قبائیلی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب ارجن منڈا نے کیرلا کے ایک روزہ سرکاری دورے کے دوران وہاں کے قبائلی افراد کے لئے زیر عمل مختلف اسکیموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

Posted On: 11 MAY 2023 7:01PM by PIB Delhi

قبائلی امور کے مرکزی وزیر جناب ارجن منڈا نے آج کیرلا کے ایک روزہ سرکاری دورے کے دوران پلکٹر ضلع کے ایک قبائلی آبادی والے تعلقہ اٹاپڈی کا دورہ کیا۔ انھوں نے ریاست میں قبائلی افراد کی زندگی بہتر بنانے کے لئے زیر عمل مختلف اسکیموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا ۔ جائزہ میٹنگ میں وزیر موصوف نے صلاح دی کہ کیرلا کو ایک نوڈل آفیسر مقرر کرنا چاہئے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ قبائلیوں کی بہبود کی مرکزی اسکیموں کے فائدے قبائلیوں تک پہنچ سکیں ۔

قبائلی امور کے وزیر جناب ارجن منڈا سوامی وویکا نند میڈیکل مشن ہاسپٹل اٹاپڈی، پلکٹر میں نئے زچہ بچہ عمارت کے افتتاح میں روایتی شمع روشن کرتے ہوئے۔

جناب ارجن منڈا نے کہا کہ یہ درست نہیں ہے کہ آزادی کے 75 برس ہونے کے بعد بھی قبائلیوں کو زمین نہیں دی گئی ہے جو کیرلا میں صرف دو فیصد ہیں۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ قبائلی نہ تو تارکین ہیں اور نہ بے زمین ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ حکومت انھیں صرف تکنیکی طور پر  زمین کے مالکانہ حقوق دے رہی ہے۔ انھوں نے یہ صلاح بھی دی کہ اٹاپڈی علاقے میں نوزائیدہ بچوں کی اموات میں اضافے کی جانچ پڑتال ہونی چاہئے۔

درج فہرست قبائل کی ترقی کے شعبے میں ڈائرکٹرڈاکٹر ونے گوئل نے قبائلیوں کی بہبود کے مختلف منصوبوں کی پیش رفت پر ایک رپورٹ پیش کی۔ قبائلیوں کی بہبود کی وزارت میں ایڈیشنل سکریٹری آر۔ جیا ، پلکٹر کے ضلع کلکٹر ڈاکٹر ایس۔ چترا، ضلع میڈیکل آفیسر ڈاکٹر رینوکا اور دیگر نے جائزہ میٹنگ میں حصہ لیا۔

جناب ارجن منڈا نے سوامی وویکا نند میڈیکل مشن ہاسپٹل اٹاپڈی میں نئے میٹرنٹی وارڈ ایم آئی سی یو اور این آئی سی یو کا بھی افتتاح کیا۔ افتتاحی  تقریب کے بعد جن جاتیہ سمیلن اور اٹاپڈی کے قبائلیوں کے لئے روزگار پروجیکٹ کے آغاز کے پروگرام منعقد ہوئے۔ اس تقریب میں پانچ سو سے زیادہ قبائلی افراد نے حصہ لیا جو اٹاپڈی کے 192 گاؤوں سے آئے تھے۔

تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے انھوں نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی متحرک قیادت میں موجودہ حکومت کی جانب سے قبائلی بچوں کو ان کی مادری زبان میں تعلیم دینے کے اقدامات کا ذکر کیا اور یہ کہ اس مقصد کے تحت حکومت ملک میں قبائلی آبادی والے 740 بلاکوں میں ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکول کھول رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت اپنے شہریوں کی صحت کو انتہائی اہمیت دیتی ہے اور اسی لئے حکومت اسپتال اور میڈیکل کالج کے قیام کے بے نظیر اقدامات کررہی ہے۔ حکومت نے زیادہ تر قبائلیوں میں پائی جانے والی سکل سیل بیماری کو جڑ سے ختم کرنے کا عزم کیا ہے۔

سوامی وویکا نند میڈیکل مشن اٹاپڈی میں افتتاحی تقریب کے دوران وزیر موصوف نے کیرلا کی ایک قبائلی برادری سے تعلق رکھنے والی گلوکارہ محترمہ ننجی یما کی عزت افزائی کی ۔ انھوں نے 2020 میں ملیالم فلم ایاپنم کوشیم میں پلے سنگر کے طور پر گانے گا کر عوام کا دل جیت لیا تھا۔

وزیر موصوف نیشنل فلم ایوارڈ یافتہ محترمہ ننجی یما کی عزت افزائی کرتے ہوئے۔

*****

 

U.No:5043

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 1923534) Visitor Counter : 126


Read this release in: English , Hindi