دیہی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

دیہی بھارت میں صنعت کاری کے پروگرام

Posted On: 29 MAR 2023 5:44PM by PIB Delhi

دیہی ترقی کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ سادھوی نرنجن جیوتی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ دیہی ترقی کی وزارت (ایم او آر ڈی) قومی دیہی روزی روٹی مشن (این آر ایل ایم) کی ایک ذیلی اسکیم کے طور پر دیہی خودروزگار کی تربیت کے انسٹی ٹیوٹ اسکیم (آر ایس ای ٹی آئی) کو نافذ کررہی ہے۔ آر ایس ای ٹی آئی بینک کی قیادت والی ایک اسکیم ہے اور دیہی ترقی کی وزارت (ایم او آر ڈی) اپنے سرکردہ اضلاع میں اسپانسر بینکوں کے ذریعے قائم کردہ تربیتی ادروں کو فنڈ فراہم کرتا ہے، تاکہ مفت میں دیہاتوں میں رہنے والے غریب نوجوانوں کو ہنرمندی اور صنعت کاری کی ترقی کی تربیت فراہم کرسکے۔ 18-45 سال کی عمر کا کوئی بھی بے روزگار نوجوان جو خود روزگار یا اجرت پر ملازمت کرنے کی اہلیت رکھتا ہو اور متعلقہ شعبے میں کچھ بنیادی معلومات رکھتا ہو وہ آر ایس ای ٹی آئی میں تربیت حاصل کرسکتا ہے۔ اگرچہ آر ایس ای ٹی آئی ٹریننگ کا زور دیہی غریبوں کے خود روزگار کو فروغ دینا ہے، کچھ تربیت یافتہ امیدوار باقاعدگی سے تنخواہ والی ملازمتیں/ اجرت والی ملازمت بھی تلاش کر سکتے ہیں۔

اس وقت ملک بھر کے 572 اضلاع میں 590 آر ایس ای ٹی آئی کام کر رہے ہیں۔ صنعت کاری کی  ترقی کے پروگرام ای ڈی پیز / ہنرمندی کے تربیتی کورسیز، اس کی متعلقہ سرگرمیاں اور چھوٹے کاروبار اور تجارت وغیرہ، زراعت کی مقامی مانگوں کے مطابق  آر ایس ای ٹی آئیز کے ذریعے چلائے جاتے ہیں۔

آر ایس ای ٹی آئی اسکیم کے تحت  44,42,205  امیدواروں کو تربیت دی گئی ہے اور  31,54,095  امیدواروں کو اس کے شروع ہونے کے بعد سے   28.02.2023 تک سیٹل کیا جاچکا ہے۔

آر ایس ای ٹی آئی کے تربیت یافتہ امیدواروں کو ہینڈ ہولڈنگ سپورٹ فراہم کی جاتی ہے، تاکہ انھیں بینک فنانس یا دیگر سرگرمیوں کے ساتھ ان کی اپنی منی صنعت شروع کرنے کے قابل بنایا جاسکے۔ ان صنعت کاروں کو سارس میلہ میں جگہ بھی فراہم کی جاتی ہے تاکہ وہ اپنی مصنوعات کی نمائش کرسکیں اور انھیں فروخت کرسکیں۔ آر ایس ای ٹی آئی کے تربیت یافتہ امیدواروں کی سیٹلمنٹ کی شرح 70 فیصد سے زیادہ ہے۔ ایک بار جب وہ اپنی کمائی شروع کر دیتے ہیں، تو اس سے دیہی علاقوں میں ان کے کنبوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔

مختص کئے گئے فنڈز کی تفصیلات اور 2014-15 سے لے کر 2022-23 تک آر ایس ای ٹی آئی پروگرام کے تحت جاری کیے گئے فنڈز کی تفصیلات حسب ذیل ہیں:-

(روپئے لاکھوں میں)

مالی سال

بی ای ٹوٹل

آر ای ٹوٹل

جاری

2014-15

5500.00

3534.00

3189.00

2015-16

4000.00

5207.00

5207.00

2016-17

10000.00

10500.00

10178.93

2017-18

10000.00

6500.00

5574.87

2018-19

10000.00

6784.59

6784.59

2019-20

10002.00

6185.06

6183.96

2020-21

10000.00

11338.62

11338.43

2021-22

15000.00

9219.54

9031.03

2022-23

25000.00

23708.00

11236.38*

Total

122589.00

82976.81

68724.19*

*    28.02.2023  تک کی صورت حال۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ح ا  ۔ م ر

Urdu No. 4981


(Release ID: 1923032) Visitor Counter : 105
Read this release in: English