ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب بھوپیندر یادو نے دہرہ دون میں انڈین کونسل آف فاریسٹری ریسرچ اینڈ ایجوکیشن میں پائیدار زمین کے انتظام پر سنٹر آف ایکسیلنس کا افتتاح کیا


یہ سینٹر   زمین کو بنجر ہونے سے روکنے ، مٹی کی ذر خیزی کو بہتر بنانے اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے میں مدد کرےگا :  جناب یادو

Posted On: 20 MAY 2023 9:35PM by PIB Delhi

بھارت کے وزیر اعظم نے  9 ستمبر ،  2019  ء کو اقوام متحدہ کے کنونشن ٹو کامبیٹ ڈیزرٹیفیکیشن  ( یو این سی سی ڈی )   کی فریقین کی 14 ویں کانفرنس (سی او پی – 14 )   کے دوران، یہاں پر پائیدار لینڈ مینجمنٹ  ( سی او ای – ایس ایل ایم )   پر سنٹر آف ایکسیلنس کے قیام کا اعلان کیا تھا ۔ انڈین کونسل آف فاریسٹری ریسرچ اینڈ ایجوکیشن ( سی او ای – ایس ایل ایم )  کا مقصد  ، جنوب-جنوب تعاون کو فروغ دینا اور پائیدار زمین کے انتظام کے طریقوں کے ذریعے زمین کی تنزلی کے مسائل کو حل کرنا ہے۔ ماحولیات، جنگلات اور آب  و ہوا میں تبدیلی اور محنت و روزگار کے مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو   نے 20 مئی ،  2023  ء کو  دہرہ دون کے آئی سی ایف آر ای  میں سی او ای – ایس ایل ایم  کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

سی او ای – ایس ایل ایم   زمین کے پائیدار بندوبست کے طریقوں کو استعمال کرکے ، ترقی پذیر  ملکوں کے درمیان تعاون میں اضافہ کرکے اور زمین کے  انحطاط  کو صفر  ( ایل ڈی این ) کے حصول کے ذریعے زمین کے انحطاط کے معاملات کو حل کرنے میں دیرپا اثرات مرتب کرنے کے لیے تیار ہے ۔ یہ اقدام  ماحولیات کے تحفظ کو فروغ دینے اور آب و ہوا میں تبدیلی سے نمٹنے کے لئے بھارتی حکومت کے ویژن سے  مطابقت رکھتا  ہے ۔

آئی سی ایف آرای   میں قائم سی او ای – ایس ایل ایم  کا مقصد تکنیکی مدد، صلاحیت کی تعمیر اور قومی اور ذیلی قومی سطحوں پر علم کے تبادلے کے ذریعے بنجر  زمین کی بحالی میں سہولت فراہم کرنا ہے۔ ترقی پذیر ممالک کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے  ، جو اقوام متحدہ کے کنونشن ٹو کامبیٹ ڈیزرٹیفیکیشن (یو این سی سی ڈی )  کے فریق ہیں، سی او ای – ایس ایل ایم  ، ایل ڈی این  کے اہداف حاصل کرنے، جنوب جنوب تعاون کو فروغ دینے اور پائیدار ترقی کے اہداف  ( ایس ڈی جیز )   میں تعاون کرنے کی کوشش کرتا ہے  ، جس کا خاکہ مختلف بین الاقوامی کنونشنز، بشمول حیاتیاتی تنوع پر کنونشن  ( سی بی ڈی )   اور اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن آن کلائمیٹ چینج  ( یو این ایف سی سی سی )   میں پیش کیا گیا ہے ۔

سی او ای – ایس ایل ایم  نے اپنی  کارروائیوں کی رہنمائی کے لیے مخصوص مقاصد کا تعین کیا ہے۔ ان میں زمین کی تنزلی کا اندازہ لگانا، پائیدار ترقی کے اہداف  ( ایس ڈی جیز )   کے ساتھ منسلک پائیدار زمین کے انتظام کے فریم ورک پر صلاحیت کی تعمیر اور یو این سی سی ڈی  کی طرف سے بیان کردہ زمین پر مبنی اشاریوں  کی  تشخیص، نگرانی اور رپورٹنگ کو مضبوط بنانا شامل ہے۔ اس مرکز کا مقصد ایل ڈی این   کے اہداف کا تعین کرنا، خشک سالی کے خطرے اور پیشگی انتباہی نظام کو تیار کرنا، صنفی تحفظات کو مرکزی دھارے میں لانا، زمین کی مدت اور حقوق کی اچھی حکمرانی کو فروغ دینا اور گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج اور حیاتیاتی تنوع کے نقصان پر زمین کے انحطاط کے اثرات کا جائزہ لینا  ہے۔

جناب یادو نے اس موقع پر دو  اشاعتوں  ’’   بھارت میں ایل ڈی این کے حصول کے طریقوں پر تکنیکی پیپر ‘‘ اور  ’’  پائیدار اراضی بندوبست کے طریقوں کے ایک مجموعے  ‘‘ کا بھی اجراء کیا ۔ جنگلات کے ڈائریکٹر جنرل جناب پرکاش گوئل   اور خصوصی سکریٹری جناب بی کے سنگھ ، جنگلات کے ایڈیشنل ڈائریکٹر  ( این اے ای بی ، جی آئی ایم )  جناب ایس پی یادو  ، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل   فاریسٹ  ( جنگلی حیات ) اور ماحولیات ، جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی کے ایڈیشنل سکریٹری    اور مالی  مشیر جناب پراویر پانڈے   ، آئی سی ایف آر ای کے ڈائریکٹر جنرل  جناب ارون سنگھ راوت ، ڈائریکٹر ( آئی سی ) محترمہ کنچن دیوی  ، سی او ای – ایس ایل ایم کے ڈائریکٹر  جناب  آر کے  ڈوگرا،  آئی سی ایف آر ای کے ڈپٹی ڈائرکٹر جنرل (ایڈمن)  جناب آر کے ڈوگرا، آئی سی ایف آر ای اداروں  ( اے ایف آر آئی ، ایف آر آئی ، ایچ ایف آر آئی  ، ٹی ایف آر آئی ، آئی ایف پی ، آر ایف آر آئی ، آئی ڈبلیو ایس ٹی ، آئی ایف جی ٹی بی  اور آئی ایف بی )   ، اے پی سی سی ایف کے دہرہ دون کے مربوط علاقائی دفتر کے ڈائریکٹر  ، آئی جی این ایف اے   کے ڈائریکٹر   ، جنگلاتی تعلیم  ( دہرہ دون ) کے ڈائریکٹر  ،   سی اے ایس ایف او اس کے پرنسپل  ،   فاریسٹ سروے آف انڈیا کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ، واڈیا   انسٹی ٹیوٹ آف ہمالین جیولوجی کے ڈائریکٹر، اتراکھنڈ ریاست کے محکمہ ٔجنگلات کے افسران، آئی سی ایف آر ای  کے سائنسداں اور عملے  کے افراد اس موقع پر موجود تھے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا )

U. No. 5350


(Release ID: 1926055) Visitor Counter : 147


Read this release in: English , Hindi