کامرس اور صنعت کی وزارتہ
انڈیا پوسٹ کے دفاتر جی ای ایم پورٹل کا آخری میل تک استعمال کریں گے
Posted On:
24 MAR 2023 9:52PM by PIB Delhi
کامرس وصنعت کی وزیر مملکت محترمہ انوپریہ پٹیل نے آج پارلیمنٹ میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان بھر میں انڈیا پوسٹ کے تقریباً 5.2 لاکھ کامن سروس سینٹر اور 1.5 لاکھ دفاتر آخری پائیدان پر موجود حکومت کے خریداروں، فروشوں اور خدمات فراہم کرنے والوں کو مدد فراہم کریں گے اور جی ای ایم پورٹل پر انہیں خریدار وفروش کے رجسٹریشن، پروڈکٹ کے کیٹلاگ کو اپ لوڈ کرنے اور ان کے انتظام،آرڈر قبول کرنے، انوائس بھرنے اور تیار کرنے جیسی سہولت فراہم کریں گے۔
کامن سروس سینٹر کے ذریعہ خاص طو رپر خواتین، کھادی اور آدیواسی کاروباریوں، بہت چھوٹی اور چھوٹی صنعتوں (ایم ایس ای)، سیلف ہیلپ گروپ (ایس ایچ جی)، کسانوں کی پیداواری تنظیموں (ایف پی او)، اسٹارٹ اپ، کاریگروں اور بنکروں، دویانگ جن دستکاروں اور بانس سے سامان بنانے والوں کو مقامی سطح پر مدد فراہم کرکے اور ان کی آن بورڈنگ اور ٹرانزکشن سے متعلق سفر کے دوران زمینی تربیت اور دیگر امدادی خدمات فراہم کرکے ، جی ای ایم درج ذیل مقاصد کو حاصل کرنا چاہتا ہے۔
-
سامان بیچنے والے جن افراد کو ابھی تک اس قسم کی سہولیات حاصل نہیں ہوسکی ہیں، انہیں سرکاری بازاروں اور خریداروں تک براہ راست رسائی فراہم کرنا اور
-
اس طرح دیہی ہندوستان میں مقامی سطح پر روزگار کے مواقع اور آمدنی کے بہتر ذرائع فراہم کرنا۔
آخری میل کے متعلقین جیسے کہ مقامی ادارے، پنچایتی راج کے ادارے اوردیہی علاقوں میں اس طرح کے دیگر گروپ اور اسکول، کالج، سائنسی اور تکنیکی تحقیقی ادارے اور یونیورسٹیز وغیرہ کو اس مشترکہ کوشش سے فائدہ حاصل ہوگا۔
محکمہ کے ذریعہ درج ذیل سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
-
قدروں میں اضافہ کی خدمات جیسے مصنوعات کی تصویروں کی فوٹو گرافی، پیکیجنگ، انڈیا پوسٹ ویب سائٹ کے ذریعہ اسپیڈ پوسٹ اور بزنس پارسل کے توسط سے پیکیج کی لاجسٹکس اور بھیجنے کا عمل، آن لائن پرنٹ اور آفس کمیونیکیشن چینل بھی سیلرز کو سی ایس سی اور محکمہ ڈاک کے ذریعہ طے کی گئی قیمتوں پر فراہم کئے جائیں گے۔ جی ای ایم خدمات تمام سرکاری خریداروں کو کامن سروس سینٹر (سی ایس سی) کے ذریعہ مفت فراہم کی جائیں گی۔
-
انڈیا پوسٹ ویب سائٹ، آن لائن، پرنٹ اور آفس کمیونیکیشن چینلوں کے ذریعہ اسپیڈ پوسٹ اور بزنس پارسل کی طرف سے سامان پیک کرنے اور انہیں بھیجنے سے متعلق قیمتیں سی ایس سی کے ساتھ شیئر کی جائیں گی۔
-
درج ذیل کے لئے کوئی فیس وصول نہیں کی جائے گی:
-
خریدار کا رجسٹریشن-سنگل-اسٹیٹ اور ملٹی اسٹیٹ کوآپریٹو سوسائٹیوں کے لئے اور
-
سیلر رجسٹریشن اور اکاؤنٹ اپ ڈیشن (تمام کے وائی سی تفصیلات کے ساتھ)
-
سامان بیچنے والوں اور خدمات فراہم کرنے والوں کو درج ذیل کے لیے معمولی فیس دینی ہوگی:
-
پروڈکٹ /سروس کیٹلاگ اپ لوڈ اور مینجمنٹ، اور
-
ویلیو ایڈیڈ سروسز (سی ایس سی اور انڈیا پوسٹ میں پکیجنگ اور لاجسٹک)
سامان بیچنے والوں کے لیے لازمی شرائط میں شامل ہیں:
-
یوزر کا آدھار نمبر/ورچوئل آئی ڈی/ذاتی پین (پی اے این)۔
-
پین کی صورت میں آدھار/موبائل نمبر کے ساتھ جڑا ہوا موبائل نمبر۔
-
ایکٹو ای میل آئی ڈی۔
-
پروفائل بھرونے کے لیے دستور/کاروبار کی قسم کے حساب سے کاغذات جیسے کہ سی آئی این، پین، ڈی آئی پی پی، اُدیم نمبر، آئی ٹی آر کی تفصیلات
-
پتہ کی تفصیلات (رجسٹرڈ پتہ)۔
-
بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات۔
******
ش ح ۔ ق ت ۔ ع ر
U. No.5208
(Release ID: 1924693)