صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کینسر کیئر ہسپتالوں کے بارے میں اپ ڈیٹ


انیس  اسٹیٹ کینسر انسٹی ٹیوٹ (ایس سی آئیز) اور 20 ٹرٹیری کیئر کینسر سینٹرز (ٹی سی سی سیز) کو منظوری دی گئی ہے

ایمس میں آنکولوجی پر بڑھتی توجہ مرکوز کی گئی

Posted On: 10 FEB 2023 5:10PM by PIB Delhi

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں  بتایا کہ  صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات میں مختلف سطحوں پر کینسر کی تشخیص اور علاج کیا جاتا ہے۔ سرکاری ہسپتالوں میں علاج یا تو مفت ہے یا غریبوں اور ضرورت مندوں کے لیے انتہائی رعایتی ہے۔ تیسرے درجے  کے کینسر کی دیکھ بھال کے لئے سہولیات کوبڑھانے کی غرض سے مرکزی حکومت کینسر کے تیسرے درجے کی دیکھ بھال کے لیے سہولیات کے  مراکز کو بڑھانے کی اسکیم  کو نافذ کرتی ہے۔ مذکورہ اسکیم کے تحت 19 اسٹیٹ کینسر انسٹی ٹیوٹ (ایس سی آئیز) اور 20 ٹرٹیری کیئر کینسر سینٹرز (ٹی سی سی سیز) کو منظوری دی گئی ہے۔

پردھان منتری سوستھ سرکشا یوجنا (پی ایم ایس ایس وائی) کے تحت اپ گریڈیشن کے لیے منظور شدہ  نئے ایمس اور بہت سے اداروں  میں علم سرطان  اور اس کے مختلف پہلوؤں پر بھی توجہ دی گئی ہے۔ بھوپال، بھونیشور، جودھ پور، پٹنہ، رائے پور اور رشیکیش میں ایمس مکمل طور پر کام کر رہے ہیں۔ جھجر (ہریانہ) میں نیشنل کینسر انسٹی ٹیوٹ کا قیام اور چترنجن نیشنل کینسر انسٹی ٹیوٹ، کولکتہ کا دوسرا کیمپس بھی اسی سمت میں اہم  قدم ہیں۔ یہ سب ملک میں کینسر کے علاج کی صلاحیت کو بڑھاتے ہیں۔

حکومت ہند کا صحت اور خاندانی بہبود کا محکمہ،کینسر، ذیابیطس، قلبی امراض اور فالج (این پی سی ڈی سی ایس ) کی روک تھام اور کنٹرول کے قومی پروگرام کے تحت ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو تکنیکی اور مالی مدد فراہم کرتا ہے۔ کینسر این پی سی ڈی سی ایس  کا ایک لازمی حصہ ہے۔

این پی سی ڈی سی ایس کے تحت، 707 ڈسٹرکٹ این سی ڈی کلینک، 268 ڈسٹرکٹ ڈے کیئر سینٹرز، اور 5541 کمیونٹی ہیلتھ سینٹر این سی ڈی کلینک قائم کیے گئے ہیں۔ یہ پروگرام بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے، انسانی وسائل کی ترقی، صحت کے فروغ اور کینسر سے بچاؤ کے لیے آگاہی پیدا کرنے، جلد تشخیص، انتظام اور کینسر سمیت غیر متعدی امراض (این ایس ڈیز) کے علاج کے لیے صحت کی دیکھ بھال کی مناسب سہولت کے حوالے پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔

انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ – نیشنل کینسر رجسٹری پروگرام (این سی آر پی ۔آئی سی ایم آر ) کے مطابق، 2020 سے 2022 کے دوران ملک میں کینسر کے واقعات کی تخمینی تعداد ذیل میں دی گئی ہے:

کینسر کے حالات کے تخمینی واقعات (2022-2020) - دونوں جنس

سال

2020

2021

2022

ہندوستان میں کینسر کے حالات  کے تخمینی واقعات - (آئی سی ڈی 10:سی 00-سی 97)

13,92,179

14,26,447

14,61,427

*****

ش ح۔ا ک ۔س ا

U.No:5060



(Release ID: 1923608) Visitor Counter : 88


Read this release in: English