وزارت خزانہ
ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس نے چنئی میں 14.43 کروڑ روپے کی مالیت کا 23.34 کلو گرام اسمگل شدہ غیر ملکی سونا ضبط کیا۔ 2 مسافر پکڑے گئے
Posted On:
12 MAY 2023 9:07PM by PIB Delhi
اس ہفتے کی دو الگ الگ کارروائیوں میں ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے چنئی بین الاقوامی ہوائی اڈے سے 23.34 کلو گرام اسمگل شدہ غیر ملکی سونا ضبط کیا ہے جس کی مالیت 14.43 کروڑ بتائی گئی ہے۔ اس طرح ملک میں غیر ملکی سونا سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
یہ کارروائی 8 مئی 2023 کو کی گئی۔ ڈی آر آئی افسران نے خفیہ طور پتہ چلایا کہ ایک مسافر جو دبئی سے کولمبو کے راستے چنئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچا ہے اس کے پاس غیر ملکی اسمگل شدہ سونا بھاری مقدار میں موجود ہے اور وہ چنئی میں اپنی رہائش گاہ کی طرف جا رہا ہے۔
اطلاع کے مطابق کارروائی کرتے ہوے اسے اس وقت پیش رفت سے روکا گیا جب وہ اپنی رہائش گاہ کے قریب آٹو رکشا سے اتر رہا تھا۔ اس شخص کی جانچ کے نتیجے میں سونا پیسٹ کی شکل میں برآمد ہوا جسے اس کے گھٹنے پر پہننے والے کیپوں اور اس کی پتلون میں خصوصی طور پر بنائی گئی جیبوں میں چھپایا گیا تھا۔ سونا نکالنے کے بعد پتہ چلا کہ 13.28 کلو گرام سونے کی مجموعی مالیت 8.28 کروڑ ہے جسے ضبط کر لیا گیا۔
11 مئی 2023 کو کی گئی ایک اور کارروائی میں ڈی آر آئی افسران نے کولمبو سے آنے والے سری لنکائی شہری کو چنئی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر روکا تھا۔ مسافر کے دستی سامان کی جانچ پر چاکلیٹ کے 8 پیکٹوں میں سونا پیسٹ کی شکل میں ہوا پایا گیا۔ پیسٹ پگھلنے کے بعد 10.06 کلو گرام وزنی سونا برآمد ہوا جس کی قیمت 6.15 کروڑ روپے تھی۔ دونوں کو گرفتار کر کے عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔
*****
U.No:5089
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 1923975)
Visitor Counter : 109