بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت نے منار، کیرالہ میں اپنا چنتن شیویر شروع کیا جس کا مقصد بحری سرگرمیوں میں ہندوستان کو آتم نِربھر بنانے کی ممکنہ صورتوں پر اہداف مقرر کر کے غور کرنا ہے
آتم نِربھر میریٹم سیکٹر کے رُخ پر میری ٹائم سیکٹر کی رہنمائی کی ممکنہ صورتوں اور جدت طرازی پر غور و خوض اورتبادلہ خیال
کامیابیوں کا جشن اور آنے والے سال کے اہداف پر تبادلہ خیال
ہمارے عزت مآب وزیر اعظم نریندر مودی جی کی متحرک قیادت میں ہندوستان نے عالمی سطح پر ایک نیا مقام حاصل کیا ہے اور ہمیں اس سفر کو مزید آگے بڑھانا ہے : جناب سربانند سونووال
Posted On:
21 MAY 2023 6:13PM by PIB Delhi
بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت نے کیرالہ کے منار میں اپنے اُس دو روزہ چنتن شیویر کا آغاز کیا جس کا بہت دنوں سے انتظار تھا۔ شیویر کا افتتاح اور اس کی صدارت بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں اور آیوش کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے کی۔ موقع پر بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں اور سیاحت کے وزرائے مملکت جناب شریپد نائک اور جناب شانتنو ٹھاکر کے علاوہ متعلقہ وزارت کے سکریٹری جناب سدھانش پنت، سکریٹری اور دیگر بشمول تمام بڑی بندرگاہوں کے چیئرپرسن، وزارت کی دیگر تنظیموں/ پی ایس یو کے سربراہان اور اعلیٰ حکام موجود تھے۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب سونووال نے بحری شعبے میں ہندوستان کو ایک عالمی رہنما کا مقام دلانے میں متعلقہ وزارت اور اُن تمام تنظیموں کی ستائش کی جن کی محنت اور عزم کا اس میں عمل دخل رہا۔ رابطے کو بڑھانے اور نئے کاروباری مواقع کو فروغ دینے کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے انہوں نے سادہ زبان میں بحری شعبے اور عام لوگوں کی زندگی پر اس کے اثرات کو اجاگر کرکے عام لوگوں میں بھی تعلیم اور بیداری پیدا کرینے کے وزارت کے مقصد پر زور دیا۔
وزیر موصوف نے مزید کہا کہ ہمارے عزت مآب وزیر اعظم نریندر مودی کی متحرک قیادت میں ہندوستان نے عالمی سطح پر ایک نیا مقام حاصل کیا ہے اور وزارت تمام بڑی تنظیموں کے ساتھ مل کر ہندوستان کو آتم نربھر بنانے کے لیے وزیر اعظم کے وژن کو مزید فروغ دینے اور لاگو کرنے کے رُخ پر سر گرمِ عمل ہے۔
وزیر مملکت جناب شریپد وائی نائک نے مالی سال 2023-2022 کے دوران بندرگاہ کے تمام کاموں میں حاصل کردہ شاندار کارکردگی کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی قیادت میں لانچ کردہ ایم آئی وی 2030 نے کارروائیوں کے بلیو پرنٹ کو آگے بڑھایا ہے۔ جو ہمیں ہندوستان کو دنیا کی سرکردہ بحری معیشتوں میں سے ایک بنانے کی طرف لے جائے گا اور ہمیں طے شدہ نشانوں کو پار کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔
اس موقع پر وزیر مملکت جناب شانتنو ٹھاکر نے کہا کہ ہندوستان دنیا کی سرکردہ معیشتوں میں سے ایک ہے۔ اور بندرگاہوں میں بنیادی ڈھانچے کی دستاویزات کے لیے کافی کام کیا گیا ہے جس سے کاروبار کرنے میں آسانی کا دائرہ اور شعبوں میں قابل تجدید توانائی کا حصہ بڑھا ہے نیز جہاز کی تعمیر اور جہاز کی مرمت کو فروغ ملا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب ہمیں ہندوستان کو بحری سرگرمیوں کی تربیت کا مرکز بنانے اور بحری اداروں کو مضبوط بنانے پر توجہ دینی چاہئے۔
چنتن شیویر کے پہلے دن سابقہ چنتن شیویر کے دوران طے شدہ کامیابیوں اور اہداف پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بڑی بندرگاہوں کے محکمہ جاتی سربراہان کے ساتھ ایک خصوصی اجلاس میں جس کی صدارت جناب سربانند سونووال نے کی، بندرگاہوں کے اختراعی خیالات پر توجہ مرکوز کی۔ دوسرے سیشن میں لائٹ ہاؤس ٹورازم پر توجہ مرکوز کی گئی اور جہاز سازی کا عالمی کردار بننے اور ہندوستان کی مال برداری کو بڑھانے کے طریقے پر توجہ دی گئی۔ علاوہ ازیں مختلف تنظیموں کے شرکا نے باخبر فیصلہ سازی اور مؤثر نفاذ کی حکمت عملیوں کے رُخ پر اپنی قیمتی بصیرت کا اشتراک کیا۔
چنتن شیویر کے دوسرے دن بڑی بندرگاہوں کے ذریعہ کارگو ہینڈلنگ، پورٹ کال کے طریقہ کار کو بہتر بنانے اور انتہائی حد تک لے جانے، ڈیجیٹلائزیشن اور معیاری کاری، درون ملک آبی گزرگاہوں اور ساحلی جہاز رانی کو بڑھانے والے کارگو اور اچھی نگہبانی پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔
*****
ش ح۔رف۔س ا
U.No:5357
(Release ID: 1926191)
Visitor Counter : 123