وزارت دفاع
آسیان (اے ایس ای اے این)ہندوستان بحری مشق(اے آئی ایم ای-2023)
ہندوستانی بحریہ کے جہاز سنگاپور پہنچے
Posted On:
01 MAY 2023 7:14PM by PIB Delhi
ہندوستانی بحریہ کے جہاز آئی این ایس ستپوڑا اور آئی این ایس کے دہلی، فلیگ آفیسر کمانڈنگ ایسٹرن فلیٹ کے آر اے ڈی ایم گُرچرن سنگھ کی قیادت میں یکم مئی 2023 کو سنگا پور پہنچ گئے ہیں۔یہ بحری جہاز 2 سے 8مئی 2023 کے درمیان ہونے والی پہلی آسیان ہندوستان بحری مشق (اے آئی ایم ای-2023)میں حصہ لیں گے۔
مشق کا ’ہاربر فیز‘2 سے 4 مئی 2023 تک چانگی بحری بیس میں اور ’سی فیز‘جنوبی چین ساگر میں 7 سے 8 مئی 2023 کو منعقد کیا جائے گا۔ اے آئی ایم ای-2023 ہندوستانی بحریہ اور آسیان بحری فوجوں کو ایک ساتھ مل کر کام کرنے اور سمندری خطے میں بلا رُکاوٹ سرگرمیاں چلانے کا موقع فراہم کرے گا۔
آئی این ایس دہلی، ہندوستان کا پہلا سودیشی گائڈیڈ میزائل تباہ کار اور آئی این ایس ستپوڑا، ایک سودیشی گائڈیڈ میزائیل اسٹیلتھ فریگیٹ وشاکھاپٹنم میں واقع ہندوستانی بحریہ کے مشرقی بیڑے کا ایک حصہ ہیں اور مشرقی بحری کمان کے فلیگ آفیسر کمانڈنگ اِن چیف کی آپریشنل کمان کے تحت کام کرتے ہیں۔یہ جہاز انتہائی جدید ہتھیاروں اور سینسر سے لیس ہیں۔یہ جہاز، سنگاپور میں اپنے پورٹ کال کے دوران، سنگاپور کے ذریعے منعقد بین الاقوامی بحری دفائی نمائش اور بین الاقوامی بحری تحفظاتی اجلاس میں حصہ لیں گے۔
************
ش ح۔ج ق۔ن ع
(U: 4714)
(Release ID: 1921266)
Visitor Counter : 175