ارضیاتی سائنس کی وزارت

موسمیاتی خطرات پر مطالعہ

Posted On: 29 MAR 2023 4:54PM by PIB Delhi

سائنس و ٹیکنالوجی اور ارضیاتی  سائنس کی وزارت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ نیشنل سینٹر فار کوسٹل ریسرچ (این سی سی آر)، ارضیاتی  سائنس کی وزارت کے ایک منسلک دفتر نے ساحلی علاقوں کے لیے انتظامی حکمت عملی  سے متعلق معلومات فراہم کرنے کے لیے 1990 سے 2018 تک کے 28 سال کے سیٹلائٹ ڈیٹا کا استعمال کرتے ہوئے ہندوستانی ساحل (اڈیشہ سمیت) کے لیے ایک قومی ساحل کی تبدیلی کی تشخیصی نقشہ سازی کی ہے۔اس کے علاوہ وزارت ارضیاتی سائنس کے  انڈین نیشنل سینٹر فار اوشین انفارمیشن سروسز (آئی این سی او آئی ایس) نے 7 پیرامیٹرز جیسے ساحل کی تبدیلی کی شرح، سمندر کی سطح کی تبدیلی کی شرح، ساحلی بلندی،  ساحلی ڈھلوان، ساحلی جیومور فولوجی، اہم لہر کی اونچائی اور سمندری حدودکا استعمال کرتے ہوئے ہندوستان کی پوری ساحلی پٹی کے لیے ساحلی خطرات انڈیکس (سی وی آئی) نقشے تیار کیے ہیں۔ پانی کی انتہائی سطح، ساحلی کٹاؤ، سطح سمندر کی تبدیلی اور ہائی ریزولوشن ٹپوگرافی کے اعداد و شمار کا استعمال کرتے ہوئے ہندوستان کی سرزمین کے ساحلی سیلاب کے ممکنہ علاقوں کی نشاندہی کرنے کے لیے ملٹی ہیزرڈ ولنریبلٹی میپنگ پر مزید مطالعات کیے گئے ہیں۔

اڈیشہ میں ساحلی کٹاؤ کے ضلع وار اعداد و شمار اس طرح ہیں:

 

ساحلی ضلع

ساحل کی لمبائی (کلو میٹر میں)

کٹاؤ

مستحکم

اضافہ

کٹاؤ

مستحکم

اضافہ

(کلو میٹر میں)

(فیصد میں)

گنجم

62.9

15.48

18.32

29.1

24.6

29.1

46.3

پوری

140.04

15.78

14.12

110.14

11.3

10.1

78.6

جگت سنگھ پور

58.72

32.58

6.32

19.82

55.5

10.8

33.8

کیندرپاڑہ

135.78

50

52.12

33.66

36.8

38.4

24.8

بھدرک

59.88

11.1

10.4

38.38

18.5

17.4

64.1

بالیشور

92.18

15.79

27.49

48.9

17.1

29.8

53.0

میزان

549.5

140.73

128.77

280

25.6

23.4

51.0

 

"ہندوستانی ساحل کے ساتھ ساحل کی تبدیلیوں کا قومی جائزہ" پر ایک رپورٹ مرکزی اور ریاستی حکومت کی مختلف ایجنسیوں اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ساحلی تحفظ کے اقدامات کو نافذ کرنے کے لیے شیئر کی گئی۔

اوڈیشہ میں رہائش کے نقصان، ساحلی انحطاط اور ساحلی کٹاؤ کی تفصیلات یہ ہیں:

  1. رہائش گاہ کا نقصان اور کچھووں کے گھونسلے کی جگہوں کی بھیتراکانیکا سے کیندرپارا ضلع میں گہیرماتھا منتقل ہونا۔
  2. پینتھا اور ساتابھایا ساحل میں پودوں اور ریت کے ٹیلوں کا نقصان۔
  3. جگت سنگھ پور ضلع کے سیالی اور ملحقہ علاقوں میں کاسوارینا کی پودوں کا نقصان
  4. رامچندی میں ماہی گیری کے بستیوں اور پوری ضلع کے پوری شہر میں سیاحتی ساحل کی تباہی ۔
  5. گنجم ضلع کے پودامپیٹا، رامیاپٹنم اور گوپال پور میں ماہی گیری کے بستیوں کو نقصان پہنچا۔

ارضیاتی  سائنسز کی وزارت نیشنل سینٹر فار کوسٹل ریسرچ اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوشین ٹیکنالوجی کے ذریعے ساحلی کٹاؤ کو کم کرنے کے لیے حکومت اڈیشہ کو تکنیکی حل فراہم کرتی ہے اور انہیں حکومت اوڈیشہ اپنے فنڈز سے نافذ کر رہی ہے۔

 

**********

ش ح ۔ ا ک ۔ ع ر

U. No.4883

 



(Release ID: 1922490) Visitor Counter : 73


Read this release in: English