امور داخلہ کی وزارت
داخلی امور اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے آج مغربی بنگال کے شہر کولکاتہ میں فلم ’لیومینریز آف بنگال‘ ریلیز کی
جناب امت شاہ نے پروجیکشن میپنگ شو آف وکٹوریا میموریل ہال، قومی لائبریری کا گیسٹ ہاؤس، اینتھروپولوجیکل سروے آف انڈیا کی نئی عمارت اور رابندر ناتھ ٹیگور سے متعلق نمائش کا بھی افتتاح کیا
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آزادی کا امرت مہوتسو میں ملک کے عوام کے لئے تین مقاصد کا ذکر کیا
ملک کے نوجوانوں کو ملک کی آزادی کی تاریخ اور اس کے عظیم سورماؤں سے واقف ہونا چاہئے اور ملک کی روایات سے اپنی وابستگی کو بڑھانا چاہئے
ہر شعبے میں ملک کی حصولیابیوں کے بارے میں معلومات کو عام کیا جائے اور آزادی کے 75 سال میں دنیا کے تئیں بھارت کی خدمات کو ملک اور پوری دنیا میں بھی پھیلایا جانا چاہئے
سنہ 2047 میں ہر شعبے میں بھارت کی تصوریت کے اہداف مقرر کرنے کے لئے اور 25 برسوں میں ان اہداف کے حصول کے لئے لائحہ عمل تیار کرنے کے لئے اس وقت جبکہ ملک آزادی کا اپنا صد سالہ جشن منارہا ہوگا
فلم ’لیومینریز آف بنگال‘ میں سائنس، فن تعمیر، ثقافت، فن، موسیقی، ادب، روحانیت اور فلسفے کے شعبوں میں بنگال کی زبردست خدمات اور تعاون کو نمایاں کیا گیا ہے
اس فلم کے ذریعے پورے ملک کے نوجوان ملک کے تئیں بنگال ک
Posted On:
09 MAY 2023 10:03PM by PIB Delhi
داخلی امور اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے آج مغربی بنگال کے شہر کولکاتہ میں فلم ’لیومینریز آف بنگال‘ ریلیز کی۔ جناب امت شاہ نے پروجیکشن میپنگ شو آف وکٹوریا میموریل ہال، قومی لائبریری کا گیسٹ ہاؤس، اینتھروپولوجیکل سروے آف انڈیا کی نئی عمارت اور رابندر ناتھ ٹیگور سے متعلق نمائش کا بھی افتتاح کیا۔
اپنے خطاب میں جناب امت شاہ نے کہا کہ آزادی کا امرت مہوتسو کے دوران وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ملک کے عوام کے لئے تین اہم مقاصد کا ذکر کیا ہے، ان میں پہلا ملک کے عوام ملک کی آزادی کی تاریخ اور اپنے عظیم سورماؤں کے بارے میں واقف ہوں اور ملک کی روایات سے اپنی وابستگی کو مزید بڑھائیں۔
مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ دوسرا مقصد ہر شعبے میں ملک کی حصولیابیوں کے بارے میں معلومات کو عام کیا جائے اور آزادی کے 75 سال میں دنیا کے تئیں بھارت کی خدمات کو ملک اور پوری دنیا میں بھی پھیلایا جانا چاہئے۔ اور تیسرا مقصد سنہ 2047 میں ہر شعبے میں بھارت کی تصوریت کے اہداف مقرر کرنے کے لئے اور 25 برسوں میں ان اہداف کے حصول کے لئے لائحہ عمل تیار کرنے کے لئے اس وقت جبکہ ملک آزادی کا اپنا صد سالہ جشن منارہا ہوگا۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ ان تین مقاصد کے ساتھ ہم نے ہندوستان کی آزادی کا امرت مہوتسو کا جشن شروع کیا ہے۔
امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے کہا کہ فلم ’لیومینریز آف بنگال‘ میں سائنس، فن تعمیر، ثقافت، فن، موسیقی، ادب، روحانیت اور فلسفے کے شعبوں میں بنگال کی زبردست خدمات اور تعاون کو نمایاں کیا گیا ہے۔ اس فلم کے ذریعے پورے ملک کے نوجوان ملک کے تئیں بنگال کی خدمات کے بارے میں جان سکیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ ح ا ۔ م ر
Urdu No. 4977
(Release ID: 1923022)
Visitor Counter : 146