کامرس اور صنعت کی وزارتہ
تجارتی تدارک کے ڈائریکٹوریٹ جنرل نے چھٹا یوم تخلیق منایا
Posted On:
17 MAY 2023 7:36PM by PIB Delhi
ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ٹریڈ ریمیڈیز (ڈی جی ٹی آر) نے آج اپنا چھٹا یوم تخلیق منایا جس میں ایم ایس ایم ایز کے لیے ’تجارتی تدارک‘ پر ایک رابطہ کاری پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب میں سکریٹری، ایم ایس ایم ای، جناب بی بی سوائن بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔
جناب سوائن نے ایم ایس ایم ایز کے لیے محکمہ کو مزید قابل رسائی بنانے کے لیے ڈی جی ٹی آر کی کوششوں کی تعریف کی۔ ڈی جی، ڈی جی ٹی آر، جناب اننت سوروپ نے ڈی جی ٹی آر کا اور حالیہ اقدامات جو اس نے ایم ایس ایم ایز کے لیے درخواست کے فارمیٹس اور طریقہ کار کو آسان بنا کر تجارتی تدارک کی تحقیقات کو مزید قابل رسائی بنانے کے لیے اٹھائے ہیں، کا ایک جائزہ فراہم کیا ۔تجارت اور سرمایہ کاری کے قانون کے مرکز کے سربراہ، پروفیسر جیمز نیڈمپارا نے نئے قائم کردہ تجارتی تدارک کے مشاورتی سیل کو متعارف کرایا جس کا مقصد ایم ایس ایم ای کو ڈی جی ٹی آر کے پاس درخواستیں دائر کرنے کے لیے مفت مشاورت اور رہنمائی فراہم کرنا ہے۔
250 سے زائد شرکاء بشمول ایم ایس ایم ایز ، مختلف ایسوسی ایشنز اور تجارتی تدارک کے پریکٹیشنرز نے شرکت کی اور برآمد کنندہ ممالک کے غیر منصفانہ تجارتی طریقوں کی وجہ سے انہیں درپیش مسائل کے بارے میں اپنی تشویش کا اظہار کیا۔
صنعتوں نے اپنے تجربات کا اشتراک کیا کہ کس طرح ڈی جی ٹی آر نے ان کی ترقی میں تعاون پیش کیا ہے اور غیر منصفانہ تجارتی طریقوں کے خلاف ایک برابری کا میدان فراہم کیا ہے۔ کچھ صنعتوں نے انہیں درپیش بعض مسائل پر بھی روشنی ڈالی جن کو حل کرنے کی ضرورت ہے اور آگے بڑھنے کے لیے تجاویز بھی پیش کیں۔
ڈی جی ٹی آر کی کوششیں ہندوستانی صنعت کو تحفظ فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں - جس نے مینوفیکچرنگ سیکٹر میں سرمایہ کاری کے بہاؤ اور روزگار پیدا کرنے میں تعاون کرکے ہندوستانی معیشت پر براہ راست اثر ڈالا ہے۔
ڈی جی ٹی آر کو سال 2018 میں بنایا گیا تھا۔ ڈی جی ٹی آر سے پہلے، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف اینٹی ڈمپنگ اینڈ الائیڈ ڈیوٹیز (ڈی جی اے ڈی) اور ڈی جی سیف گارڈز غیر منصفانہ تجارتی طریقوں جیسے اینٹی ڈمپنگ اور جوابی کارروائی کی ڈیوٹیوں کے خلاف تجارتی تدارک کی تحقیقات کے انتظام اور حفاظتی اقدامات کے ذمہ دار تھے۔ 1995 سے، ہندوستان نے 1100 سے زیادہ تجارتی تدارک کی تحقیقات شروع کی ہیں۔ ڈی جی ٹی آر ہندوستانی برآمد کنندگان کی ہندوستان کے خلاف ڈبلیو ٹی او کے دیگر ممبران کے ذریعہ کی گئی تجارتی تدارک کی تحقیقات میں منصفانہ نتیجہ حاصل کرنے میں بھی مدد کرتا ہے۔
*****
ش ح ۔ا ک۔ ر ب
U: 5251
(Release ID: 1925096)
Visitor Counter : 122