شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت
ایم پی ایل اے ڈی فنڈ کے تحت ترقیاتی کام
Posted On:
29 MAR 2023 5:00PM by PIB Delhi
اعداد و شمار اور شماریات اور پروگرام پر عمل در آمد نیز منصوبہ بندی کی وزارت میں آزادانہ چارج کے ساتھ وزیر مملکت اور کمپنیوں سے متعلق امور کی وزارت میں وزیر مملکت جناب راؤ اندر جیت سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ اطلاع فراہم کی ہے۔
مالی سال 22-2021 کے لئے 2370 کروڑ روپے اور مالی سال 21-2020 کے لئے 3950 کروڑ روپے یعنی کل 6320 کروڑ روپے کے بقدر ایم پی ایل اے ڈی فنڈس ، خزانے کی وزارت کی ایما پر مختص کیا گیا ہے ۔ یہ فنڈ معاشرے پر کووڈ – 19 کے مضر اثرات اور صحت سے متعلق امور کے بندوبست کی غرض سے مختص کیا گیا ہے تاکہ غریب اور ضرورت مند افراد کے لئے حفظان صحت سے متعلق بنیادی ڈھانچہ اور مختلف النوع سکیورٹی اقدامات میں تیزی لائی جا سکے ۔
وزارت ، مسلسل بنیاد پر متعلقہ فریقوں اور شراکت داروں سے نئی تجاویز اور مشورے وصول کرتی ہے اور ان کا جائزہ لیتی ہے ۔ ان میں مقررہ ضابطوں پر عمل کرتے ہوئے فنڈس کی اہلیت پر نظر ثانی سے متعلق تجاویز بھی شامل ہیں۔
*************
ش ح ۔ ع م ۔ ر ب
U. No.5021
(Release ID: 1923367)