وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

وزیردفاع  راج ناتھ سنگھ اورمالدیپ کی ان کی ہم منصب ماریہ احمد دیدی نے مالے میں باہمی دفاعی اور سیکورٹی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر تبادلہ  خیال کیا

Posted On: 01 MAY 2023 8:24PM by PIB Delhi

وزیردفاع  جناب راج ناتھ سنگھ نے جو تین دن کے سرکاری دورے پر یکم مئی 2023 کو مالدیپ پہنچے تھے، مالدیپ کی  اپنی ہم منصب محترمہ ماریہ احمد دیدی کے ساتھ مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وہ محترمہ ماریہ کی دعوت پر مالدیپ گئے ہیں ۔ خصوصی جذبہ خیرسگالی کے طور پر مالدیپ کی وزیر دفاع نے ہوائے اڈے پر وزیردفاع کا ذاتی طور پر خیرمقدم کیا  جس سے باہمی تعلقات میں گرم جوشی کا اظہار ہوتا ہے۔

بعد میں وزیر دفاع نے مالدیپ کی وزیر دفاع کے ساتھ   وفد  کے سطح کی باہمی گفتگو کی ۔ میٹنگ کے دوران آپسی دفاعی تعاون کے امور کے علاوہ دفاع اور سیکورٹی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے نئے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ بھارت 2 مئی 2023 کو باقاعدہ ایک تقریب کے دوران مالدیپ کے سا حلی گارڈ کو ایک اسالٹ لینڈنگ کرافٹ کےساتھ تیزی سے گشت کرنے والا جہاز سپرد کرے گا۔

وزیردفاع نے مالدیپ کے وزیرخارجہ جناب عبداللہ شاہد  کے ساتھ بھی بات چیت کی۔ دونوں لیڈروں نے ہندوستان کی جانب سے مالدیپ میں جاری باہمی دفاعی اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں تعاون کے امور پر گفتگو کی۔ وزیر دفاع 2 مئی کو مالدیپ کے صدر  جناب ابراہیم محمدصالح سے ملاقات کریں گے۔

***

ش ح۔  ح ا۔ ف ر

U. No. 4726


(Release ID: 1921320) Visitor Counter : 142


Read this release in: English , Hindi