپر، اورزیادہ تر23-سال پرانے قانون کے ذریعہ متعین کیاجاتاہے، جس میں دوسری چنوتیوں کے ساتھ ساتھ صارفین کے حقوق ، اوراعتماد اورحفاظت کے بارے میں قواعدوضوابط کی کمی ہے اور یہ قانون ڈوکسنگ ، سائبرتعاقب ، اورآن لائن ٹرولنگ وغیرہ  جیسے سائبر جرائم کی ابھرتی ہوئی پیچیدہ اورترقی یافتہ شکلوں سے نمٹنے کی غرض سے پوری طرح لیس نہیں ہے ۔

‘‘ڈجیٹل انڈیا ڈائیلاگ ’’- ڈی آئی اے ، اس بات کویقینی بنانے کی کوشش کرے گاکہ بھارت میں انٹرنیٹ کو سبھی کے لئے  کھلا بنایاجائے اوراسے  خطاکاری اورصارف کو کسی بھی قسم کے نقصان پہنچانے سے مبرا کیاجائے اور یہ کہ اس کے لئے جوابدہی کاایک ادارہ جاتی طریق کاروضع کیاجائے ۔

***********

(ش ح ۔ ع م۔ ع آ)

U -5436


(Release ID: 1926864) Visitor Counter : 128


Read this release in: English , Hindi