وزارت دفاع

آئی این ایس وی تارنی 17 ہزار سمندری میل  کا فاصلہ طے کرنے کے بعد ہندوستانی ساحل پر لوٹنے کے لیے تیار

Posted On: 20 MAY 2023 5:04PM by PIB Delhi

ہندوستانی بحریہ، آئی این ایس منڈووی گوا میں واقع انڈین نیوی واٹرمین شپ ٹریننگ سنٹر (آئی این ڈبلیو ٹی سی) میں 23 مئی، 2023 کو ایک فلیگ اِن تقریب میں دو خواتین افسران سمیت آئی این ایس وی تارنی  کی چھ رکنی ٹیم کا استقبال کرنے کے لیے تیار ہے۔

آئی این ایس وی تارنی سات مہینے کے 17 ہزار سمندری میل لمبے بین سمندری اور بین بری آبی سفر کو کامیابی سے پورا کرنے کے بعد گھر لوٹ رہی ہے۔

فلیگ اِن تقریب کے دوران اس مہم میں شامل پوری ٹیم، خاص طور پر لیفٹیننٹ کمانڈر روپا اے اور لیفٹیننٹ کمانڈر ڈِلنا کے  کی شجاعت، ہمت اور  مثالی بہادری  کا مظاہرہ کرے گی۔ دیگر شرکاء میں شامل ہیں، اس ٹیم کے گوا سے ریو ڈی جینیریو میں کیپٹن اتل سنہا، لیفٹیننٹ کمانڈر آشوتوش شرما اور لیفٹیننٹ اویرل کیشو اور لوٹنے والے لیگ کریو میں کمانڈر نکھل ہیگڑے، کمانڈر ایم اے ذوالفقار، کمانڈر دویہ پروہت اور کمانڈر اے سی ڈوک۔

لیفٹیننٹ کمانڈر ڈِلنا اور لیفٹیننٹ کمانڈر روپا نے گوا سے کیپٹن ہوتے ہوئے ریو ڈی جینیریو اور وہاں سے گوا تک واپسی کا سفر کیا، جس میں 188 دن کا وقت لگا۔ یہ خواتین کو با اختیار بنانے کے حکومت ہند کے  اعلان اور  ناری شکتی کی عمدہ مثال ہے۔

جہاز اور کریو کی ٹیم کی شجاعت اور پختہ عزم کی ستائش کرنے کے لیے اس خاص موقع پر  مہمان عزیزی کے طور پر  خواتین اور ترقیات اطفال کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی ایرانی موجود رہیں گی۔ گوا کے  معزز وزیر اعلیٰ ڈاکٹر پرمود ساونت اس تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے۔  بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آر ہری کمار اور ہندوستانی خواتین  ہاکی ٹیم کی سابق کپتان محترمہ رانی رامپال بھی اس موقع پر موجود رہیں گی۔

ہندوستانی بحریہ نے سمندر میں جہاز رانی کو بڑے پیمانے پر فروغ دینے کے لیے دنیا کے چکر لگانے  کا مشن شروع کیا ہے۔ کیپٹن دلیپ ڈونڈے 10-2009 میں دنیا  کا چکر لگانے والے پہلے ہندوستانی تھے۔ اس کے بعد کمانڈر ابھیلاش ٹامی دنیا کا آبی سفر کے ذریعہ دو بار چکر لگانے میں حصہ لینے والے پہلے ایشیائی کپتان تھے۔ حال ہی میں گولڈن گلوب ریس 2022 جی جی آر ایک ایسٹ باؤنڈ بغیر رکے  دنیا کا آبی سفر پورا کرنے کی دوڑ، جس کی شروعات اور اختتام  لے سئے بیل ڈی الون فرانس میں ہوا اور جو اپنے شرکاء کو جدید جہاز رانی کے آلات کے استعمال کی اجازت نہیں دیتا تھا، میں کمانڈر ابھیلاش ٹامی نے  پوڈیم فنش کی نایاب حصولیابی کو حاصل کرتے ہوئے اس  سخت کورس کو دوسرا مقام حاصل کرتے ہوئے مکمل کیا۔

بحریہ کی چھ خواتین  افسروں کے ذریعے ’ناویکا ساگر پریکرما‘ نے بحریہ اور ملک میں سمندری جہاز رانی کی مقبولیت کو مزید بڑھا دیا ہے۔

تارنی کے ذریعے جہاز رانی کی یہ موجودہ مہم  بحریہ کے اگلے بڑے پروجیکٹ، جس میں ایک اکیلی  خاتون کو  دنیا کا چکر لگانے کے لیے بھیجنے  کا منصوبہ ہے، کا حصہ ہے۔

اس مہم میں حصہ لینے والے افسران کو اوشن سیلنگ نوڈ (او ایس این) میں سخت انتخابی عمل کے بعد  اپنی مرضی سے منتخب کیا گیا تھا۔  اسے 24 اگست 2016 کو سمندری جہاز رانی کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے مقصد سے قائم کیا گیا تھا اور یہ منڈووی میں واقع ہے۔

یہ مہم نئی دہلی میں واقع انڈین نیول سیلنگ ایسو سی ایشن (آئی این اے ایس) کے  زیر اہتمام منعقد کی گئی تھی۔

01.jpeg

02.jpeg

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 5337



(Release ID: 1925975) Visitor Counter : 117


Read this release in: English , Hindi