ریلوے کی وزارت

ہندوستانی ریلوے نے ہریانہ میں ریل نیٹ ورک کی 100 فیصد بجلی کاری مکمل کر لی ہے


ہریانہ کا موجودہ براڈ گیج ریل نیٹ ورک (1701 روٹ کلومیٹر)، اب 100 فیصد برقی ہے

Posted On: 29 MAR 2023 7:06PM by PIB Delhi

ہندوستانی ریلوے نے ہریانہ ریاست  میں ریلوے کے نیٹ ورک کی 100 فیصد  بجلی کاری مکمل کرکے ایک اہم سنگ میل حاصل کیا ہے۔ ہریانہ کے موجودہ براڈ گیج کا نیٹ ورک 1,701 روٹ کلومیٹر ہے، جس کی اب 100 فیصد بجلی کاری کی جاچکی ہے ،اس کے نتیجے میں لائن ہول کی لاگت میں کمی (تقریباً 2.5 گنا کم)، بھاری نقل و حمل کی گنجائش، سیکشنل صلاحیت میں اضافہ، آپریٹنگ اور دیکھ بھال کی لاگت میں کمی کی وجہ سے بچت ہوتی ہے اور الیکٹرک لوکو، توانائی کی بچت اور ماحول دوست ذرائع آمدورفت کے ساتھ درآمد شدہ خام تیل پر کم انحصار، زرمبادلہ کی بچت بھی ہوتی ہے۔ مزید برآں، نئے براڈ گیج نیٹ ورک کو بجلی کاری کے ساتھ منظور کیا جائے گا، جو کہ ریلوے کی 100 فیصد برقی نیٹ ورک کی پالیسی کے مطابق ہے۔

ہریانہ ریاست کا علاقہ شمالی، شمالی وسطی اور شمال مغربی ریلوے کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔ ہریانہ کے کچھ بڑے ریلوے اسٹیشن ہیں: امبالا، پانی پت، گڑگاؤں، کروکشیتر، حصار جنکشن، ریواڑی جنکشن، روہتک جنکشن، اور بھیوانی۔

ہریانہ ریاست سے گزرنے والی کچھ اہم  ٹرینیں ہیں کالکا شتابدی ایکسپریس، ہمالیہ کوئین، کالکا میل، پچھم  ایکسپریس، گولڈن ٹیمپل میل اور کلنگا اتکل ایکسپریس۔ یہ ٹرینیں ریاست کے مختلف حصوں اور ہندوستان کے دیگر بڑے شہروں تک آسان رابطہ فراہم کرتی ہیں۔

***********

ش ح ۔  ح ا  ۔ م ش

U. No.4926



(Release ID: 1922695) Visitor Counter : 82


Read this release in: English