بجلی کی وزارت

بھارت کی جی20 صدارت کے تحت تیسری ’انرجی ٹرانزیشن ورکنگ گروپ میٹنگ (ای ٹی ڈبلیو جی)‘آج ممبئی میں اختتام پذیر ہوئی

Posted On: 17 MAY 2023 6:02PM by PIB Delhi

بھارت کی جی20 صدارت کے تحت تیسری ’انرجی ٹرانزیشن ورکنگ گروپ میٹنگ (ای ٹی ڈبلیو جی)‘ آج (17 مئی 2023)ممبئی میں اختتام پذیر ہوئی۔

اس تین روزہ میٹنگ میں جی 20 رکن ملکوں ، خصوصی مدعوعین ملکوں  اور عالمی بینک ، ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) عالمی اقتصادی فورم اقوام متحدہ ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) ، کلین انرجی مسٹریل (سی ای ایم) ، بین الاقوامی توانائی ایجنسی (آئی ای اے)،پیٹرولیم برآمد کرنے والے ملکوں کی تنظیم(اوپی ای سی)،آسیان اور مشرقی ایشیا کے لئے اقتصادی تحقیقی ادارے (ای آر آئی اے)، بین الاقوامی شمسی توانائی اتحاد (آئی ایس اے)، بین الاقوامی قابل تجدید توانائی ایجنسی (آئی آر ای این اے)  ، سسٹینیبل اینرجی فار آل  (ایس ای فارآل) ،ایشیا اور پیسفک کے لئے اقوام متحدہ کا اقتصادی اور سماجی کمیشن (یو این ای ایس سی اے پی) ،اقوام متحدہ بین الاقوامی ترقیاتی تنظیم (یو این آئی ڈی او)اور اقوام متحدہ کا ماحولیاتی پروگرام (یو این ای پی) جیسے بین الاقوامی اداروں کے 100 سے زیادہ مندوبین نے شرکت کی۔

تیسری ای ٹی ڈبلیو جی میٹنگ کی صدارت بھارت سرکار کی بجلی کی وزارت کے سکریٹری جناب آلوک کمار اور نئی اور قابل تجدید توانائی وزارت کے سکریٹری اور ای ٹی ڈبلیو جی کے چیئر مین جناب بھوپیندر سنگھ بھلا نے کی ۔کانوں کی وزارت کے سکریٹری جناب وویک بھاردواج بھی میٹنگ اور غوروخوض کا حصہ تھے۔

اس میٹنگ کا ایجنڈہ وزارت کی سطح  کے اعلان کے مسودہ پر تفصیلی بات چیت کرنا اور اس میں ترجیحی شعبوں پر نتیجہ خیز تبادلہ خیال اور غوروخوض شامل تھا۔ رکن ملکوں نے اپنے اپنے موقف پیش کئے ، بھارت کی جی 20 صدارت کے تحت انرجی ٹرانزیشن کے شعبوں میں تجاویز پر اتفاق ہوا ہے۔سب سے خاص بات یہ ہے کہ اس دوران سبھی کے لئے جدید اور ٹکاؤ توانائی تک ہمہ گیر رسائی کو یقینی بنانے کے لئے ترجیح دینے پر اتفاق ہوا ہے۔

تین دنوں کی اس میٹنگ میں 8 الگ پروگرام بھی اختتام پذیر ہوئے ۔اس سے الگ پروگراموں میں مختلف فریقوں ، پالیسی سازوں کثیر سطحی اداروں ، مالی اداروں ، کاروباری اداروں اور موضوع سے متعلق ماہرین نے شرکت کی ۔

  1. کم لاگت والے بین الاقوامی فنانس  جٹانے کے مقصد سے کثیر سطحی ترقیاتی بینکوں (ایم ڈی بیز) کے ساتھ ورکشاپ ۔ ملکوں کو فنانس تک رسائی فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کرنے پر بات چیت ہوئی،جو بیٹری اسٹوریج ، گرین ہائیڈروجن، آف شور ونڈ ، بایو انرجی اور کاربن کیپچریوٹیلائزیشن  جیسی اہم اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کی توسیع اور عمل درآمد کے قابل بنائے گی ۔

  2. جسٹ ٹرانزیشن روڈ میپ پر سیمینار- سیمینار میں خاص طور سے کوئلے پر منحصر معیشتوں میں کوئلے کے سیکٹر میں جسٹ ٹرانزیشن میں آنے والے چیلنجوں پر غور وخوض کیا گیا ۔مباحثہ میں مختلف ملکوں سے مختلف پہلوؤں پر حاصل کئے گئے سبق شامل تھے،جیسے کی ادارہ جاتی گورننس ،زمین اور بنیادی ڈھانچے سے متعلق اثاثے کے مختلف مقاصد کے لئے استعمال وغیرہ ۔ساتھ ہی دنیا بھر میں کی گئی کامیاب پہل کے علم کو مشترک کرنے اور تعاون کے توسط سے تکنیکی اور مالی امداد کی سہولت پر بات چیت بھی شامل تھی۔

  3. بایو ایندھن پر سیمینار- سیمینار نے عالمی بایو ایندھن الائنس بنانے سمیت بایو ایندھن میں تعاون اور ترقی پر تعاون کو مضبوط کرنے کے ذریعہ تکنیک سمیت بایو ایندھن کی ترقی  اور آگے بڑھانے میں تیزی لانے کے طریقوں پر توجہ مرکوز کیا ۔

  4. آف شور ونڈ پر سیمینار- ’ہارنسنگ آف شور ونڈ فار ایکسلیریٹنگ انرجی ٹرانزیشن  : دی وے فارورڈ‘ کے عنوان سے اس پروگرام نے بھارت اور عالمی سطح پر آف شور ونڈ پر پیشرفت کو فروغ دینے کے لئے جامع علم اور بہترین طورطریقوں کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا۔

  5. ’کھارڈ ٹو ابیٹ سیکٹرز‘ کو ڈی کاربونائز کرنے کے لئے عالمی پالیسیوں اور بہترین طورطریقوں کو مشترک کیا-اس سائڈ ایونٹ کا مقصد انڈسٹری ٹرانزیشن کے چیلنج والے پہلوؤں کو سمجھنا تھا ۔اس نے مختلف موضوعات جیسے پالیسی الائنمنٹ اور فارمولیشن ، ٹیکنالوجی اشتراک ،فنانس موبیلائزیشن اور ہنر مندی کی ترقی  اور صنعتی ڈی  کار بنائزیشن  سے متعلق پہلوؤں کو سمجھنے کی کوشش کی ۔

  6. کلین انرجی ٹرانزیشن کے لئے ایس ایم آر پر سیمینار-یہ سیمینار صنعت ، پالیسی سازوں پبلک سیکٹر انٹرپرائیزز  پرائیویٹ سیکٹر کی کمپنیوں ریگولیٹری اداروں اور بین الاقوامی ایجنسیوں کے مختلف فریقوں کو ایس ایم آر مختلف فریقوں کو ایس ایم آر (اسمال ماڈیول ری ایکٹرس)  کے فروغ اور تعیناتی کے سلسلے میں اہم موضوعات پر غوروخوض کرنے کے لئے ایک ساتھ لایا ۔

  7. جی 20 ای ٹی ڈبلیو جی اور بی 20 کے انرجی ٹرانزیشن کی راہ میں آپسی یا باہمی تال میل  ، بھارت صنعتی منظرنامہ – اس کا مقصد جی 20 کے توسط سے اعلیٰ سطحی کمٹمنٹس کا تبادلہ اور بی 20 جیسے پلیٹ فارمس سے کاروباری سرگرمیوں میں تیزی لانا تھا۔اس پروگرام کا اہتمام کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری (سی آئی آئی) کےساتھ شراکتداری میں بی 20 بھارت کے لئے  نامزد سکریٹریٹ  کی شکل میں کیا گیا تھا۔

  8. توانائی کی کارگزاری میں تیزی لانا اور ایک انرجی ایفیشینٹ زندگی کو فروغ دینا – یہ پروگرام مشن ایفیشنسی  کے شراکتداروں ،  توانائی کی کارگزاری سے متعلق اہم فریقوں اور ملک کے نمائندوں کو فوکس بڑھانے اور توانائی کی کارگزاری پر حوصلہ مندانہ کام کو رفتاردینے کے لئے ایک ساتھ لایا ۔جی20  پروسس سمیت لائف مہم (ماحولیات کے لئے طرز زندگی)   کے ذریعہ توانائی کی کارگزاری کےرویہ اور طرز زندگی  کو فروغ دینے میں بھارت کی قائدانہ صلاحیت کو پیش کیا گیا۔

وزارتی اعلانیہ کے مسودہ پر بحث اور پیشرفت کو 19-20 جولائی 2023 کو گوا میں ہونے والی چوتھی انرجی ٹرانزیشن ورکنگ گروپ میٹنگ میں آگے بڑھایا جائے گا۔

***********

ش ح ۔  ف ا ۔ م ش

U. No.5253



(Release ID: 1925095) Visitor Counter : 116


Read this release in: Marathi , English , Hindi