بجلی کی وزارت

آر ای سی لمٹیڈ نے گفٹ آئی ایف ایس سی اسٹاک ایکسچینج پر اپنے 750 ملین ڈالر کے گرین بانڈز کو شامل کیا

Posted On: 03 MAY 2023 6:54PM by PIB Delhi

آر ای سی لمٹیڈ نے اپنے حال می ںجاری کردہ 750 ملین امریکی ڈالر کے گرین بانڈز کو  گفٹ  آئی ایف ایس سی اسٹاک ایکسچنج  میں سات ملین امریکی ڈالر کے گلوبل میڈیم ٹرم پروگرام  کے تحت خصوصی  لسٹنگ  کو انجام دیتے ہوئے آج گاندھی نگر میں گفٹ آئی ایف ایس سی  میں   پرائمری لسٹنگ  کے لئے منعقد ایک تقریب میں  یہ بانڈز  فہرست میں شامل کئے۔

لسٹنگ کی تقریب میں  بین الاقوامی مالیاتی خدمات    مرکز کی اتھارٹی  ( آئی ایف ایس سی اے ) کے چیئر مین جناب انجیتی سرینواس   مہمان خصوصی تھے ،جس میں  آر ای سی کے  چیئر مین اور منیجنگ ڈائریکٹر  (سی ایم ڈی ) جناب وویک کمار دیوانگن   ،  آر ای سی کے ڈائریکٹر  (فائنانس ) جناب اجوئے چودھری   اور انڈیا آئی این ایکس اور این ایس ا ی آئی ایف ایس سی کے دیگر سینئر عہدیدا ر موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001DGIR.jpg

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے آر ای سی لمٹیڈکے سی ایم ڈی جناب وویک کمار دیوانگن  نے کہا کہ ہم نے سوچ سمجھ کر  آر ای سی کے حال  ہی میں جاری کردہ گرین بانڈز کو خاص  طورپر آئی ایف ایس سی اسٹاک ایکسچنج میں  اندراج کرانے کا فیصلہ کیا ہے جو  عالمی سرمایہ کاروں میں کافی مقبولیت حاصل کررہا ہے ۔ان گرین بانڈز کا اجراء  بین الاقوامی کیپٹل مارکیٹ میں  آر ای سی کی  ساکھ کو  مزید تقویت بخشے گا اور یہ  امرت کال میں  آب وہوا سے متعلق ایکشن  پلان   اور گرین پروجیکٹوں    پرتوجہ مرکوز کرتے ہوئے توانائی کی منتقلی  کے تئیں  بھارت کے عہد کو پورا کرنے میں  وسیع تعاون کرے گا۔

یہ بھارتی این بی ایف سی  کے ذریعہ  اب تک کی سب سے بڑی  امریکی ڈالر  میں  جاری کردہ قسط  ہے (جنوب اور جنوب مشرقی ایشیائی  اجراء کردہ کے ذریعہ اب تک کے سب سے سینئر گرین بانڈز ) اور بھارت کی جی -20 کی صدارت کے بعد سے کسی بھارتی کمپنی کے ذریعہ جاری کردہ  پہلے گرین بانڈز ہیں۔

آئی ایف ایس سی اے کے چیئر پرسن   جناب انجیتی سرینواس نے کہا کہ  ہمیں ا س بات  پر خوشی ہوئی ہے کہ مہارتن کمپنی آر ای سی لمٹیڈ نے   اپنے 750 ملین امریکی ڈالر کے  گرین بانڈز خاص طور پر آئی ایف ایس سی ایکسچنج  پر درج کرائے ہیں۔ اس لسٹنگ  کے ساتھ  آئی ایف ایس سی ایکسچنج  پر ای ایس جی  لیبل والے  مجموعی بانڈز کی قدر  دس ارب امریکی ڈالر سے تجاوز کرگئی ہے۔گفٹ آئی ایف ایس سی بھارت کے پائیدار پروجیکٹوں میں غیر ملکی سرمایہ کے حصول میں سہولت کے لئے ایک گیٹ وے کی طرح ابھری ہے اور اس طرح  آب وہوا میں تبدیلی سے متعلق ہمارے وعدوں  اور ایس ڈی جی  اہداف کے حصول کے لئے  تعاون کررہی ہے ۔

اجراء میں  معیاری اکاؤنٹس کی سرگرم شرکت کے ساتھ  161 سرمایہ کاروں کے ذریعہ تقریباََ3.5 گنا زیادہ سبکرپشن موصول ہوا ہے ۔ پوری دنیا کے سرمایہ کاروں نے   اس کے اجراء میں شرکت کی ہے اور  ایشیا پیسفک  (اے پی اے سی ) نے 42فیصد  ،  یوروپ ، مشرق وسطیٰ  اور افریقہ   ( ای  ایم ای اے ) کی 26فیصد اور امریکہ کی 32 فیصد حصہ داری ہے۔

ایم ایس اے  بین الاقوامی ایکسچنج کے ایم ڈی اور سی ای او جناب وی بالاسبرامنیم نے کہا ہے کہ ہمیں انتہائی خوشی ہے کہ  آر ای سی نے اپنے 750 ملین  امریکی ڈالر کے گرین بانڈز کی مخصوص لسٹنگ   این ایس ای  بین الاقوامی ایکسچنج اور گفٹ  آئی ایف ایس سی  میں  انڈیا آئی این ایکس  پر کی ہے ،جس سے گلوبل  میڈیم ٹرم نوٹ پروگرام  کے تحت  ان کی کُل لسٹنگ 4.75 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ بھارت   اور خطے کی دیگر کمپنیاں   بھی آئی ایف  ایس سی ایکسچنج  پر بین الاقوامی لسٹنگ   پر غورکریں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد گفٹ  آئی ایف ایس سی کو  ایک پائیدار  مالی عالمی مرکز   بنانا ہے ۔اس کے ساتھ ہی آئی ایف ایس سی ایکسچنج پر جاری  کل بانڈز کا اجرا 51.7 ارب امریکی ڈالرز سے تجاوز کرگیا ہے اور  میڈیم ٹرم نوٹس   کی کل قدر  73 ارب امریکی ڈالر سے زیادہ ہوگئی ہے ۔

اس اجرا میں  87 فیصد لین دین  فنڈ منیجروں   ،  اثاثوں کے منیجروں اور انشورنس کمپنیوں  کو تفویض  کئے گئے ہیں۔

انڈیا آئی این ایکس   کے  بزنس آپریشنز  اور لسٹنگ کے سربراہ جناب ارون کمار گنیسن   نے اس موقع پر کہا کہ  ہمیں انڈیا آئی این ایکس پر آر ای سی لمٹیڈ کے ذریعہ  750  ملین امریکی ڈالر   کے  گرین بانڈز  کے اجرا سے  انتہائی خوشی ہوئی ہے اور ہم ان کا خیر مقدم کرتے ہیں کیونکہ اس نے   بھارت کے اپنے آئی ایف ایس سی  پر  اعتماد ظاہر کیا ہے اور خاص  طورپر  لسٹنگ کے لئے  اسے منتخب کیا ہے اور انہیں چار فیصد  لوور ود ہولڈنگ  پر  فائدہ حاصل ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سے  انڈیا آئی این ایکس  اور  گفٹ آئی ایف  ایس سی   پر ایک مسابقتی  بین الاقوامی   ادارے   کے طورپر عالمی سرمایہ کاروں سے   سرمائے کے حصول کے لئے اعتماد  مزید پختہ ہوتا ہے۔

*************

ش ح۔و ا ۔ رم

U-4806



(Release ID: 1921858) Visitor Counter : 108


Read this release in: English , Hindi