جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

آئی آر ای ڈی اے نے 13 ویں اسٹیک ہولڈرز انٹرایکشن میٹ کا انعقاد کیا


سی ایم ڈی نے مسابقتی شرحوں پر قرضے فراہم کرنے کے لیے آئی آر ای ڈی اے کے عزم پر زور دیا

اسٹیک ہولڈرز نے آئی آر ای ڈی اے کی تیز رفتار مالیاتی رپورٹنگ اور مسابقتی شرح سود کی تعریف کی

Posted On: 12 MAY 2023 6:54PM by PIB Delhi

ہندوستانی قابل تجدید توانائی ترقی کی ایجنسی (آئی آر ای ڈی اے ) نے آج اپنی 13ویں اسٹیک ہولڈرز کی انٹرایکشن میٹنگ کا انعقاد کیا، جس میں نئے اقدامات، مستقبل کے منصوبوں، اور معزز کاروباری شراکت داروں سے رائے لینے پر بحث ومباحثہ کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ جناب پردیپ کمار داس، سی ایم ڈی، آئی آر ای ڈی اے نے اس میٹنگ کی صدارت کی، جو ایک ورچوئل پلیٹ فارم کے ذریعہ منعقد ہوئی، جس میں وسیع پیمانے پر شرکت کی سہولت فراہم کی گئی۔

آئی آر ای ڈی اے  کے تاریخی مالیاتی نتائج، حالیہ کامیابیوں، قابل تجدید توانائی کے شعبے کی ترقی کے لیے کیے گئے اہم اقدامات، اور پچھلی بات چیت کے اجلاسوں کے دوران موصول ہونے والی تجاویز کے موثر نفاذ پر روشنی ڈالتے ہوئے ایک جامع پرزنٹیشن پیش کی گئی۔ آر ای سیکٹر کی ترقی کے لیے حکومت ہند کی طرف سےمتعین کردہ حوصلہ مند اہداف کے ساتھ ہم آہنگ مستقبل کے منصوبوں پر بھی زور دیا گیا۔ اس کے بعد، ایک انٹرایکٹو سیشن کا انعقاد کیا گیا، جس نے اسٹیک ہولڈرز کو براہ راست سی ایم ڈی اور ٹیم آئی آر ای ڈی اے کے ساتھ مصروف ہونے کے قابل بنایا۔

اپنے افتتاحی کلمات میں، سی ایم ڈی، آئی آر ای ڈی اے نے ریزرو بینک آف انڈیا کی طرف سے حالیہ ریپو ریٹ میں اضافے کے باوجود، مسابقتی شرحوں پر قرضے فراہم کر کے قرض لینے والوں کی مدد کرنے کے لیے تنظیم کے غیر متزلزل عزم کو اجاگر کیا۔ انہوں نے آئی سی آراے کی طرف سے آئی آر ای ڈی اے کی کریڈٹ ریٹنگ اپ گریڈیشن پر مزید روشنی ڈالی، اس کی درجہ بندی کو ’اےاے+‘(آؤٹ لک: مثبت) سے بڑھا کر ’اےاےاے‘ (آؤٹ لک:مستحکم) کوبرھایا گیااور’انفراسٹرکچرفائنانس کمپنی (آئی ایف سی)‘ اسٹیٹس آربی آئی کی طرف سے آئی آر ای ڈی اے کو عطا کیا گیا۔ یہ اپ گریڈ آئی آر ای ڈی اے  کو کم شرح سود پر فنڈز محفوظ کرنے کی پوزیشن میں رکھتا ہے، جس کے نتیجے میں لاگت کی بچت براہ راست قرض لینے والوں تک پہنچ جاتی ہے۔

جناب داس نے تمام اسٹیک ہولڈرز پر زور دیا کہ وہ پچھلی بات چیت کی میٹنگوں سے موصول ہونے والی انمول شراکت کو تسلیم کرتے ہوئے اپنی قیمتی آراء فراہم کرتے رہیں۔ ان انپٹس نے ’’کاروبار کرنے میں آسانی‘‘ کو بڑھانے، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعہ عمل کو ہموار کرنے، اور قرض کی منظوری، دستاویزات، اور ادائیگی کے چکروں کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

اسٹیک ہولڈرز نے ا یس ای بی آئی کی مقرر کردہ 60 دن کی ڈیڈلائن کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 25 دن کے وقت کے اندر اپنے سالانہ آڈٹ شدہ مالیاتی نتائج شائع کرنے کے لیے پہلی پبلک سیکٹر انڈر ٹیکنگ (پی ایس یو) بننے کی غیر معمولی کامیابی پر آئی آر بی ڈی اے کی ستائش کی۔ انہوں نے اسٹیک ہولڈرز کی ضروریات اور خواہشات کو مدنظر رکھتے ہوئے مسابقتی شرح سود اوردست گیری فراہم کرنے کے لیے آئی آر بی ڈی اے کے عزم کو بھی تسلیم کیا۔

مجموعی طور پر، اسٹیک ہولڈرز کی میٹنگ کامیاب رہی، اور اس نے ملک میں قابل تجدید توانائی کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے آئی آر ای ڈی اے کے عزم کو ظاہر کیا۔ آئی آر ای ڈی اے سب کے لیے ایک پائیدار مستقبل کو یقینی بنانے کے لیے اپنے کاروباری شراکت داروں کے ساتھ کام جاری رکھے گا۔

 

**********

ش ح۔ ا ک ۔ ف ر

U. No.5122



(Release ID: 1924127) Visitor Counter : 118


Read this release in: English , Hindi