عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکڑ نے آئینی حکمرانی کی ضرورت پر زور دیا
مرکزی حکومت ، پور ی حکومت کے طریقہ کار کے تصور سے تقویت لیتی ہے:ڈاکٹر جتیندر سنگھ کا بیان
Posted On:
29 MAR 2023 8:08PM by PIB Delhi
انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈ منسٹریشن (آئی آئی پی اے) کا آج یوم تاسیس منایا گیا اس موقع پر نائب صدر جمہوریہ ہند جناب جگدیپ دھنکڑ کی جانب سے دوسراڈاکٹر راجیندر پرساد یادگاری لیکچر دیا گیا اور مرکزی وزیر جناب ڈاکٹر جتیندر سنگھ کی طرف سے بھی خصوصی خطاب کیا گیا جو آئی آئی پی اے کے قومی چیئر مین بھی ہیں۔
GJM7.jpg)
نائب صدر جمہوریہ ڈاکٹر دھنکڑ نے اپنے خطاب میں آئینی حکمرانی کے تصور پر زور دیا جبکہ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے پوری حکومت کے طریقہ کار کی ضرورت پر زور دیا۔
نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ آئینی حکمرانی ریاست کے تین اجزاء کے درمیان صحت مندانہ عمل متحرک توازن کو حاصل کرنے کے بارے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانی ایک متحرک تصور ہے اور پبلک ایڈمنسٹریٹرز کو شہریوں کی بدلتی ہوئی توقعات اور تقاضوں کے مطابق رہنا ہوگا۔
جناب دھنکھر نے یاد دلایا کہ اگلے 25 سال ملک کے لیے نہایت اہم ہونے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج جو سرکاری ملازمین ملازمت میں شامل ہو رہے ہیں، وہ '2047 کے وارئیر' ہوں گے۔
اپنے خطاب میں ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ مرکزی حکومت عوامی انتظامیہ کے معاملات میں "پوری حکومت" کے نقطہ نظر اور طریقہ کار کےتصور سےتقویت دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جناب نریندر مودی کے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد، انہوں نے ہمیں جو ابتدائی منتر دیا ان میں سے ایک "زیادہ سے زیادہ حکمرانی، کم سے کم حکومت" تھا۔
NJWG.jpg)
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ "زیادہ سے زیادہ حکمرانی اورکم سے کم حکومت" کا مطلب یہ ہے کہ یہ ایک ایسی حکومت ہے جو سہولت کار کے طور پر کام کرتی ہے، لیکن دھمکی دینے والے کے طور پر نہیں۔ اس کے لیے ضروری شرائط ہیں (a) شفافیت، (b) شہریوں پرتوجہ ، یعنی عوامی شرکت، اور (c) احتساب۔
T6AX.jpg)
انہوں نے کہا کہ مجھے یہ کہنے میں خوشی محسوس ہورہی ہے کہ پچھلے نو سال میں اس طرح کے بہت سے اقدامات اپنائے گئے تاکہ ان میں سے بہت سے مقاصد حاصل کئے جاسکیں۔
7SQ2.jpg)
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے جو آئی پی اے ایگزیکٹیو کونسل کے چیئرمین بھی ہیں، اس مقصد کے لیے کہا، مرکزی حکومت آج تقریباً تمام طور سے آن لائن ہے اور ای پر مبنی کام کاج چل رہا ہے جس میں بہت کم انسانی انٹر فیس کا عمل دخل ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام سرکاری خدمات آن لائن ہیں اور ایک متحرک سی پی جی آر اے ایم ایس پورٹل ہے۔
انہوں نے کہا کہ شکایات کی تعداد 2014 میں 2 لاکھ سے بڑھ کر 20 لاکھ سالانہ تک پہنچ گئی ہے اور شکایات کا ازالہ ماہانہ 1 لاکھ سے تجاوز کر گیا ہے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے پہلی بار شہریوں کو وسیلے کے طور پرحکمرانی میں شامل کیا ہے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے پورے اعتماد اور اطمینان کے ساتھ یہ بھی کہا کہ آئی آئی پی اے کورسز میں تبدیلیاں آئی ہیں اور دیگر اہم سرکاری اقدامات کے علاوہ آتم نر بھر بھارت اور مشن کرمایوگی جیسے نئے شعبوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا، یہ کورس مزید متعلقہ اور مفید بناتا ہے اور اس نے دیہی اور شہری ترقیاتی اسکیموں کو اچھی طرح سے نمایاں کیا ہے۔ وزیرموصوف نے مزید کہا کہ اس سے افسران کو مختلف سماجی و اقتصادی اسکیموں کو بہتر طور پر سمجھنے اور ان کی تعریف کرنے میں مدد ملی ہے۔
***********
ش ح ۔ ح ا ۔ م ش
U. No.4920
(Release ID: 1922698)
Visitor Counter : 113