وزارات ثقافت

بھونیشو میں جی ٹوینٹی ثقافتی ورکنگ کی دوسری میٹنگ میں مرکزی وزیر جی کشن ریڈی اور  اڈیشہ کے وزیر اعلیٰ نوین پٹنایک نے کالا بھومی میں ایک خصوصی ثقافتی نمائش ’سسٹین :دی کرافٹ ایڈیم‘ کا افتتاح کیا


دوسری نمائش کا موضوع  ثقافتی ورکنگ گروپ کی دوسری ترجیح کی عکاسی – ایک پائیدار مستقبل کے لیے موجودہ  وراثت کو تقویت دینا

نمائش میں  آبجیکٹس اور براہ راست تدریسی عمل کے ذریعے ہندوستان کی مختلف زبانوں اور تحریروں کے علاوہ 35 سے زیادہ دستکاریوں کی نمائش کی گئی

Posted On: 15 MAY 2023 7:02PM by PIB Delhi

دوسری جی ٹوینٹی کلچر ورکنگ میٹنگ کے موقع پر آج بھونیشور میں  ثقافت، سیاحت اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر جی کشن ریڈی اور اڈیشہ کے وزیر اعلیٰ جناب نوین پٹنایک نے  ایک خصوصی ثقافتی نمائش ’سسٹین :دی کرافٹ ایڈیم‘ کا افتتاح کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0015NDZ.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002V7EM.jpg

داخلی امور کے وزیر مملکت جناب نتیا نند رائے بھی اس موقع پر موجود تھے یہ نمائش 16 سے 22 مئی 2023 تک کالا بھومی – اڈیشہ کرافٹ میوزیم میں منعقد ہو رہی ہے۔

نمائش،’سسٹین :دی کرافٹ ایڈیم‘ ایک ثقافتی پروجیکٹ ہے، جس کا اہتمام دوسری جی ٹوینٹی کلچرل ورکنگ گروپ کی میٹنگ کے لیے بھارت سرکار کی ثقافت کی وزارت کی جانب سے کیا گیا ہے، جو 14 سے 17 مئی 2023 تک اڈیشہ کے بھونیشور میں منعقد ہو رہی ہے۔ نمائش کا موضوع  ثقافتی ورکنگ گروپ (سی ڈبلیو جی) کی دوسری ترجیح پر مبنی ہے اور اس کی عکاسی کرتا ہے – ’ایک پائیدار مستقبل کے لیے زندہ ورثے کا مناسب استعمال‘۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003M7VL.jpg

یہ نمائش ہندوستان کی صدیوں پرانی زندہ وراثت اور ملک کی معلوماتی نظام  کے مختلف تاثرات پیش کرتی ہےجس نے افراد، برادریوں اور معاشروں کو اپنے عقائد، اقدار اور روایات کی تشکیل میں قدیم زمانے سے برقرار رکھا ہے۔ نمائش کا نقطہ نظر سیاحوں، پیشہ ور افراد اور پالیسی سازوں میں بہت سے زندہ ورثے کے طریقوں کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے جو قدرتی وسائل کی ذہن سازی اور زیادہ سے زیادہ استعمال اور انسانیت اور فطرت کے درمیان ہم آہنگ بقائے باہمی کو ترجیح دیتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004C98D.jpg

’سسٹین :دی کرافٹ ایڈیم‘ تین جزوی تجربات پر مشتمل ہے ، جن میں  اکشرا، استمبھ اور ماہر کاریگروں اور اساتذہ کے   ذریعے پیش کئے گئے تاثرات شامل ہیں جو ان کئی پہلوؤں کو سمیٹتے ہیں۔ نمائش میں اشیاء اور لائیو تدریسی مظاہروں کے ذریعے 35 سے زیادہ دستکاری اور ہندوستان کی مختلف زبانوں اور رسم الخط کی نمائش کی گئی ہے۔

نمائش اکشرا – کرافٹنگ انڈین اسکرپٹ کا دوسرا سیکشن ہندوستان کی مختلف زبانوں اور دستکاری کے طریقہ کار کو اجاگر کرتا ہے، منفرد روایات اور منفرد عالمی نظریات کی عکاسی کرتا ہے۔ ایک نئی ڈیزائن کی گئی وکیبلری، اکشرا کے ذریعے  ہندوستان کی اسکرپٹس کے ویژول کو نمایاں کرتا ہے۔ الفابیٹس، ورسیز، جملوں، نظموں اور  بول چال کے اقوال کے ذریعے اظہار  کا جاتا ہے۔

دوسرا سیکشن ’استمبھ: کرافٹ، اشتراک اور تسلسل‘ دیسی دستکاری کے طور طریقوں کا پتہ لگاتا ہے اور اپنے  عصری تاثرات پیش کرتا ہے۔ یہ سیکشن کام کاج سے متعلق آبجیکٹس کی نمائش کرتا ہے جسے کاریگروں کے اشتراک کے ذریعے روایتی دستکاریوں کے عناصر کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا ہے۔ شہری سامعین کے لیے ڈھال لیا گیا۔  اس نمائش میں ماسٹر کلاسز، مظاہرے اور معروف دستکاری کے ماہرین کے ساتھ ڈی آئی وائی  سرگرمیاں بھی ہوں گی۔

****

ش ح۔ح ا  ۔ را

U No : 5160



(Release ID: 1924377) Visitor Counter : 106


Read this release in: English , Hindi