اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اسٹیل پلانٹ  سے سرمایہ کی نکاسی

Posted On: 29 MAR 2023 4:56PM by PIB Delhi

اسٹیل اور دیہی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت جناب فگن سنگھ کلستے نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی (سی سی ای اے) نے 27اکتوبر 2016 کو منعقدہ اپنی میٹنگ میں، سلیم اسٹیل پلانٹ (ایس ایس پی)، سیلم - جو اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا  لمیٹڈ (ایس اے آئی ایل)کی ایک اکائی ہے، کی اسٹریٹجک سرمایہ نکاسی  کے لیے اصولی منظوری دی تھی ۔ دلچسپی کا اظہار ( ای او ایل)   04جولائی 2019 کو جاری  کیا گیا تھا اور متعدد اظہار دلچسپی  ( ای او ایلیز) موصول ہوئے ہیں۔ لین دین ابھی بھی فعال ہے اور فی الحال، مرحلہ II کی سطح پر ہے۔

سیلم اسٹیل پلانٹ کی اسٹریٹجک سرمایہ نکاسی کے لیے تمل ناڈو کی ریاستی حکومت کی رضامندی نہیں مانگی گئی ہے۔

سرمایہ  کی نکاسی کے عمل کے دوران موجودہ ملازمین اور ٹریڈ یونینوں سمیت دیگر اسٹیک ہولڈرز کے جائز خدشات کو مناسب طریقے سے دور کیا جاتا ہے۔

*************

ش ح ۔ ا ک۔ ر ب

U. No.5024


(Release ID: 1923332)
Read this release in: English