ریلوے کی وزارت

ادھم پور-سری نگر-بارہمولہ ریل لنک پروجیکٹ


یو ایس بی آر ایل پروجیکٹ کی 272 کلومیٹر طویل لائن میں سے 161 کلومیٹر کا کام شروع کر دیا گیا

Posted On: 29 MAR 2023 7:12PM by PIB Delhi

ریلوے، مواصلات اور الیکٹرانک اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر جناب اشونی ویشنو نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ اطلاع دی ہے کہ ادھم پور-سری نگر-بارہمولہ ریل لنک (یو ایس بی آر ایل) پروجیکٹ (272 کلومیٹر) کو 1995-1994 میں منظور کیا گیا تھا۔ پروجیکٹ کی متوقع لاگت 37,012 کروڑ روپے ہے، جس کے مقابلے میں مارچ، 2022 تک پروجیکٹ پر 26،786 کروڑ روپے خرچ ہو چکے ہیں۔ یو ایس بی آر ایل پروجیکٹ کی کل 272 کلومیٹر لمبائی میں سے، 161 کلومیٹر  کا کام پہلے ہی  شروع  کیا جاچکا ہے۔ کٹرا-بانہال سیکشن کی 111 کلومیٹر  طویل  باقی رہنے والی پٹی  پر بھی کام شروع کیا گیا ہے۔

ریلوے کے کسی بھی پروجیکٹ کی تکمیل کا انحصار مختلف عوامل پر ہوتا ہے جیسے ریاستی حکومت کی طرف سے فوری اراضی کا حصول، محکمہ جنگلات کے حکام کی طرف سے جنگلات کی منظوری، لاگت کے اشتراک کے منصوبوں میں ریاستی حکومت کی طرف سے لاگت کا جمع کرنا، خلاف ورزی کرنے والے سہولت کار اداروں  کی منتقلی، مختلف حکام سے قانونی منظوری۔ رقبے کے ارضیاتی اور ٹپوگرافیکل حالات، پراجیکٹ (سائٹ) کے علاقے میں امن و امان کی صورت حال، موسمیاتی تحفظات کی وجہ سے مخصوص پروجیکٹ سائٹ کے لیے سال میں کام کرنے کے مہینوں کی تعداد وغیرہ۔ یہ تمام عوامل منصوبے کی تکمیل کے وقت کو متاثر کرتے ہیں۔

اس وقت یو ایس بی آر ایل پروجیکٹ کے بارہمولہ-بڈگام-بانہال سیکشن میں 19 (انیس) مسافر خصوصی ٹرین خدمات چل رہی ہیں۔ مزید برآں، نئی ٹرین خدمات کا تعارف یا موجودہ ٹرین خدمات کی توسیع ہندوستانی ریلویز پر ٹریفک کی طلب، کام کاج کے امکانات کی صورت حال  اور رولنگ اسٹاک(ریلوے کے انجن، گاڑیوں، ڈبوں وغیرہ) کی دستیابی سے مشروط ایک جاری عمل ہے۔

نئی لائن پروجیکٹوں پر ریاستی حکومتوں، مرکزی وزارتوں، ممبران پارلیمنٹ، دیگر عوامی نمائندوں اور ریلوے کی اپنی ضروریات کے مطالبات کی بنیاد پر غور کیا جاتا ہے۔ چونکہ اس طرح کی تجاویز کی وصولی ایک مسلسل اور جاری عمل ہے، اس لیے ایسی درخواستوں کا مرکزی مجموعہ برقرار نہیں رکھا جاتا ہے۔ یہ تجاویز معاوضے کی بنیاد پر، آخری سرے پر موجود فرد تک رابطہ ،گنجان/ زیادہ مصروف   لائنوں کو بڑھانے، سماجی و اقتصادی تحفظات، گمشدہ روابط اور متبادل راستوں بشمول سیاحتی مقامات سے رابطہ وغیرہ کی بنیاد پر لی گئی ہیں، جو جاری منصوبوں کی ذمہ داریوں، مجموعی طور پر فنڈز کی دستیابی اور مسابقتی مطالبات پر منحصر ہیں جو ایک مسلسل اور جاری عمل ہے۔

*************

ش ح ۔ س ب ۔ رض

U. No.4925



(Release ID: 1922702) Visitor Counter : 115


Read this release in: English