مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اوّلین  سوچھ مشعل مارچ


2800 سے زیادہ شہر کچرے سے پاک شہروں کے لیے ریلی کرنے کے لیے تیار ہیں

Posted On: 28 MAR 2023 6:53PM by PIB Delhi

سووچھ بھارت مشن کا آغاز 2014 میں عزت مآب وزیر اعظم نے کیا تھا تاکہ شہریوں  کے لئے صفائی اور فضلہ کے انتظام  سے متعلق بنیادی ڈھانچے تک رسائی اور دستیابی کو بہتر بنایا جا سکے اور سب کے لئے صفائی کے  ہدف  کے حصول کو تیز کیا جا سکے۔ گزشتہ آٹھ سالوں میں، کروڑوں شہریوں نے وزیر اعظم کی ’سوچھ بھارت‘ کے لیے کی گئی پرزور اپیل کا  مثبت جواب دیا ہے اوروہ  ملک کے شہری منظر نامے کو تبدیل کر رہے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001Y6XD.jpg

گزشتہ 8 سالوں کے دوران، سووچھ بھارت مشن کے تئیں کروڑوں شہریوں کے عزم نے اس سرکاری پروگرام کو ایک عوامی مشن میں تبدیل کر دیا ہے۔ ایس بی ایم – اربن 2.0  کے تحت، لاکھوں نوجوانوں نے ’انڈین سووچھتا لیگ‘  (آئی ایس ایل) کے اولین  ایڈیشن کے حصے کے طور پر کچرے اور کوڑے کرکٹ سے پاک ساحلوں، پہاڑیوں اور سیاحتی مقامات کے لیے ریلی کی قیادت کی۔ آئی ایس ایل کے فوراً بعد، ملک کے اسکولوں کے ہزاروں نوجوان طلباء نے ’ہرا گیلا سوکھا  نیلا‘ مہم کے تحت ماخذ کی علیحدگی کے حوالے سے بیداری  پیدا کرنے سے متعلق کارروائی میں حصہ لیا ۔ مشن نے ’’ٹوائے کیتھن‘‘ کے تحت فضلے اور کوڑے کرکٹ سے ’’دولت‘‘ پیدا کرنے کو ترجیح دی ہے اور ’’ٹوائلٹس 2.0‘‘ یعنی بیت الخلا 2.0 مہم کے تحت  عوامی اور برادری کے تمام بیت الخلاء کی بڑے پیمانے پر صفائی اور دیکھ بھال میں بھی سہولت فراہم کی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002RTFW.jpg

جاری ’سووچھواتسو 2023 ‘مہم کے ایک حصے کے طور پر، مشن ’سوچھ مشال مارچ‘ کے ایک حصے کے طور پر 2,800  سے زیادہ شہروں سے شہریوں کو متحرک  اور یکجا کرنے کے لیے تیار ہے۔ مشعل مارچ، 28 سے 31 مارچ تک تقریباً 3,000 شہروں میں وارڈ موبلائزیشن کی سہولت فراہم کرے گا اور اس کی قیادت خواتین چینج میکرز یعنی تبدیلی لانے والی خواتین، ایس ایچ جی ارکان ، معاشرے پر اثر و رسوخ  مرتب کرنے والے افرادکے ساتھ ساتھ سیاسی نمائندے کریں گے۔ مشعل مارچ کا مقصد ’کچرے سے پاک شہر‘کے  تصور کے بارے میں آگاہی پھیلانا ہے: ایک ایسا شہر جس میں صاف ستھری سڑکیں اور صاف ستھرے بیت الخلاء ہوں، جس میں کوڑے کرکٹ کو الگ کیا جائے، سڑکوں پر کوڑا  کرکٹ نہ پھینکا جائے، کھلے میں رفع حاجت نہ ہو، سنگل یوز یعنی ایک مرتبہ استعمال کی جانے والی پلاسٹک کا استعمال نہ کیا جائے۔ اس کے علاوہ  ازسرنواستعمال کمی لانے ،دوبارہ قابل استعمال بنانے کے 3 آر اصولوں کازیادہ سے زیادہ استعمال کیا جائے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0031UFU.jpg

شہریوں کی اس بات کے لئے حوصلہ افزائی کی جائے گی کہ وہ اپنے آس پاس  اور پڑوس میں ’زیرو ویسٹ‘ یعنی کوڑے کرکٹ کو بالکل بھی نہ پھینکنے دینا، ماخذ کی علیحدگی، اور کمپوسٹنگ کے حوالے سے آگاہی اور بیداری پیدا کریں۔ کئی شہروں میں ’زیرو ویسٹ‘ کے عالمی دن (30 مارچ) کی یاد میں وارڈ بھر میں صفائی مہم اور زیرو ویسٹ تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا، جیسا کہ دسمبر 2022 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اعلان کیا تھا۔ خواتین ایس ایچ جی ممبران کے ذریعہ تیار کی گئی  زیرو ویسٹ  مصنوعات  کے میلوں سے زیرو ویسٹ سے متعلق سرگرمیاں انجام دی جاسکتی ہیں ،جن میں  کھان پان کے ایسے اسٹالز جن سے بالکل بھی کچرا نہ ہو ،’ کچرے سے دولت ‘ مقابلے، نکڑ ناٹک وغیرہ شامل ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0040MJS.jpg

اس کے علاوہ ، مشعل مارچ کے حصے کے طور پر، شہریوں کی اس بات کے لئے حوصلہ افزائی کی جائے گی کہ وہ اپنے شہر کو کچرے  اور کوڑے کرکٹ سے پاک بنانے سے متعلق  اپنی کوششوں کا عہد کریں۔ اب تک 450,000 سے زیادہ شہریوں نےجی ایف سی کے ہدف کے لیے اپنی حمایت کا وعدہ کیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0052QAV.jpg

************

ش ح۔ ع م     ۔ م  ص

 (U: 4808)


(Release ID: 1921881) Visitor Counter : 90


Read this release in: English