امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
اب تک 252 لاکھ میٹرک ٹن ( ایم ٹی ) گیہوں کی سرکاری خرید کی گئی ہے
رواں سیزن میں گیہوں کی سرکاری خرید ، گزشتہ سال کی کل 188 لاکھ میٹرک ٹن دھان کی سرکاری خرید سے تجاوز کر گئی ہے
20 لاکھ کسان، 47,000 کروڑ روپے سے زیادہ کم از کم امدادی قیمت ایم ایس پی سے مستفید ہوے ہیں
Posted On:
10 MAY 2023 7:00PM by PIB Delhi
سال 24-2023 کے جاری ربیع مارکیٹنگ سیزن ( آر ایم ایس ) کے دوران ، 9 مئی 2023 تک لگ بھگ 252 لاکھ میٹرک ٹن ( ایم ٹی ) دھان کی سرکاری خرید کی جا چکی ہے۔ یہ مقدار ، سال 23- 2022 کے ربیع مارکٹنگ سیزن کے دوران کی گئی کل سرکاری خرید سے 75 لاکھ میٹرک ٹن زیادہ ہے ۔
موجودہ سرکاری خرید ( 252 لاکھ میٹرک ٹن ) ، سال 23-2022 کے پورے ربیع مارکیٹنگ سیزن ( آر ایم ایس ) کے دوران کی گئی 188 لاکھ میٹرک ٹن کی سرکاری خرید سے پہلے ہی تجاوز کر چکی ہے ۔ فوڈ کارپوریشن آف انڈیا کی کے ساتھ ساتھ دیگر سرکاری ایجنسیاں س سرکاری خرید سے متعلق کارروائیاں انجام دے رہی ہیں اور ملک کی سبھی ریاستوں میں سرکاری خرید سے متعلق جاری کارروائیوں کی بدولت اب تک لگ بھگ 20 لاکھ کسان ، 4700 کروڑ روپے سے زیادہ ( کم از کم امداد ی قیمت ایم ایس پی پر رقم کی ادائگی سے مستفید ہو چکے ہیں ۔ چونکہ سرکاری خرید سے متعلق عمل جاری ہے اس لئے ابھی مزید کسانوں کو فائدہ پہنچنا باقی ہےاور یومیہ اوسط کی بنیاد پر دو لاکھ میٹرک ٹن سے زیادہ کی سرکاری خرید کی جا رہی ہے۔ سرکاری خرید کے اس عمل میں سب سے زیادہ تعاون ، گیہوں کی سرکاری خریداری والی تین بڑی ریاستوں پنجاب ، نے 118.68 لاکھ میٹرک ٹن ، ہریانہ نے 62.18 لاکھ میٹرک ٹن اور مدھیہ پردیش نے 66.50 لاکھ میٹرک ٹن کا تعاون کیا ہے۔
اس سال بڑھتی سرکاری خریداری مین تعاون کرنے والے بڑے اسباب اور عوامل میں سے ایک ، حکومت ہند کی جانب سے خریدے جانے والے گیہوں کے معیار اور خصوصیات میں نرمی کیا جان شامل ہے۔ ایسا بے موسمی بارش کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کے پیش نظر کیا گیا ہے ۔ اس قدم سے کسانوں کی مشکلات اور دقتوں میں کمی ہوگی۔
حکومت ہند نے سبھی ریاستوں کو گاوؤں / پنچایتوں کی سطح پر سرکاری خرید کے مراکز کھولنے اور امداد باہمی کی انجمنوں / گرام پنچایتوں / آڑھتیوں وغیرہ کے ذریعہ سرکاری خرید کی کارروائی کرنے کی بھی اجازت دے دی ہے ۔ اس کے علاوہ پہلے سے موجود سرکاری خرید سے متعلق نامزد مراکز کو بھی سرکاری خرید کی اجازت دی جا چکی ہے۔
اس کے علاوہ چاول ، دھان کی یا چاول کی سرکاری خرید کا عمل خعد اسلوبی کے ساتھ جاری ہے ۔ سال 2022-23 کے ربیع مارکیٹنگ کے سیزن کی خریف فصل کے دوران 9 مئی 2023 تک 366 لاکھ میٹرک ٹن چاول کی سرکاری خرید کی جا چکی ہے ۔ اس کے علاوہ ۔ سال 23-2022 کے ربیع مارکیٹنگ سیزن کی ربیع فصل کے دوران 106 لاکھ میٹرک ٹن چاول کی سرکاری خریداری کئے جانے کا تخمینہ لگا یا گیا ہے۔
مرکزی پول میں گیہوں اور چاول کے مشترکہ اسٹاک کی صورت ھال 580 لاکھ میٹرک ٹن تک پہنچ گئی ہے۔ اس میں گیہوں 310 لاکھ میٹرک ٹن اور چاول 270 لاکھ میٹرک ٹن شامل ہیں ۔اس کی وجہ سے ملک غزائی اجناس سے متعلق اپنی ضروریات کو پورا کرنے کے لحاظ سے اطمنان بخش صورتحال میں پہنچ گیا ہے ۔ گیہوں اور چاول کی جاری سرکاری خریدکے ساتھ ہی ، سرکاری گوداموں میں غذائی اجناس کے اسٹاک کی سطح میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ جس کی بدولت پورے ملک میں خوراک کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکا ہے۔
*************
ش ح ۔ ع م ۔ ر ب
U. No.5013
(Release ID: 1923368)
Visitor Counter : 144