وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
azadi ka amrit mahotsav

گزشتہ آٹھ سال میں  بھینسوں کی اوسط  پیداوار میں 20فیصد کا اضافہ ہوا ہے


اسی مدت کے دوران دودھ دینے والی بھینسوں کی آبادی میں   15.33 فیصدکا اضافہ ہوا ہے

گزشتہ آٹھ سال میں  مادہ تولید  جمع کرنے کے تحت  اعلی ٰ جینیاتی صفت  والے  بیلوں   کی

 دستیابی میں  3250سے4870 کا اضافہ  ہوا ہے اور اسی مدت کے دوران  نطفے کی پیداوار  82.13 ملین  خوراک  سے بڑھ کر 130 ملین ہوگئی ہے

Posted On: 28 MAR 2023 5:52PM by PIB Delhi

ماہی پروری ،مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالہ نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ راشٹریہ گوکل مشن،  2400 کروڑروپے  کی مختص رقم کے ساتھ 22-2021سے  26-2025 تک کے لئے  محکمے کی نظرثانی شدہ  اور دوبارہ ترتیب دی گئی اسکیموں  کے تحت جاری ہے۔2014 میں  راشٹریہ گوکل مشن  اسکیم  کی شروعات سے  دیر پا انداز میں   بھینسوں کی تعداد میں اضافے اور  اس سے ہونے والے فائدے کے حصول   کے لئے کام کیا جارہا ہے۔مویشی پروری  کی بنیادی شماریات کے مطابق  گزشتہ آٹھ سال میں  بھینسوں کی  پیداوار  میں  20فیصدکا اضافہ  ہوا ہے اور یہ اضافہ  15-2014 اور 22-2021 کے درمیان ہوا ہے ۔اسی مدت کے دورا ن دودھ دینے والی بھینسوں کی آبادی میں  15.33فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

گزشتہ آٹھ سال میں  مادہ تولید  جمع کرنے کے تحت  اعلی ٰ جینیاتی صفت  والے  بیلوں   کی دستیابی میں  3250سے4870 کا اضافہ  ہوا ہے اور اسی مدت کے دوران  نطفے کی پیداوار  82.13 ملین  خوراک  سے بڑھ کر 130 ملین ہوگئی ہے۔

*************

ش ح۔ع ح ۔ رم

U-4732



(Release ID: 1921334) Visitor Counter : 86


Read this release in: English