اسٹیل کی وزارت

میگنیز اور انڈیا لمیٹیڈ (ایم او آئی ایل) کی اپریل 2023 میں شاندار کارکردگی اپریل میں


‘بہترین پیداوار’اور فروخت میں کامیابی

Posted On: 02 MAY 2023 6:25PM by PIB Delhi

اپریل، 2023 میں 1.31 لاکھ ٹن میگنیز ایسک (خام دھات) کی پیداوار کے ساتھ ایم او آئی ایل نے اپریل 2022 کے مقابلے میں 26 فیصد کی نمایاں نمو کے ساتھ آغاز سے  اب تک اپریل کی بہترین پیداواری کارکردگی دکھائی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0011W01.jpg

کئی سال کا ریکارڈ توڑتے ہوئے متعلقہ مہینے کے لیے 97,838 ٹن کی فروخت بھی اپریل کے کسی بھی مہینے کے لیے بہترین رہی ہے اور اپریل 2022 کے مقابلے میں تو یہ 72 فیصد زیادہ ہے۔

معدنیاتی تلاش پر انتہائی زور دیتے ہوئے ایم او آئی ایل نے اپریل 2023 میں 7,530 میٹر کی کامیاب کور ڈریلنگ کی جو کہ اپریل 2022 کے مقابلے میں 3.6 گنا زیادہ ہے۔کمپنی نے مالی سال 24 کے دوران براؤن فیلڈ اور گرین فیلڈ علاقوں میں تلاش و جستجو کا ایک پرجوش منصوبہ بنایا ہے۔

الیکٹرولائیٹک میگنیز ڈائی آکسئیڈ (ای ایم ڈی) کی پیداوار بھی کسی بھی اپریل کے مہینے کی بہترین پیداوار رہی جو کہ 2022 کے اپریل کے مقابلے میں 6 فیصد زیادہ ہے۔ ای ایم ڈی ایک 100 فیصد درآمدی متبادل پروڈکٹ ہے جو زیادہ تر دواسازی اور بیٹریوں کی تیاری کے لیے استعمال ہوتی ہے۔

جناب اجیت کمار سکسینہ، سی ایم ڈی، نے ان کامیابیوں پر ایم او آئی ایل کو اجتماعی طور پر مبارکباد دی اور اعتماد ظاہر کیا کہ آنے والے دنوں میں بھی ترقی کی رفتار جاری رکھی جائے گی۔

ایم او آئی ایل لمیٹڈ  شیڈول اے کے منی رتن زمرہ اول کا  سی پی ایس ای ہے جو حکومتِ ہن کی اسٹیل کی وزارت کے انتظامی کنٹرول کے تحت ہے۔ ایم او آئی ایل ملک میں مینگنیز ایسک (خام دھات) کا سب سے بڑا پروڈیوسر ہے جس کا ملکی پیداوار میں 45 فیصد حصہ  ہے۔ یہ  کمپنی ریاست مہاراشٹر اور مدھیہ پردیش میں گیارہ کانیں چلاتی ہے اور 2030 تک اپنی پیداوار کو دوگنا سے 3.00 ملین ٹن تک لے جانے کا پرجوش وژن رکھتی ہے۔ ایم او آئی ایل ریاست گجرات، راجستھان، چھتیس گڑھ اور اوڈیشہ کے علاوہ ریاست مدھیہ پردیش کے دیگر علاقوں میں بھی کاروباری مواقع تلاش کرنے میں سرگرداں ہے۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا



(Release ID: 1921483) Visitor Counter : 129


Read this release in: English , Hindi