وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
azadi ka amrit mahotsav

ماہی پروری ، مویشی پالن اوردودھ کی صنعت کی وزارت نے تمام  ترامور کی بنیاد میں وسائل کی ہمہ گیری کو برقرار  رکھنے کے مقصد سے ، بحری ماہی پروری (این پی ایم ایف) 2017پرقومی پالیسی مشتہرکی


این پی ایم ایف کا مقصد ، قومی ، سماجی اوراقتصادی نصب العین ، روزی روٹی کی ہمہ گیری اور ماہی گیربرادری کی سماجی –اقتصادی ترقی کی ضروریات کی تکمیل کرناہے ۔ساتھ ہی ساتھ اس کا مقصد یہ بھی ہے کہ ملک میں بحری ماہی گیری  اورماہی پروری کے مابین تال میل اور انتظام سے متعلق رہنمائی فراہم کی جائے

ساگرپریکرمانے اپنے اہداف اورمقاصد حاصل کئے

Posted On: 24 MAR 2023 6:00PM by PIB Delhi

ماہی پروری ، مویشی پالن اوردودھ نیز دودھ سے بنی مصنوعات کی وزارت  نے بحری ماہی پروری سے متعلق قومی پالیسی (این پی ایم ایف) 2017کو مشتہر کیاہے ،اس کا مقصد تمام ترامور کی بنیاد میں وسائل کی ہمہ گیری کوبرقرار  رکھنا ہے ۔پالیسی فریم ورک کا مقصد ملک میں ماہی گیر برادری کی سماجی واقتصادی  ترقی ، قومی ، سماجی واقتصادی  اہداف ، ذریعہ معاش کی ہمہ گیری سے متعلق ضروریات کی تکمیل کرنا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ اس کا مقصد یہ بھی ہے کہ ملک میں بحری ماہی گیری اورماہی پروری کے مابین تال میل اور انتظام سے متعلق  رہنمائی  فراہم کی جائے ۔ این پی ایم ایف -2017، ملک میں بحری ماہی گیری شعبے کے لئے وژن اورمشن کی حصولیابی  کی غرض سے ، مختلف متعلقہ فریقوں کے اقدامات میں رہنمائی فراہم کرتی ہے ۔ ماہی گیروں کی فلاح وبہبود اوراقتصادی لحاظ سے انھیں اوپراٹھانا ، پالیسی میں بنیادی  حیثیت کے حامل ہیں اور حکومت کی جانب سے اسکیموں اورپروگراموں کو اسی کے مطابق نافذ کیاجاتاہے ۔

ساگرپریکرماکے مقاصد اوراہداف حاصل کئے گئے ہیں ۔ جن میں دیگرباتوں کے علاوہ ساحلی برادریوں اورمتعلقہ فریقوں اور ماہی گیروں کے ساتھ بات چیت اورروابط  میں سہولت فراہم کرنا، تاکہ ماہی گیری سے متعلق آتم نربھربھارت کے جذبے کے عین مطابق حکومت کے ذریعہ نافذ کی جارہی مختلف اسکیموں کے بارے میں بروقت اطلاعات کی تشہیر کی جاسکے ، ماہی گیربرادری ماہی پروری کے کام میں مصروف کسانوں اورمتعلقہ فریقوں کے ساتھ یکجہتی  کا مظاہرہ کیاجاسکے ۔اس کے علاوہ ملک کی خوراک کی یقینی فراہمی اورساحلی ماہی گیربرادریوں کے ذریعہ معاش اوربحری ایکونظام کے تحفظ  کی غرض سے بحری ماہی پروری کے وسائل کے استعمال اورہمہ گیرتوازن پرتوجہ مرکوز کرنے کے ساتھ ساتھ  ذمہ دار ماہی گیری کو فروغ دینا بھی اس کے مقاصد میں شامل ہیں ۔

ماہی پروری ، مویشی پالین اوردودھ اوردودھ سے بنی مصنوعات  کے مرکزی وزیرجناب پرشوتم روپالا نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ اطلاع فراہم کی ہے ۔

***********

(ش ح ۔ ع م۔ ع آ)

U -5214


(Release ID: 1924709) Visitor Counter : 101
Read this release in: English