وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
ماہی پروری کے محکمے نے ہندوستان میں ماہی پروری کے شعبے کی دیر پا اور ذمہ دارانہ ترقی کے ذریعہ نیلگوں انقلاب لانے کے لئے پردھان منتری متسیہ سمپدا یوجنا ( پی ایم ایم ایس وائی ) نامی اہم اسکیم کو نافذ کررہی ہے
Posted On:
28 MAR 2023 5:54PM by PIB Delhi
ماہی پروری ، مویشی پوروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا نے آج لو ک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ ماہی پروری کا محکمہ اور ماہی پروری ،مویشی پروری اور ڈیری کی وزارت ،ہندوستان میں ماہی پروری کے شعبے کی دیر پا اور ذمہ دارانہ ترقی کے ذریعہ نیلگوں انقلاب لانے کے لئے ‘‘ پردھان منتری متسیہ سمپدا یوجنا(پی ایم ایم ایس وائی ) نامی اہم اسکیم کو نافذ کررہی ہے۔تما م ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں ( یوٹیز ) میں مالی سال 21-2020 سے 25-2024 تک پانچ سال کی مدت کے لئے ماہی پروری کے شعبے میں اس اسکیم کے نفاذ کے لئے 20050کروڑروپے کی اب تک کی سب سے بڑی سرمایہ کاری کا منصوبہ ہے۔ پردھان منتری متسیہ سمپدا یوجنا (پی ایم ایم ایس وائی ) کا مقصد مچھلی کی پیداوار ،پیداواریت ، معیار ، ٹکنالوجی اور فصل کی کٹائی کے بعد کے بنیادی ڈھانچے اور بندوبست ،جدیدیت میں بڑے خلاء کو دور کرنے اور ویلیو چین ، ٹریس ایبلٹی کو مستحکم بنانے ، ایک مضبوط ماہی پروری کے بندوبست کے فریم ورک کا قیام اور مچھلی پکڑنے والے کسانوں کی فلاح وبہبود ہے۔آخر کار پردھان منتری متسیہ سمپدا یوجنا (پی ایم ایم ایس وائی ) کا ہدف ،مچھلی کی پیداوار اور پیداواریت ،درآمدات کو بڑھانا ، روز گار کے مواقع پیدا کرنا ، فصل کی کٹائی کے بعد ہونے والے نقصانات کو کم کرنا اور گھریلو سطح پر مچھلی کی کھپت کو بڑھانا ہے ۔
*************
ش ح۔ع ح ۔ رم
U-4729
(Release ID: 1921315)
Visitor Counter : 115