شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت
پائیدار ترقی کے مقاصد
Posted On:
29 MAR 2023 5:01PM by PIB Delhi
اعدادوشمار اور پروگرام کے نفاذ کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) منصوبہ بندی کی وزارت اور کارپوریٹ امور کی وزارت میں وزیرمملکت جناب راؤ اندرجیت سنگھ نےآج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ پائیدار ترقیاتی اہداف (ایس ڈی جیز) 17 مقاصد اور 169 کے اہداف کے سیٹ ہیں تاکہ 2030 تک انسان کی فلاح کے زیادہ حصول کے لئے اسٹریم لائن ترقیات کی کارروائیاں انجام دی جاسکیں اوران کے اہتمام میں مدد کی جاسکے اوراس سے کوئی محروم نہ رہ جائے ۔ ان کاتعلق سماجی، اقتصادی اورماحولیاتی سیکٹروں سے ہے۔ یہ یکم جنوری2016 میں نافذ ہوا تھا، 17 پائیدار ترقیاتی مقاصد کی فہرست ضمیمہ (منسلکہ) میں دیکھی جاسکتی ہے۔
حکومت ہند کی مالیات کی وزارت نے مرکزی بجٹ میں مختلف پروگراموں اوراسکیموں کے لئے وزارتوں اورمحکموں کے واسطے فنڈ مختص کئے ہیں جوپائیدار ترقیاتی مقاصد کے حصول پر اثر ڈالتی ہیں ۔
پائیدار ترقیاتی مقاصد کی حصولیابی میں ہندوستان کی کارکردگی کاجائزہ نیشنل انڈیکیٹر فریم ورک(این آئی ایف) پر مبنی ایک جاری عمل ہے جو نیتی آیوگ کے مشورہ سے وزارتوں اور مختلف شراکت داروں کےعین مطابق اعداد وشمار اور پروگرام کےنفاذ کی وزارت کی جانب سے تیار کیا گیا ہے۔ ایم او ایس پی آئی نے لائن وزارتو ں اور محکموں کے ذریعہ سپلائی کئے گئے جدید ڈیٹا کی بنیاد پر ایس ڈی جیز کے لئے نیشنل انڈیکیٹرفریم ورکس سے متعلق سالانہ پروگریس رپورٹ شائع کی ہے ، جس سے مختلف ایس ڈی جیز کو ملک میں ترقی کی پیش رفت کی نگرانی کرنے میں آسانی پیدا ہوتی ہے۔ مزید برآں نیتی آیوگ نے ایس ڈی جیز انڈیا انڈیکس جاری کیا ہے تاکہ اس پیش رفت کا جائزہ لیا جاسکے جو تمام ریاستوں اورمرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لئے ایس ڈی جیز کے حصول کے تئیں ان کے سفر میں حاصل کیا گیا ہے ۔ یہ رپورٹ پبلک ڈومین میں بھی دستیاب ہے۔
ضمیمہ
مقصد 1:
|
غربت کو اس کی تمام شکلوں میں ہر جگہ سے ختم کرنا۔
|
مقصد 2:
|
بھوک کا خاتمہ، غذائی تحفظ اور بہتر غذائیت حاصل کرنا اور پائیدار زراعت کو فروغ دینا
|
مقصد 3:
|
صحت مند زندگی کو یقینی بنانا اور ہر عمر میں سب کے لیے تندرسی کو فروغ دینا
|
مقصد 4:
|
جامع اور مساوی معیاری تعلیم کو یقینی بنانا اور سب کے لیے زندگی بھر سیکھنے کے مواقع کو فروغ دینا۔
|
مقصد 5:
|
صنفی مساوات کاحصول اور تمام خواتین اور لڑکیوں کو بااختیار بنانا۔
|
مقصد 6:
|
سب کے لیے پانی اور صفائی ستھرائی کی دستیابی اور پائیدار انتظام کو یقینی بنانا
|
مقصد 7:
|
سب کے لیے سستی، قابل اعتماد، پائیدار اور جدید توانائی تک رسائی کو یقینی بنانا
|
مقصد 8:
|
پائیدار، جامع اور پائیدار اقتصادی ترقی، مکمل اور پیداواری روزگار اور سب کے لیے مہذب کام کو فروغ دینا
|
مقصد 9:
|
لچکدار انفراسٹرکچر بنائیں، جامع اور پائیدار صنعت کاری کافروغ دیاجانا اور جدت کو فروغ دینا۔
|
مقصد 10:
|
دنیاممالک کے اندر اور ان کے درمیان عدم مساوات کو کم کرنا۔
|
مقصد 11:
|
شہروں اور انسانی بستیوں کو شامل کرنا، اورانہیں محفوظ، لچکدار اور پائیدار بنانا۔
|
مقصد 12:
|
پائیدار کھپت اور پیداوار کے نمونوں کو یقینی بنانا
|
مقصد 13:
|
موسمیاتی تبدیلی اور اس کے اثرات سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات کرنا
|
مقصد 14:
|
پائیدار ترقی کے لیے سمندروں، دریاؤں اور سمندری وسائل کو محفوظ اور مستقل طور پر استعمال کرنا
|
مقصد 15:
|
زمینی ماحولیاتی نظام کی حفاظت، بحالی اور پائیدار استعمال کو فروغ دینا، جنگلات کا پائیدار انتظام کرنا، صحرا بندی کا مقابلہ کرنا، اور زمینی انحطاط کو روکنا اور ریورس کرنا اور حیاتیاتی تنوع کے نقصان کو روکنا
|
مقصد 16:
|
پائیدار ترقی کے لیے پرامن اور جامع معاشروں کو فروغ دینا، سب کے لیے انصاف تک رسائی فراہم کرنا اور ہر سطح پر موثر، جوابدہ اور جامع اداروں کی تعمیر کرنا۔
|
مقصد 17:
|
نفاذ کے وسائل کو مضبوط بنانا اور پائیدار ترقی کے لیے عالمی شراکت داری کو متحرک کرنا۔
|
**********
ش ح۔ س ب ۔ ف ر
U. No.5017
(Release ID: 1923296)