بھارت کا مسابقتی کمیشن
مسابقتی کمیشن آف انڈیا (سی سی آئی) نے ایسینڈ ٹیلی کام انفرااسٹرکچر پرائیویٹ لمیٹیڈ اور جی آئی پی ای ایم ایسینڈ 2 پرائیوٹ لمیٹیڈ کے ذریعے ٹاور ویزن انڈیا پرائیویٹ لمیٹیڈ کے حصص کے حصول کی منظوری دے دی
Posted On:
03 MAY 2023 6:41PM by PIB Delhi
مسابقتی کمیشن آف انڈیا (سی سی آئی) نے ایسینڈ ٹیلی کام انفرااسٹرکچر پرائیویٹ لمیٹیڈ اور جی آئی پی ای ایم ایسینڈ 2 پرائیوٹ لمیٹیڈ کے ذریعے ٹاور ویزن انڈیا پرائیویٹ لمیٹیڈ کے حصص کے حصول کی منظوری دیدی۔
مجوزہ امتزاج ایسینڈ ٹیلی کام انفرااسٹرکچر پرائیویٹ لمیٹیڈ (ایسینڈ) اور جی آئی پی ای ایم ایسینڈ 2 پرائیوٹ لمیٹیڈ (جی آئی پی ایم ای ایم)کے حصول سے متعلق ہے۔ جی آئی پی ایم ای ایم مجموعی طور پر ٹاور ویژن انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ (ٹارگٹ) کے 100 فیصد حصص رکھتی ہے۔
حصص حاصل کرنے والے
حصص حاصل کرنے والے مکمل طور پر ان اداروں کے فنڈ/سرمایہ کاری کی ملکیت ہیں جو حتمی طور پر گلوبل انفراسٹرکچر مینجمنٹ ایل ایل سی (جی آئی ایم ایل ایل سی) کے زیر انتظام ہیں۔ ایسینڈ بھارت میں ٹاورز کے ذریعے غیر فعال ٹیلی کمیونیکیشن انفراسٹرکچر خدمات فراہم کرنے میں مصروف ہے جبکہ جی آئی پی ای ایم فی الحال کسی کاروباری کارروائی میں سرگرم نہیں ہے۔
ہدف
ہدف کو ٹاور ویزن ماریشش لمیٹیڈ کے ذریعے کنٹرول کیا جاتا ہے اور وہ ہندوستان میں ٹاوروں کے ذریعے غیر فعال ٹیلی کمیونیکیشن انفراسٹرکچر خدمات کی فراہمی میں سرگرم ہے۔
سی سی آئی کے مفصل احکام بعد میں۔
***
ش ح۔ ع س۔ ک ا
(Release ID: 1921801)
Visitor Counter : 131