وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
azadi ka amrit mahotsav

ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر پرشوتم روپالا نے ساگر پریکرما کے پانچویں مرحلے کی قیادت کی


مرکزی وزیر پرشوتم روپالا نے رائے گڑھ میں کسان کریڈٹ کارڈ اور ای- شرم کارڈس تقسیم کیے

Posted On: 18 MAY 2023 10:25AM by PIB Delhi

ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر پرشوتم روپالا نے آج تاریخی گیٹ وے آف انڈیا سے ساگر پریکرما پروگرام کے پانچویں مرحلے کی قیادت کی۔ مرکزی وزیر پرشوتم روپالا نے کل شام مہاراشٹر کے رائے گڑھ میں کرنجا جیٹی پر متعلقہ فریقوں سے خطاب کیا۔ وزیر موصوف  اپنے عہدیداروں کے ساتھ آج اور کل مہاراشٹر اور گوا میں چھ مقامات پر مختلف تقریبات میں شرکت کریں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2023-05-17at10.12.55PMYZWD.jpeg

کرنجا جیٹی تقریب میں مرکزی وزیر پرشوتم روپالا نے فیض یافتگان  میں کسان کریڈٹ کارڈ اور ای- شرم کارڈ تقسیم کئے۔ ان کی آمد پر مقامی کمیونٹی نے ان کا روایتی طریقے  سے استقبال کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2023-05-17at10.12.56PMXCJN.jpeg

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر پرشوتم روپالا نے کہا، پردھان منتری متسیا سمپدا یوجنا  سے اس بات کا اظہار ہوتا ہے کہ موجودہ حکومت کس طرح ماہی گیر برادری کی بہبود میں گہری دلچسپی رکھتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کس طرح پروگرام کے بجٹ میں 20,000 کروڑ کا قابل لحاظ اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے مزید  کہا کہ اس سلسلے میں  وقتاً فوقتاً اضافی انتظامات کیے جاتے ہیں۔

وزیر موصوف  آج بعد میں رتناگیری ضلع کے دابھول میں آر جی پی پی ایل جیٹی پر جائیں گے۔  بھارت  میں ماہی گیری کا شعبہ ہندوستانی معیشت میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور لاکھوں ماہی گیروں کو روزی روٹی فراہم کرتا ہے۔  بھارت دنیا میں مچھلی پیدا کرنے والا تیسرا سب سے بڑا اور آبی زراعت پیدا کرنے والا دوسرا بڑا ملک ہے۔ ہندوستان میں نیلگو انقلاب نے ماہی گیروں کی اہمیت کو ظاہر کیا ہے۔

دیہی علاقوں میں لوگوں کے معیار زندگی اور معاشی بہبود کو بہتر بنانے اور روزی  روٹی کے مزید مواقع پیدا کرنے کے لیے بھارتی ہند نے پائیدار ترقی کے اہداف کو پورا کرنے کے لیے ایک جامع نقطہ نظر اپنایا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- ش م- ق ر)

U-5254


(Release ID: 1925070) Visitor Counter : 160