وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری

حکومت ہند نے ریبیز کی روک تھام اور کنٹرول کے لئے قومی ریبیز کنٹرول پروگرام (این آر سی پی) شروع کیا


ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کی وزارت نے صحت وخاندانی بہبود کی وزارت کے ساتھ مشترکہ طور پر ’ ہندوستان سے 2030 تک کتے کے کاٹنے سے ریبیز کو ختم کرنے کا قومی ایکشن پلان (این اے پی آر ای)‘ شروع کیا

انیمل ویلفیئر بورڈ آف انڈیا نے جانوروں کی پیدائش کو کنٹرول کرنے کے ضابطوں کو صحیح طریقہ سے نافذ کرنے کے لئے ایڈوائزری/ گائیڈ لائنس جاری کی

Posted On: 24 MAR 2023 6:01PM by PIB Delhi

مرکزی حکومت نے ریبیز کی روک تھام اور کنٹرول کے لئے قومی ریبیز کنٹرول پروگرام (این آر سی پی) شروع کیا ہے۔ صحت وخاندانی بہبود کی وزارت کے ماتحت کام کرنے والے نیشنل سینٹر فار ڈزیز کنٹرول (این سی ڈی سی) کی طرف سے موصول ہونے والی اطلاع کے مطابق قومی ریبیز کنٹرول پروگرام کی حکمت عملی درج ذیل ہے:

  1. قومی سطح پر مفت دوائیں فراہم کے ذریعہ ریبیز کی ٹیکہ کاری کا انتظام۔
  2. جانوروں کے کاٹنے سے متعلق مناسب ٹریننگ، ریبیز کی روک تھام اور کنٹرول، نگرانی اور بین شعبہ جاتی تعاون۔
  3. جانوروں کے کاٹنے اور ریبیز سے ہونے والی موت کی رپورٹنگ سے متعلق نگرانی کو مضبوط کرنا۔
  4. ریبیز کی روک تھام کے لئے بیداری پیدا کرنا۔

اینمل ویلفیئر بورڈ آف انڈیا (اے ڈبلیو بی آئی) نے کتوں کی آبادی کو کنٹرول کرنے کے لئے 2023 میں بنائے گئے جانوروں(کتے)  کی پیدائش کو کنٹرول کرنےکے ضابطے کو صحیح طریقہ سے نافذ کرنے کے لئے متعلقہ اداروں سے درخواست بھی کی ہے۔

حکومت ہند کی وزارت صحت وخاندانی بہبود اور ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کی وزارت نے مشترکہ طور پر ’ ہندوستان سے 2030 تک کتے کے کاٹنے سے ریبیز کو ختم کرنے کا قومی ایکشن پلان (این اے پی آر ای)‘ شروع کیا ہے۔ مقامی اداروں کے لئے آوارہ کتوں کی آبادی کو کنٹرول کرنا اور آوارہ کتوں پر نظر رکھنا لازمی ہے۔  مرکزی حکومت نے جانوروں(کتے) کی پیدائش کو کنٹرول کرنے کا ضابطہ، 2023 بنایا ہے، جسے مقامی ادارے کو نافذ کرنا ضروری ہے، تاکہ آوارہ کتوں کی آبادی کو کنٹرول کیا جاسکے۔  ان ضابطوں کا بنیادی مقصد آوارہ کتوں کی ٹیکہ کاری اور ان کی آبادی کو کنٹرول کرنا ہے۔

اس کے علاوہ عزت مآب ہندوستانی سپریم کورٹ نے ایس ایل پی نمبر 691 بہ سال 2009، اے ڈبلیو بی آئی بنام پی ای ایس ٹی ودیگر سے متعلق 18.11.2015 اور 9.3.2016 کے اپنے فیصلوں کے ذریعہ تمام ریاستی حکومتوں سے اے بی سی (کتے) سے متعلق ضابطہ، 2001 کو نافذ کرنے کے لئے کہا ہے، تاکہ آوارہ کتوں کی آبادی کو کنٹرول کیا جاسکے۔  اس کے علاوہ عدالت عظمی نے متعلقہ مقامی اداروں میں آوارہ کتوں سے متعلق مسائل کو دور کرنے کے لئے ریاستی سطح کی نگرانی کمیٹی اور ضلع سطح پر نگرانی کمیٹی بنانے کے لئے بھی کہا ہے۔ اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے انیمل ویلفیئر بورڈ آف انڈیا نے تمام ریاستی حکومتوں کو جانوروں کی پیدائش کو کنٹرول کرنے کے پروگرام کو صحیح طریقہ سے نافذ کرنے کے لئے ترمیم شدہ ماڈیول بھی بھیجا ہے۔ اس کے علاوہ بورڈ نے جانوروں کی پیدائش کو کنٹرو ل کرنے کے ضابطوں کو صحیح طریقہ سے نافذ کرنے کے لئے درج ذیل  ایڈوائزری/ گائیڈ لائنس بھی جاری کی ہیں:


  1. Pet Dogs and Street Dogs Circular dated 26.02.2015
  2. Circular to all Director General of Police of all States/UTs regarding harassment to Citizens showing compassion to animals dated 25-08-2015 and 28.10.2015
  3. Advisory to initiate necessary action for rescue and rehabilitation of stray animals dated 12-07-2018
  4. Circular to all District Magistrate for effective implementation of Animal Birth Control programmes dated 18.08.2020
  5. Permission for Animal Birth Control/Anti Rabies Vaccination (ABC/AR) Programme to AWBI recognized Animal Welfare Organizations (AWOs) and Non Government Organizations (NGOs) dated 25.02.2021
  6. Advisory to identify sufficient number of feeding spots for stray dogs in every district and to properly implement the (AWBI Revised Guidelines on Pet dogs and street dogs) dated 03.03.2021
  7. Request to initiate action on animal welfare issues dated 28.06.2021 related to reduce man animal conflict and maintain peace and harmony in the society or area.
  1. Effective implementation of the provisions of the Animal Birth Control (Dogs) Rules, 2001 for sterilization and immunization of the stray dogs dated 01.07.2021
  2. Advisory for implementation of Animal Birth Control Programme dated 17.12.2021
  3. Request to properly implement and circulate the standard protocol for the adoption of community animals dated 17.05.2022
  4. Guidelines for use of Muzzle on Dogs and care of community dogs dated 17.08.2022
  5. Advisory to contain Mass killing of dogs and stray dogs menace dated 10.10.2022

یہ جانکاری آج راجیہ سبھا میں ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا نے  ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

******

ش ح ۔ ق ت ۔ ع ر

U. No.5216



(Release ID: 1924717) Visitor Counter : 84


Read this release in: English , Telugu