وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
azadi ka amrit mahotsav

ماہی پروری کے  محکمے نے ماہی پروری کے فروغ اور ترقی کے لیے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی کوششوں میں معاونت کے لئے دو اہم اسکیمیں نافذکی ہیں

Posted On: 24 MAR 2023 5:56PM by PIB Delhi

ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ ماہی پروری کے فروغ اور ترقی کے لیے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی کوششوں  میں معاونت کے لیے، ماہی پروری ،مویشی پروری اور ڈیری کی وزارت  کا مویشی پروری کا محکمہ دو اسکیمیں ؛ (i) پردھان منتری متسیا سمپدا یوجنا (پی ایم ایم ایس وائی) اور فشریز اینڈ ایکوا کلچر انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ فنڈ (ایف آئی ڈی ایف) نافذ کر رہا ہے  ۔پی ایم ایم ایس وائی کے تحت گزشتہ دو مالی برسوں (21-2020اور22-2021) اور رواں مالی سال (2022-23) کے دوران ماہی پروری کے محکمے نے  12065.89 کروڑ روپے کے مرکزی حصہ کے ساتھ  35 ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور دیگر نافذ کرنے والی ایجنسیوں کی تجاویز کو منظوری دی ہے ۔اور 4555.68 کروڑ اور 2166.36کروڑروپے مختلف ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو جاری کیے گئے ہیں جس سے 10.21 لاکھ فیض حاصل کرنے والے افراد مستفید ہوئے ہیں۔ ایف آئی ڈی ایف کے تحت،  5,558.44 کروڑ روپے  مالیت کی  121 تجاویزکو مختلف اہل اداروں کے تحت منظوری دی گئی ہے جس میں ریاست/ مرکز کے زیر انتظام علاقے اور نجی انفرادی کاروباری افراد شامل ہیں۔

سال 2018-19 میں، کسان کریڈٹ کارڈ (کے سی سی) کی سہولت ماہی گیروں اور مچھلی کی کاشت کرنے والوں کو ان کے کام کرنے والے سرمائے کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے ریزرو بینک آف انڈیا سرکلرایف آئی ڈی ڈی۔ سی۔ایف ایس ڈی کے ذریعے بڑھا دی گئی ہے۔ بی سی .12/05.05.010/19-2018 مورخہ 4 فروری 2019  میں ماہی گیری کے شعبے کو ان کے کام کرنے والے سرمائے کی ضروریات کے لیے کے سی سی سہولت کے لیے رہنما خطوط جاری کیے ہیں جس میں کسان انفرادی یا مشترکہ قرض لینے والے، مشترکہ ذمہ دار گروپس یا اپنی مدد آپ گروپوں بشمول کرایہ دار کسانوں کی  ملکیت ہے ۔کرائے پر دیئے گئے / لیز پر دیئے گئے شیڈ اسکیم کے تحت فوائد حاصل کرنے کے اہل ہیں۔ مزیدیہ کہ ریزرو بینک آف انڈیا سرکلرایف آئی ڈی ڈی۔ سی او۔ ایف ایس ڈی کے ذریعے۔بی سی .10/05.02.001/2019-20مورخہ 26 اگست 2019 کو ماہی گیری کے شعبے (2 لاکھ روپے کی زیادہ سے زیادہ حد تک) کے لیے 2فیصد اور فوری ادائیگی کی ترغیب (پی آر آئی) کے فوائد میں 3فیصد کی شرح سے اضافہ کیا گیا ہے تاکہ کے سی سی اسکیم کے تحت ان کی ورکنگ کیپیٹل کی ضروریات کو پوراکیا جاسکے ۔ اب تک ملک میں ماہی گیروں اور مچھلی کاشتکاروں کو 1,30,498 کے سی سی  جاری کیے جا چکے ہیں۔

***********

ش ح ۔  ش م ۔ م ش

U. No.5212


(Release ID: 1924701) Visitor Counter : 105


Read this release in: English