وزارت دفاع
سابق فوجیوں کے لئے بہبود اور بحالی کی اسکیم
Posted On:
03 APR 2023 4:10PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر مملکت جناب اجے بھٹ نے آج لوک سبھا میں جناب اشوک مہادیو راؤ نیٹے کے سوال کا تحریری جواب دیتے ہوئے بتایا کہ بہبود اور بحالی کی اسکیموں ، سابق فوجیوں / بیواؤں اور ان کے زیر کفالت افراد کو فراہم کی جانے والی مالی مدد کی تفصیلات حسب ِذیل ہے:
- رکشا منتری ،سابق فوجیوں کا بہبود فنڈ (آر ایم ای ڈبلیو ایف ) کے تحت مسلح افواج سے متعلق یوم پرچم فنڈ( ایف ایف ڈی ایف ) سے دی جانے والی مالی مدد / فوائد
Sl. No.
|
Grants
|
Amount
(in Rs.)
|
(a)
|
Penury Grant (65 Years and above)
(Non-Pensioners up to Hav Rank)
|
Rs. 4,000/-pm (Life time)
|
(b)
|
Education Grant (up to two children)
- Boys/Girls up to Graduation
- Widows for PG
(Pensioner/Non Pensioner up to Hav Rank) and up to two children
|
Rs. 1,000/-pm
|
(c)
|
Disabled Children Grant
(Pensioner/Non-pen up to JCO Rank)
|
Rs. 3,000/-pm
|
(d)
|
Daughter’s Marriage Grant (up to 02 Daughters)
(Pensioner/Non-Pen up to Hav Rank)
|
Rs. 50,000/- *
|
Widow Re-Marriage Grant
(Pensioner/Non-Pen up to Hav Rank)
* If married solemnly on or after April 21, 2016.
|
(e)
|
Medical Treatment Grant
(Non-pensioner up to Hav Rank)
|
Rs. 30,000/- (Max)
|
(f)
|
Orphan Grant
(Pensioner/Non-pen All Ranks)
- Daughters of ex-servicemen till she is married.
- One Son of ex-servicemen up to 21 years of age.
|
Rs. 3,000/-PM
|
(g)
|
Vocational Trg Grant For Widows
(Pensioner/Non-Pen up to Hav Rank)
|
Rs. 20,000/-
(One Time)
|
- تمام رینکوں کے غیر پنشن یافتگان ای ایس ایم کو اے ایف ایف ڈی فنڈ سے سنگین بیماریوں سے متعلق گرانٹ
(a)
|
Serious Diseases as listed below:
Angioplasty, Angiography, CABG, Open Heart Surgery, Valve Replacement, Pacemaker Implant, Renal Implant, Prostate Surgery, Joint Replacement and Cerebral Stoke.
Other Diseases: Where more than Rs 1 lakh has been spent on treatment
|
75% and 90% of total expenditure to Officer and Personnel Below Officer Rank (PBOR) respectively up to Rs 1.25 lakh (max)
|
(b)
|
Dialysis and Cancer treatment
|
75% and 90% of total expenditure to Officer and PBOR respectively up to a max of Rs 75,000/- per FY only.
|
- ترمیم شدہ اسکوٹر گرانٹ : ان ای ایس ایم کو ایک لاکھ روپیہ دیا جاتا ہے جو 50فیصدیا اس سے زیادہ معذوری کے ساتھ سروس کے بعد معذٰور ہیں اور وہ آئی ایچ کیو ( فوج ،بحریہ اور فضائیہ ) کے اے جی برانچ اسکیم کے تحت نہیں آتے ہیں۔
- ہوم لون پر سبسڈی : کے ایس بی بینک /سرکاری شعبے کے ادارو ں سے گھر کے لئے قرض پر سبسڈی کے ذریعہ سود کی 50فیصد رقم واپس کرتا ہے تاکہ جنگ کے سوگواروں ، جنگ سے معذور افراد اور امن کے قیام کے وقت ہونے والی جانی نقصانات کے لئے گھر کی تعمیر ہوسکے ۔ اس کے لئے زیادہ سے زیادہ ایک لاکھ روپے کی رقم فراہم کی جاتی ہے۔
- وزیراعظم کی وظیفہ اسکیم (پی ایم ایس ایس): کورسز کی پوری مدت کے لئے اہل وارڈس کی میرٹ کی بنیاد پر کل 5500 اسکالر شپ فراہم کی جاتی ہیں۔اسکالر شپ کی شرحیں اس طرح ہیں۔
- لڑکوں کے لئے 2500 روپے ماہانہ
- لڑکیوں کے لئے تین ہزارروپے ماہانہ
6-ای ایس ایم کی بحالی میں شامل اداروں کو مالی مدد :
S No
|
Organisation
|
Quantum of Aid/Grant
|
(a)
|
Paraplegic Rehabilitation Centres
(i) Kirkee
(ii) Mohali
|
Establishment grant (per annum)
(i) Rs 1.20 crore
w.e.f April, 2016 Rs. 30,000/-
Per
(ii)Rs 10,00,000/- Annum
- April, 2015) per inmate
|
(b)
|
All India Gorkha Ex-servicemen welfare association, Dehradun
|
Rs 12,00,000/- per annum
|
(c)
|
Cheshire Homes
- Lucknow, Delhi & Dehradun
|
Rs 15,000/- per annum per inmate
|
(d)
|
War Memorial Hostels. There are 36 WMHs which provide shelter to the of War Widows/Wardisabled, attributable and non-attributable cases.
|
Rs 1,350/- per month
|
ہندوستان کے نامزد کردہ دفاعی اہلکاروں کے وارڈس کے لئے طبی / ڈینٹل کالجوں میں سیٹوں کا ریزرویشن:
کل 22 ایم بی بی ایس سیٹیں اور بی ڈی ایس کورسز میں تین سیٹیں صحت اور خاندانی بہبودکی وزارت کی طرف سے کے ایس بی کو حکومت ہند کی طرف سے نامزد دفاعی عملے کی سرپرستی کے لئے الاٹ کی گئی ہے ۔ کارروائی کے دوران ہلاک دفاعی اہلکاروں کے وارڈس کو اولین ترجیح دی جاتی ہے۔
8-ریل سفر کے رعایتی شناختی کارڈس : کے ایس بی سکریٹریٹ جنگ میں شہید شوہر کی بیواؤں کو ریل سفر کے رعایتی شناختی کارڈ کو جاری کرتا ہے۔
ڈائریکٹوریٹ جنرل ری سیٹلمنٹ (ڈی جی آر ) کی جانب سے نافذ کی گئی باز آبادکاری کی مختلف اسکیموں کی تفصیلات حسب ذیل ہیں:
- انہیں نئے اسائنمنٹ / ملازمتیں حاصل کرنے کی تیاری کے لئے ضروری تربیت دے کر او ر ای ایس ایم کی دوبارہ ملامت تلاش کرنے میں مدد کرکے ان کی مہارتوں کواپ گریڈ کرنا ہے۔
- سرکاری / نیم سرکاری / عوامی شعبے کے ادارو ں میں روزگار کے مواقع فراہم کرنے کی مسلسل کوششیں
- کارپوریٹ شعبے میں ای ایس ایم کی دوبارہ ملازمت کی سہولت کے لئے زبردست سرگرمیوں کی انجام دہی
- خودروز گار کے لئے درج ذیل اسکیموں کے ذریعہ ملازمتیں فراہم کرنا
- ڈی جی آر میں آن لائن رجٹریشن کے ذریعہ تعیناتی میں مدد
- ڈی جی آر کی اعانت یافتہ سکیورٹی ایجنسی اسکیم
- ای ایس ایم کول لوڈنگ اور نقل وحمل کی اسکیم
- کول ٹیپر اٹیچمنٹ اسکیم
- بیواؤں اور معذور فوجیوں کے لئےٹپر اٹیچمنٹ اسکیم
- این سی آر / پونے میں ای ایس ایم کے ذریعہ آئی جی ایل /ایم این جی ایل سی این جی اسٹیشنوں کا انتظام
- کمپنی کی ملکیت والی کمپنی آپریٹیڈ ڈیٹیل آؤٹ لیٹس کا انتظام
- ایل پی جی / ریٹیل آؤٹ لیٹس ( پٹرول /ڈیزل ڈسٹری بیوٹر س شپ کی نیلامی کے لئے ڈی جی آر اہلیت کا سرٹیفکیٹ جاری کرنا ،اسے 8فیصد ریزرویشن کوٹہ کے مقابلے تیل مارکیٹنگ کمپنیوں کے ذریعہ مشتہر کیا جاتا ہے
- این سی آر میں مدر ڈیری دودھ کے بوتھ اور پھلوں اورسبزیوں (سفل )کی نیلامی
- ڈی جی آر تکنیکی خدما ت اسکیم
- باز آبادکاری کی تربیت / ہنر مندی کے فروغ کے کورسز
ملازمت میں ریزرویشن :عوامی شعبے کے بینکوں (ای ایس بیز ) اور سینٹرل پبلک سیکٹر انڈر ٹیکنگ (سی پی ایس یوز ) میں سابق فوجیوں ( ای ایس ایم )فوجیوں کے لئے ملازمت ریزرویشن کا موجودہ کوٹہ تمام براہ راست بھرتی گروپ سی پوسٹوں میں 14.5 فیصدہے اور تمام براہ راست بھرتی گروپ ڈی پوسٹوں میں 24.5فیصد ہے۔اس میں معذور ای ایس ایم کے لئے 4.5فیصد اور کسی بھی کارروائی کے دوران ہلاک اہلکاروں کے کنبے کی کفالت شامل ہیں۔
رکشا منتری ڈسکرشنری فنڈ کا نام بدل کر رکشا منتری ایکس سروس مین ویلفیئر فنڈ (آر ایم ای ڈبلیو ایف) رکھا گیا ہے۔ ادائیگیوں کی تفصیلات جوگذشتہ تین سال کے لئے آر ایم ای ڈبلیو ایف کے تحت ای ایس ایم کے مستفیدین اور ان کے وارثین کو دی گئی ہیں، حسب ذیل ہیں:
مالی سال
|
مستفیدین کی کل تعداد
|
ادا کی گئی کل رقم
|
2019-20
|
28,215
|
Rs 81.23 cr
|
2020-21
|
38,025
|
Rs 132.96 cr
|
2021-22
|
1,82,728
|
Rs 395.69 cr
|
کیندریہ سینک بورڈ (کے ایس بی) کی اہم سرگرمیوں کی تفصیلات اور وہ طریقہ جس میں یہ ای ایس ایم اور ان کے کنبوں کے لئے سود مند ہے نیچے دی گئی ہیں:
کیندریہ سینک بورڈ حسب ذیل کا اہتمام کرتا ہے اوراس کو انجام دیتا ہے۔
- کے ایس بی اور ڈائریکٹر / آر ایس بیز / ڈی ایس ڈبلیو کے سکریٹری کی میٹنگ ۔
- مسلح افواج کے فلیک ڈے فنڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کی سالانہ میٹنگ۔
- مسلح افواج کے فلیک ڈے فنڈ کی ایگزیکیٹو کمیٹی کی وقتاً فوقتاً ہونے والی میٹنگیں ۔
- متعلقہ ایجنسیوں کے ساتھ کئے گئے فیصلے کے نفاذ پر پیشرفت ۔
- پالیسی ہدایت فراہم کرنا جس کی منظوری ایکس سروس مین کے فلاح و بہبود کے معاملات پر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں سینک ویلفیئر کے محکموں کو ایم او ڈی کے ذریعہ منظور کیا گیا ہے۔
- کے ایس بی / وزارت دفعہ کی جانب سے وضع کردہ رہنما خطوط کی جانب ریاستوں میں سینک ویلفیئر کے محکموں کو ان کے کام کاج میں رہنمائی کرنا اور نگرانی کرنا ۔
- ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو سینک ویلفیئر اور ضلع سینک ویلفیئر دفاتر کے قیام اور ان کے رکھ رکھاؤ کی لاگت کے لئے بجٹ میں تعاون فراہم کرنا ۔
- ڈائریکٹر کے انتخاب کے لئے ریاست کے چیف سکریٹری کی نگرانی میں طلب کئے گئے سلیکشن کمیٹی کے رکن کی حیثیت سے شرکت کریں ، جنہیں محکمہ سینک ویلفیئر / سیکریٹری آر ایس بی اور ضلع سینک ویلفیئر آفیسر / سیکریٹری زیڈ ایس بی کے عہدہ خالی ہونے سے ایک ماہ قبل طلب کیا گیا تھا۔
- ہر سال ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے سینک ویلفیئر کے محکمے کا معائنہ کیا جانا اورریاستی سرکار/ ایم او ڈی کو ان کے کام کاج کو رپورٹ کرنا۔
- خصوصی مدعو کے طور پر ریاستوں میں راجیہ سینک بورڈ اور املگامیٹڈ فنڈ میٹنگ میں شرکت کریں۔
- آرمڈ فورسز فلیگ ڈے فنڈ (اے ایف ایف ڈی ایف) کا انتظام کریں۔
- سابق فوجیوں اور فوت شدہ سروس اہلکاروں کے اہل خانہ کی بہبود سے متعلق ازالے اور سوالات سے نمٹنا۔
- وزارت دفاع کے کوٹے کے تحت میڈیکل، ڈینٹل اور انجینئرنگ کی نشستوں کی الاٹمنٹ کے لیے اسکیم کو چلائیں۔
- دہلی میں واقع مرکزی حکومت کے محکموں میںمسلح افواج فلیگ ڈے کلیکشن کا اہتمام اور انعقاد۔
- ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور بیرون ملک ہندوستانی سفارتخانو ں میں اے ایف ایف ڈی کے انعقاد کے لیے جھنڈے، پوسٹرز اور تشہیری مواد فراہم کریں۔
- مرکزی اسپانسر شدہ اسکیموں جیسا کہ آر ایم ای ڈبلیو ایف (رکشا منتری سابق فوجی ویلفیئر فنڈ) اور پی ایم اسکالرشپ اسکیموں کا آپریشن۔
- جنگی بیواؤں اور خاص صورتحال میں ای ایس ایم کو ریل کےسفر کی رعایت حاصل کرنے کے لیے آئی کارڈ جاری کریں۔
- پی آر سی کرکی اور موہالی، 36 وار میموریل ہوسٹلز، چیشائر ہومز اور مختلف اداروں میں فالج کے شکار گھروں کو مالی امداد فراہم کریں اور اس کی مناسب تقسیم کو چیک کرنے کے لیے ان کا دورہ کریں۔
- ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے آر ایس بیز کے ذریعہ ضم شدہ فنڈ کی صحیح سرمایہ کاری کے بارے میں مشورہ دیں۔
- زیڈ ایس بیز کے کام کاج اور تاثیر کو جانچنے کے لیے بے ترتیب طور پر معائنہ کریں۔
- اوپر مذکور تمام سرگرمیاں ایس ایس ایم /بیواؤں/وارڈوں کی بہبود سے متعلق مالی امداد فراہم کرنے اور ملک بھر میں 34 راجیہ سینک بورڈز اور 407 ضلع سینک بورڈ کے ذریعے شکایات کے ازالے کے لیے پورا کرتی ہیں۔
انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کی محکمے کی جانب سے سنگل ونڈو آن لائن شکایات کے ازالے کا طریقہ کار (سی پی جی آر اے ایم ایس) شروع کیا گیا ہے جس میں کوئی بھی شہری آن لائن شکایات درج کرا سکتا ہے اور پورٹل پر ایک کلک کرکےمتعلقہ محکمے سے جواب حاصل کر سکتا ہے۔ سابق فوجیوں کی بہبود کے محکمے نے اس آن لائن شکایات کے ازالے کے طریقہ کار (سی پی جی آر اے ایم ایس/سی پی ای این جی آر اے ایم ایس) کو سابق فوجیوں تک بھی توسیع دی ہے تاکہ سابق فوجیوں کی شکایات کا مؤثر طریقے سے اور مقررہ وقت میں ازالہ کیا جا سکے۔
سی پی جی آر اے ایم ایس/ سی پی ای این جی آر اے ایم ایس ویب سائٹ کا لنک بھی سابق فوجیوں کے بہبودکے محکمے،سی جی ڈی اے اور تمام پنشن منظور کرنے والے اتھارٹیز کی ویب سائٹ پر دیا گیا ہے تاکہ سابق فوجیpgportal.gov پر کلک کر کے اپنے گھر سے کسی بھی ویب سائٹ پر اپنی شکایات درج کرا سکیں۔ میں مزید برآں، سابق فوجیوں (ای ایس ایم) کی پنشن شکایات کے ازالے کے لیے ایک وقف پورٹل (رکشا پنشن شکائت نواران پورٹل) 14 جنوری 2022 کو شروع کیا گیا ہے۔پنشنرز کی شکایات کے آسانی سے ازالہ کے لیے ای ایس ایم کی سہولت کے لیے ایک ٹول فری نمبر 1800111971 کو بھی فعال کیا گیا ہے۔
*************
ش ح۔ع ح۔ رم ۔ح ا۔م ش
U-5130
(Release ID: 1924152)
Visitor Counter : 113