کوئلے کی وزارت
کوئلہ کی وزارت نے ہندوستان کی جی 20 صدارت کے تحت ممبئی میں تیسری ای ٹی ڈبلیو جی میٹنگ کے موقع پر الگ سے "جسٹ ٹرانزیشن روڈ میپ" سیمینار کا اہتمام کیا
کوئلہ سکریٹری امرت لال مینا کا توانائی کی حفاظت اور پائیدار ترقی کو یقینی بنانے پر زور
Posted On:
15 MAY 2023 5:43PM by PIB Delhi
کوئلہ سکریٹری امرت لال مینا کی رہنمائی میں کوئلہ کی وزارت نے آج ممبئی میں جسٹ ٹرانزیشن روڈ میپ پر ایک سیمینار کا کامیابی سے اختتام کیا۔ یہ سیمینار جیو ورلڈ کنونشن سینٹر میں جی 20 پریذیڈنسی آف انڈیا کے تیسرے ای ٹی ڈبلیو جی (انرجی ٹرانزیشن ورکنگ گروپ) کے ضمنی پروگرام کے طور پر منعقد کیا گیا تھا۔ افتتاحی اجلاس کا آغاز جناب بھوانی پرساد پتی، جوائنٹ سکریٹری، وزارت کوئلہ کے استقبالیہ خطاب سے ہوا جنہوں نے توانائی کی منتقلی کے تناظر میں منصفانہ تبدیلی کی اہمیت پر زور دیا۔ جناب امرت لال مینا نے جسٹ ٹرانزیشن پر اپنے کلیدی خطبے میں توانائی کی حفاظت، ماحولیاتی پائیداری اور سماجی و اقتصادی ترقی کے درمیان نازک توازن قائم کرنے کے لیے حکومت کے عزم پر زور دیا۔ انہوں نے منصفانہ منتقلی کو آسان بنانے کے لیے جامع حکمت عملیوں، باہمی شراکت اور مضبوط پالیسی فریم ورک کی ضرورت کو اجاگر کیا۔ کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل) کے پاور سکریٹری اور سی ایم ڈی نے بھی افتتاحی اجلاس کے دوران شرکا سے خطاب کیا۔ اس اجلاس میں قابل تجدید توانائی کی تعیناتی، توانائی تک رسائی، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور سماجی شمولیت جیسے پہلوؤں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے منصفانہ منتقلی سے منسلک کلیدی چیلنجوں اور مواقع کی جامع تلاش کا مرحلہ طے کیا گیا۔
اس کے بعد کی پیشکشوں نے جسٹ ٹرانزیشن کا ایک جائزہ فراہم کیا۔ پریزنٹیشن کے بعد ایک مجلسی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں معروف ماہرین نے توانائی کے شعبے میں مجسٹ ٹرانزیشن کی مختلف جہتوں پر اپنی بصیرت اور تجربات کا اشتراک کیا۔ پینلسٹوں نے خیالات کے متحرک تبادلے، اختراعی طریقوں، ٹیکنالوجی کی ترقی اور پالیسی فریم ورک پر تبادلہ خیال کیا جو متاثرہ کمیونٹیز اور کارکنوں کی ضروریات کو پورا کرتے ہوئے منتقلی کو تیز کر سکتے ہیں۔
کوئلے کے شعبے میں پائیدار اور ماحول دوست اقدامات پر ایک مختصر فلم کی نمائش کی گئی جسے شرکاء نے خوب ستائش کی۔ سیمینار کے دوران کوئلے کے شعبے میں جسٹ ٹرانزیشن کے لیے بہترین عالمی طرز عمل کی رپورٹ، بائیو ریکلیمیشن/پلانٹیشن اور ایکو پارکس/مائن ٹورازم پر کتابچے اور جسٹ ٹرانزیشن پر مائن ٹیک کے جی 20 اسپیشل ایڈیشن کو بھی جاری کیا گیا۔
جسٹ ٹرانزیشن روڈ میپ پر سیمینار میں 100 سے زائد معززین نے شرکت کی جن میں اعلیٰ سطح کے سرکاری افسران، بین الاقوامی ماہرین، صنعت کے رہنما اور معزز ماہرین تعلیم شامل تھے۔ اس پلیٹ فارم کا مقصد سماجی انصاف اور ہمہ جہتی کو یقینی بناتے ہوئے متحجر ایندھن پر منحصر معیشتوں سے پائیدار توانائی کے ذرائع تک منتقلی سے وابستہ چیلنجوں اور مواقع کی جامع تفہیم کو فروغ دینا ہے۔ جسٹ ٹرانزیشن روڈ میپ محنت کشوں، کمیونٹیز اور صنعتوں کے لیے ایک منصفانہ اور مساوی منتقلی کو یقینی بنانا چاہتا ہے کیونکہ دنیا صاف ستھرے اور زیادہ پائیدار توانائی کے ذرائع کی طرف منتقل ہو رہی ہے۔
کوئلہ کی وزارت نے سیمینار کو شاندار کامیاب بنانے میں تمام شرکا، کول انڈیا لمیٹڈ، سی ایم پی ڈی آئی، شراکت داروں اور ذمہ داروں کے انمول تعاون کا شکریہ ادا کیا۔ اس تقریب کو اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ کوئی بھی پیچھے نہ رہ جائے ایک پائیدار منصفانہ ٹرانزیشن کا نقشہ ترتیب دینے کی اجتماعی کوششوں میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت حاصل رہی۔
******
ش ح۔رف۔س ا
U.No:5145
(Release ID: 1924348)
Visitor Counter : 185