امور داخلہ کی وزارت

سائبرفورینسک اور تربیتی لیباریٹریاں

Posted On: 28 MAR 2023 5:10PM by PIB Delhi

داخلی امور کے وزیرمملکت جناب اجے کمار مشرا نے لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ دستیاب اطلاع کے مطابق داخلی امور کی وزارت نے  خواتین اوربچوں کےخلاف سائبرجرائم کو روکنے کی اسکیم کے تحت ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو ان کی صلاحیت سازی کےلئے مالی امداد فراہم کی ہے۔ اب تک 33 ریاستوں اورمرکز کےزیر انتظام علاقوں میں سائبر فارینسک اور تربیتی لیباریٹریاں شروع کی گئی ہیں۔

 ایک نیشنل سائبر فارینسک لیباریٹری (این سی ایف ایس ایل) حیدرآباد کے سینٹرل فاروینسک لیباریٹری میں قائم کی گئی ہے تاکہ ڈجیٹل دھوکہ دہی / س ائبر فارینسک کے اہم معاملات کی تفتیش کی جاسکے۔ یہ لیباریٹری ملک میں دیگر مرکزی  اور ریاستی فارینسک سائنس لیباریٹری کے لئے ایک ماڈل لیباریٹری کے طور پر کام کرتی ہے۔

حکومت نے فارینسک کی صلاحیتوں کی جدید کاری کےلئے  ایک اسکیم کو منظوری دی ہے جو منجملہ ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو مدد فراہم کرے تاکہ سائبر فارینسک سمیت جدید مشینری اورآلات کے ساتھ اعلی معیاری فارینسک فائنس کی سہولتوں کو  فروغ دیا جاسکے۔  حیدرآباد کی این سی ایف ایس ایل سائبر جرائم سے متعلق ثبوت کے معاملات میں ضروری فارینسک تعاون فراہم کرتی ہے ۔ نئی سہولتیں / ڈویزن کا قیام ایک جاری عمل ہے اور ہر ریاست/ مرکز کے زیر  انتظام علاقے میں مانگ اور ضرورتوں کے مطابق کام کرتی ہے۔

7 سینٹرل فارینسک سائنس لیباریٹریوں نے فروری 2023 تک یعنی 23-2022 میں سائبر کے 1856 معاملے نمٹائے۔ ریاستوں اورمرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ایف ایس ایل میں معاملات کو نمٹانے سےمتعلق معلومات مرکزی طور پر برقرار نہیں رکھ رہے ہیں ۔

داخلی امور کی وزارت نے خواتین اوربچوں کی اسکیم صلاحیت سازی کے لئے ان کے خلاف سائبر جرائم کی روک تھام کے تحت مالی سال 18-2017 سے 23-2022 تک 122.24 کروڑ روپئے کی مالیت تک ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کومالی امداد فراہم کی ہے۔ اس صلاحیت سازی  سائبر فارینسک اورتربیتی لیباریٹریوں کا قیام جونیئر سائبر کنسلٹنٹس کو ہائر کرناشامل ہے۔اس کے علاوہ ریاستی فارینسک لیباریٹری میں سائبر فارینسک اورڈی این اے ڈویزن کو مستحکم کرنے کی غرض سے نربھیافنڈ کے تحت مالی سال 19-2018 سے 23-2022 تک 175.32 کروڑ روپئے جاری کئے گئے۔

***

ش ح۔  ح ا۔ ف ر

U. No. 4740



(Release ID: 1921347) Visitor Counter : 77


Read this release in: English