عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
محکموں کے خلاف شکایات
Posted On:
29 MAR 2023 4:51PM by PIB Delhi
مرکزی عوامی شکایات کے ازالے اور نگرانی کے نظام (سی پی جی آر اے ایم ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق، 01 جنوری 2016 سے 28.02.2023 تک مرکزی حکومت کے مختلف محکموں کے خلاف موصول ہونے والی، نمٹائی گئی اور زیر التوا شکایات کی تفصیلات ضمیمہ۔1 میں دی گئی ہیں۔
ڈی اے آر پی جی رہنما خطوط کے مطابق، سی پی جی آر اے ایم ایس پر موصول ہونے والی شکایات کو موصول ہوتے ہی فوری طور پر حل کیا جائے گا لیکن زیادہ سے زیادہ 30 دنوں کے اندر۔ حکومت نے سی پی جی آر اے ایم ایس کی معیاری ازالہ کی مدت 2020 میں 60 دن سے کم کر کے 2021 میں 45 دن اور 2022 میں 30 دن کر دی ہے۔
28.02.2023 تک، مرکزی حکومت کی وزارتوں/محکموں کے خلاف سی پی جی آر اے ایم ایس پر کل 66,619 شکایات زیر التوا ہیں۔ ماہ فروری 2023 کے لیے وزارتوں/محکموں کے لیے نپٹانے کا اوسط وقت 30 دن کے مقررہ معیاری ازالہ وقت کے مقابلے میں 18 دن ہے۔



یہ اطلاع عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت کے وزیر مملکت اور وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
***
ش ح۔ ا ک۔ ف ر
U. No. 4922
(Release ID: 1922699)