وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
مویشی پروری اور ڈیری کے محکمے نے پی ایم گتی شکتی – نیشنل ماسٹر پلان (پی ایم جی ایس این ایم پی ) کے ساتھ محکمے کے مختلف بنیادی ڈھانچے کو مربوط کرنے کا عمل شروع کردیا ہے
محکمہ مختلف شراکتداروں کے ساتھ مشاورت میں پی ایم گتی شکتی این ایم پی ڈجیٹل پلیٹ فارم کے ساتھ اس محکمے کی مختلف اسکیموں کے تحت تمام ویٹرنری ڈسپینسریز ، دودھ کو تیار کرنے والے پلانٹس ، ٹھنڈک مراکز اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبے کومربوط کرنے کا منصوبہ بنارہا ہے
Posted On:
28 MAR 2023 5:55PM by PIB Delhi
ماہی پروری ،مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالہ نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت ہند میں مویشی پروری اور ڈیری کے محکمے اور ماہی پروری ، مویشی پروری اور ڈیر ی کی وزارت نے پی ایم گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان (پی ایم جی ایس این ایم پی ) کے ساتھ محکمے کے مختلف بنیادی ڈھانچے کو مربوط کرنے کا عمل شروع کردیا ہے۔آج کی تاریخ تک مویشی پروری اور ڈیری کے محکمے نے اپنے بارہ نسلوں والے عمدہ اداروں (سات مرکزی مویشیوں کی افزائش کے فارمس، چار مرکزی مویشیوں کے گلّہ کے اندراج کی اسکیم اور سینٹرل فروزن سیمن پروڈکشن اور ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ )، آٹھ علاقائی چارے کے اسٹیشنوں ، چھ مویشی کورنٹائن اور توثیق کی خدمات ، چار مرکزی پولٹری کی ترقی کے ادارے ، دلی ملک اسکیم ، مرکزی بھیڑوں کی افزائش کے فارمس ،سینٹرل پولٹری پرفارمنس ٹیسٹنگ سینٹر اور چودھری چرن سنگھ - جانوروں کی صحت کا قومی ادارہ ( سی سی ایس – این آئی اے ایچ ) کو مربوط کیا ہے ۔ یہ اپنے بندوبست کے تحت پی ایم گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان ڈجیٹل پلیٹ فارم کے ساتھ ملک کے مختلف مقامات پر واقع ہے۔
محکمہ مختلف شراکتداروں کے ساتھ مشاورت میں پی ایم گتی شکتی این ایم پی ڈجیٹل پلیٹ فارم کے ساتھ اس محکمے کی مختلف اسکیموں کے تحت تمام ویٹرنری ڈسپینسریز ، دودھ کو تیار کرنے والے پلانٹس ، ٹھنڈک مراکز اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبے کومربوط کرنے کا منصوبہ بنارہا ہے۔
*************
ش ح۔ع ح ۔ رم
U-4731
(Release ID: 1921326)