مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

ٹیلی مواصلاتی انضباطی مقتدرہ (ٹرائی) کی طرف سے ٹیلی مواصلاتی تجارتی رابطے کے رخ پر ترجیحی ضابطوں مجریہ 2018 (ٹی سی سی سی پی آر-2018) کے تحت پیغام کے سانچے کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے رسائی فراہم کرنے والوں کو ہدایات جاری

Posted On: 12 MAY 2023 5:45PM by PIB Delhi

غیر منقولہ کمرشل کمیونیکیشن (یو سی سی) عوام کو بڑی پریشانی ہوتی ہے اور اس کا لوگوں کی ذاتی زندگی پر اثر انداز پڑتا ہے اس لئے ٹرائی اسے روکنے کے لیے مختلف اقدامات کر رہا ہے۔ آج ٹرائی نے ٹیلی مواصلاتی تجارتی رابطے کے رخ پر ترجیحی ضابطوں مجریہ 2018 (ٹی سی سی سی پی آر-2018) کے تحت پیغام کے سانچے کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے ایک ہدایت جاری کی ہے۔ یہ سرنامے اور پیغام کے سانچے کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے 16 فروری 2023 کی اولین ہدایت کا سلسلہ ہے۔

ٹرائی نے تمام رسائی فراہم کرنے والوں کو ہدایت کی ہے کہ مواد میں تین سے زیادہ متغیر حصوں کے استعمال کی اجازت صرف مناسب جواز اور اضافی جانچ کے ساتھ دی جائے گی۔ اس نے اس بات کولازمی قرار دیا ہے کہ رسائی فراہم کرنے والوں کو اس طرح کے مواد کے سانچوں کے لیے ایک علیحدہ منظوری دینے والی اتھارٹی کو نامزد کرنا ہوگا۔ ہر متغیر حصے کو اُس مقصد کے لیے پہلے سے ٹیگ کرنے کی ضرورت ہے جس کیلئے اسے استعمال کرنا مقصود ہے۔ اور کم از کم تیس فیصد پروگرام مقررہ حصے پر مشتمل ہونا چاہیے تاکہ اصل پیغام کا مقصد، جس کے لیے مواد کے سانچے کو منظور کیا گیا تھا، مداخلتوں کے ذریعے تبدیل نہ ہو۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ مواد کے سانچے میں صرف وائٹ لسٹ شدہ یو آر ایلس/ایپکس/ او ٹی ٹی لنکس/کال بیک نمبروں کی اجازت ہوگی۔

تمام ٹیلی موصلاتی خدمات فراہم کرنے والوں کو 45 دنوں کے اندر مذکورہ ہدایت کی تعمیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

*****

U.No:5069

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1923842) Visitor Counter : 79


Read this release in: English , Hindi