نیتی آیوگ

قومی ٹکنالوجی ہفتہ ہندوستان کی تکنیکی ترقی اور اختراع کے جشن کے رُخ پر

Posted On: 14 MAY 2023 6:54PM by PIB Delhi

نئی دہلی کے پرگتی میدان میں 11 مئی سے 14 مئی 2023 تک منایا جانے والا قومی ٹیکنالوجی ہفتہ آج کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ اس سال کا مرکزی خیال ’اسکول ٹو اسٹارٹ اپ - نوجوان ذہنوں کو اختراع کرنے کے لیے روشن کرنا‘تھا۔

اس تقریب کا افتتاح عزت مآب وزیر اعظم نریندر مودی نے کیا جنہوں نے ملک میں نوجوان سائنسدانوں کی اعانت اور پرورش کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ وزیر اعظم نے حاضرین کو بتایا کہ 700 اضلاع میں 10,000 سے زیادہ اٹل ٹنکرنگ لیباریٹریاں اختراعی نرسری بن چکی ہیں، جن میں سے 60 فیصد لیبز سرکاری اور دیہی اسکولوں میں ہیں۔

اٹل ٹنکرنگ لیب میں 75 لاکھ سے زیادہ طلبا 12 لاکھ سے زیادہ اختراعی پروجیکٹوں پر کام کر رہے ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ نوجوان سائنس دان اسکولوں سے نکل کر ملک کے کونے کونے تک پہنچ رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے نوجوان ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے اور ان کے آئیڈیاز کو عمل میں لانے میں ان کی مدد کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے بتایا کہ اٹل انکیوبیشن سینٹرز (اے آئی سی) میں سیکڑوں اسٹارٹ اپ انکیوبیٹ کیے گئے ہیں۔ انہوں نے اپنے اعتماد کا اظہار کیا کہ ہندوستانی ٹنکر پرینیورس جلد ہی دنیا کے سرکردہ کاروباری بن جائیں گے۔

ایگزیبیشن میں 5000 سے زیادہ نوجوان ذہن، 1500 زائرین، 800 نمائش کنندگان، 200 سے زیادہ  طلبا نمائش کنندگان اور مختلف شعبوں سے 100 سے زیادہ اسٹارٹ اپس نے اپنی اختراعات اور مصنوعات کی نمائش کی۔ اس تقریب کا مقصد ہندوستان کی ترقی اور فروغ میں ٹکنالوجی کے تعاون کو فروغ دینا اور تسلیم کرنا تھا۔ اے آئی ایم پویلین کے تحت اے آئی ایم کے 75 نمائش کنندگان نے حصہ لیا جن میں ملک بھر کی 21 ریاستوں سے اٹل ٹنکرنگ لیبز کے اسکولی اختراعات کے 40 نمائش کنندگان  اور ملک بھر سے 35 اسٹارٹ اپس شامل ہیں جو اٹل انکیوبیشن سینٹرز کے تحت لگائے گئے ہیں۔

اس تقریب کی خاص بات وزیر اعظم نریندر مودی اور اٹل ٹنکرنگ لیبز کے طلباء کے درمیان بات چیت تھی جس میں انہوں نے نوجوان ذہنوں کو جدت طرازی اور ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کی ترغیب دی۔ وزیر اعظم نے اے آئی ایم پویلین کا بھی افتتاح کیا جس میں اختراعی لائف سائیکل کے مختلف شعبوں کی اختراعات کی نمائش کی گئی تھی۔ علاوہ ازین اس تقریب میں مختلف وزارتوں/محکموں کے 10 سے زیادہ تکنیکی سیشن شامل تھے۔ ان میں اسٹارٹ اپس اور اٹل ٹنکرنگ لیب کے طلباء کے درمیان منعقدہ خصوصی سیشن کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ ان خصوصی سیشنز میں ٹیکنوپرینورز کو کاروباری بننے کا ترغیب دی گئی۔

اٹل انوویشن مشن کے مشن ڈائریکٹر ڈاکٹر چنتن وشنو نے اس تقریب کو انتہائی کامیاب قرار دیا جس میں جدت طرازوں، کاروباریوں اور سرمایہ کاروں کو بات چیت اور خیالات کا تبادلہ کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم مہیا کیا گیا۔ اس تقریب میں حکومت کے اقدامات پر بھی روشنی ڈالی گئی، مثلاً اسٹارٹ اپ انڈیا، اسٹینڈ اپ انڈیا اور میک ان انڈیا۔ ان اقدامات نے ملک میں اختراعی اور انٹرپرینیورشپ کی ثقافت کو فروغ دیا ہے۔

ان تاریخی واقعات کی 25 ویں سالگرہ کے موقع پر ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ بورڈ اور اٹل انوویشن مشن (اے آئی ایم) نیتی آیوگ نے سائنس اور ٹیکنالوجی کے محکمے، ارضیاتی علوم کی وزارت، دفاعی تحقیق اور ترقی کی تنظیم - وزارت دفاع، سائنسی اور صنعتی تحقیق کی کونسل (سی ایس آئی آر)، ڈیپارٹمنٹ آف بایو ٹیکنالوجی، شعبہِ جوہری  توانائی، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت، محکمہِ ٹیلی مواصلات، وزارتِ تعلیم، انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن اور ڈپارٹمنٹ فار پروموشن آف انڈسٹری اینڈ انٹرنل ٹریڈ (ڈی پی آئی آئی ٹی) کے ساتھ  نیشنل ٹیکنالوجی ہفتہ 2023 کا انعقاد کیا۔ اس میں اسکول ٹو اسٹارٹ اپ - نوجوان ذہنوں کو اختراع کرنے کے لیے روشن کرنے کے مرکزی خیال کے ساتھ اٹل انوویشن مشن کے پروگراموں اور اختراعی لائف سائیکل کے مختلف شعبوں کی اختراعات کی نمائش پر بنیادی توجہ دی گئی۔

*****

U.No:5112

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1924089) Visitor Counter : 78


Read this release in: English , Hindi