الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ریلوے کے لیے گرڈ اور الیکٹرانکسسولوشنز کے واسطے پاور کوالٹی سولوشنز کی ٹیکنالوجی کیسی- ڈی اے سی سے منتقلی


وزیر اعظم کے ’میک ان انڈیا - میک فار دی ورلڈ‘ کے وژن کو ٹیکنالوجی کو زیادہ سے زیادہ مقامی بناکرحاصل کیا جا سکتا ہے: الیکٹرانکس اور آئی ٹی کی وزارت کے سکریٹری جناب الکیش کمار شرما

Posted On: 04 MAY 2023 6:51PM by PIB Delhi

سنٹر فار ڈیولپمنٹ آف ایڈوانسڈ کمپیوٹنگ (سی- ڈی اے سی)، ترواننت پورم، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت نے آج یہاں الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی  کی وزارت کے سکریٹری جناب  الکیش کمار شرما کی موجودگی میں صنعتی شراکت داروں کو پاور کوالٹی سولوشن اور ریلوے وی سی یو سولوشنز کی مقامی ٹیکنالوجی کو منتقل کی۔

حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے جناب الکیش کمار شرما نے کہا کہ وزیر اعظم کے ’میک ان انڈیا- میک فار دی ورلڈ‘ کے وژن کو ٹیکنالوجی کے زیادہ سے زیادہ مقامی بنانے اور صنعت کے ذریعے اسے آگے لے جانے کے ذریعے حاصل کیا جا سکتا ہے۔ ’’اسٹیٹ کام ٹیکنالوجی بجلی کے عنصر کو کم کیے بغیر توانائی کے مختلف قابل تجدید ذرائع کو گرڈ میں  مربوط کرنے میں عوام کی مدد کرے گی اور غیر متوازن گرڈ صورت حال میں گرڈ کی مدد کر سکتی ہے۔ اس کے علاوہ  انڈین ریلوے  کو دی گئی وی سی یو اور اس کی آف شوٹ ٹیکنالوجیز بالآخر مسافروں، مال بردار، شتابدی اور تیجس ٹرینوں کو ٹیکنالوجیز کو مزید مقامی بنانے میں مدد فراہم کریں گی۔

جناب الکیش کمار شرما نے کہا ’’ہندوستان آر اینڈ ڈی اور مینوفیکچرنگ کے شعبے میں آہستہ آہستہ خود کو تبدیل اور مضبوط کر رہا ہے جس میں اس مشن کو آگے لے جانے کے لیے صنعت کے شراکت داروں کو ہندوستانی صنعت کاروں اور متعلقین کے طور پر زیادہ رول ادا کرنا ہے اور یہ ہم آہنگی ہندوستان کو ’آتم نر بھر بھارت‘ بنائے گی۔‘‘ انہوں نے کہا کہ  نئے اور اختراعی، اپ گریڈ شدہ، آلات کے لیے ایک بہت بڑی مارکیٹ ہے، اور اس ٹیکنالوجی کا سارا فائدہ کارکردگی پر ہے جو ٹیکنالوجی کے ڈیولپر اور صنعت دونوں کے لیے ایک مواقف صورت حال ہوگی، جس میں ہندوستانی ٹیکنالوجی  کے حصول کی رفتار برآمد کنندگان کے مرکز کے طور پر اہم ہوگی۔

 

الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی  کی وزارت  کی گروپ کوآرڈینیٹر محترمہ سنیتا ورما نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاور کوالٹی سولوشنز  اور ریلوے کے لیے الیکٹرانکس سولوشنز (وہیکل کنٹرول یونٹ، رولنگ اسٹیک سافٹ ویئر، لوکو سیمولیشن کنٹرولر اور آف لوکو وی سی یو ٹیسٹ کٹ) کے لیے اسٹیٹ کام کے واسطے  ترقیاتی ٹیکنالوجی ایک اچھا قدم ہے۔ جبکہ  ملک خود کفیلی پر توجہ مرکوز کررہا ہے۔

قابل تجدید توانائی کے ذرائع جیسے ہوا اور شمسی توانائی کی بڑھتی ہوئی مانگ کی وجہ سے  حالیہ برسوں میں اسٹیٹ کام ٹیکنالوجی کی موزونیت  میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔اس کے علاوہ  یہ ضرورت بھی محسوس کی گئی کہ موجودہ ٹیکنالوجی کے برابر  وی سی یو کو  اپ گریڈ کیا جائے۔ سی- ڈی اے سی ، ترواننت پورم کے ذریعہ تیار کردہ وی سی یو کی یہ ٹیکنالوجی  سی ایل ڈبلیو  چترنجن  کو منتقل کی گئی تھی۔

لوکو سمولیشن کنٹرولر ریلوے کے معیار پر مبنی ہے۔ وی سی یو اور اس کے ایپلیکیشن سافٹ ویئر کو لوکوموٹیو میں جانچ کرنے کی ضرورت ہے تاکہ بہتر ڈی بگنگ ہو، وی سی یو سے لوکوموٹیوز کے مختلف ذیلی نظاموں کو دیے گئے آؤٹ پٹ کے ردعمل کو سمجھیں۔ سی- ڈی اے سی ، ترواننت پورم کے ذریعہ تیار کردہ لوکو سیمولیشن کنٹرولر کی یہ ٹیکنالوجی سی جی  پاور اینڈ انڈسٹریل سولوشن کو منتقل کی گئی تھی۔

رولنگ اسٹیک سافٹ ویئر انڈین ریلوے  کی ضرورت کے مطابق ہے۔ لوکو فنکشن کو کنٹرول کرنے والی  رولنگ اسٹاک ایپلی کیشن   وی سی یو سیٹ میں 4 پروسیسرز بورڈز کے درمیان تقسیم کی گئی ہے  تاکہ پروسیسر بورڈ کی ناکامی کی صورت میں لوکو آپریشن کو مزید قابل اعتماد بنایا جا سکے، اہم فنگشنس کو  بلا روک ٹوک نافذ کیا جائے۔ سی- ڈی اے سی ، ترواننت پورم کے ذریعہ تیار کردہ رولنگ اسٹیک سافٹ ویئر  سی جی  پاور اینڈ انڈسٹریل سولوشنز کو منتقل کیا گیا تھا۔

آف لوکو وی سی یو ٹیسٹ کٹ انڈین ریلوے کی ضرورت کے مطابق ہے۔ سی- ڈی اے سی ، ترواننت پورم کے ذریعہ تیار کردہ آف لوکو وی سی یو ٹیسٹ کٹ کی  یہ ٹیکنالوجی  الیکٹریکل لوکو شیڈ، رائے پورم سدرن ریلوے کو منتقل کی گئی تھی۔

ریلوے بورڈ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر (الیکٹریکل)، جناب رام نواس؛ سائنٹسٹ ’ڈی‘  ڈاکٹر اوم کرشن سنگھ، صنعت کے نمائندے اور الیکٹرانکس اور انفارمیشن کی وزارت سی- ڈی اے سی  اور انڈین  ریلوے کے دیگر سینئر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U- 4831

                          


(Release ID: 1922074) Visitor Counter : 153


Read this release in: English , Hindi