زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
مرکزی وزیر زراعت نے حیدرآباد میں زرعی برادری کو بااختیار بنانے کے لیے جدید ترین گولڈن جوبلی آڈی ٹوریم کا افتتاح کیا
Posted On:
15 MAY 2023 7:06PM by PIB Delhi
زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے آج ایکسٹنشن ایجوکیشن انسٹی ٹیوٹ (ای ای آئی)، راجندرنگر، حیدرآباد میں ای ای آئی گولڈن جوبلی آڈی ٹوریم کا افتتاح کیا۔ زراعت، امدادِ باہمی اور مارکیٹنگ کے وزیر، حکومت تلنگانہ جناب سنگی ریڈی نرنجن ریڈی؛ آئی اے ایس، سکریٹری، زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود، حکومت ہند جناب منوج آہوجا؛ آئی اے ایس، اے پی سی اور سکریٹری، کمشنر آف ایگریکلچر جناب ایم رگھونندن اور پی جے ٹی ایس اے یو کے محترم وائس چانسلر ، اور دیگر معززین بھی اس موقع پر موجود تھے۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب نریندر سنگھ تومر نے کہا کہ بھارت جی 20 کے پس منظر میں ’ایک کنبہ، ایک کرہ ارض اور ایک مستقبل ‘پر توجہ مرکوز کر رہا ہے۔ انہوں نے اس امر کا اعادہ کیا کہ ہمارے کاشتکار پوری دنیا کو خوراک فراہم کرنے میں مدد کر رہے ہیں۔ بھارتی زراعت ہمارے ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور زراعت ملک میں ایک ترجیحی شعبہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی حکومت اسٹارٹ اپ اداروں اور تربیتی مراکز کے قیام کے لیے تعاون فراہم کر رہی ہے، اور اس طرح بھارتی زرعی تحقیق کو مضبوطی فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔ کووِڈ وبائی مرض کے دوران بھارتی کاشتکاروں نے اچھی پیداوار کی حصولیابی میں زبردست لچک کا مظاہرہ کیا۔ پی ایم کسان حکومت ہند کی ایک منفرد پہل قدمی ہے جو اِن پٹ خریداری کے لیے مالی تعاون کے ساتھ چھوٹے اور حاشیے پر موجود کاشتکاروں کو مدد فراہم کر رہی ہے۔حکومت ہند زراعت میں بڑے تربیت فراہم کار تیار کرنے کے لیے کے وی کے اور ای ای آئی اداروں پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں، نوتعمیر شدہ ای ای آئی آڈی ٹوریم تربیتی اداروں کو جدید سہولتیں فراہم کرنے کی حکومت کی تصوریت کی سند ہے۔ اس کا مقصد سائنسدانوں، محققین اور دیگر وابستگان کو معلومات، خیالات اور مہارت کے باہم تبادلے کے لیے سہولت فراہم کرنا ہے۔
جناب سنگی ریڈی نرنجن ریڈی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت تلنگانہ کے ذریعہ کاشتکاروں کو پیش کیا گیا تعاون کا نظام انہیں اپنی آمدنی میں اضافہ کرنے اور اپنی سماجی اقتصادی صورتحال کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے افسران کی صلاحیت سازی کے لیے سخت محنت کرنے کے لیے ای ای آئی حیدرآباد کو مبارکباد پیش کی۔
زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود، حکومت ہند کے سکریٹری جناب منوج آہوجا نے اس امر کا اظہار کیا کہ ای ای آئی جیسے ادارے ہنر مندی پر مبنی کورس کی تعلیم دے رہے ہیں اور انہوں نے کاشتکاروں کے مسائل کے حقیقی حل پیش کرنے کے لیے سائنٹفک برادری کو مل جل کام کرنے کے لیے رہنمائی فراہم کی ہے۔ ای ای آئی، حیدرآباد کو زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت، حکومت ہند، نئی دہلی کے ذریعہ مکمل طور پر مالی تعاون حاصل ہوتا ہے، جو پروفیسر جے شنکر تلنگانہ اسٹیٹ ایگریکلچر یونیورسٹی، راجندر نگر، حیدرآباد کے زیر انتظام ہے۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے پی جے ٹی ایس اے یو کے وائس چانسلر نے یونیورسٹی کی حصولیابیوں کا ذکر کیا اور ای ای آئی کو نئی فیسلٹی کے لیے مبارکباد پیش کی۔ نیا ای ای آئی آڈی ٹوریم ویڈیو کانفرنسنگ، ورکشاپوں، کانفرنسوں، سیمیناروں سمیت ای ای آئی کے تمام شراکت داروں کے لیے جدید ترین آڈیو ویزووَل سہولت سے آراستہ ہے۔
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:5153
(Release ID: 1924346)
Visitor Counter : 116