وزارت خزانہ

مرکزی وزیر مالیات 2-5مئی 2023 کو کوریا جمہوریہ میں ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی)کے بورڈ آف ڈائریکٹر کی 56ویں سالانہ عام میٹنگ میں حصہ لینے کے لئے ہندوستانی وفد کی قیادت کریں گی

Posted On: 01 MAY 2023 6:20PM by PIB Delhi
 
 

مرکزی وزیر مالیات اور کارپوریٹ امور کی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی)کے بورڈ آف گورنر کی 56ویں سالانہ عام میٹنگ میں حصہ لینے کے لئے ہندوستانی وفد کی قیادت کریں گی۔ اس میٹنگ کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاری ؍باہمی اور اس سے متعلق دوسری میٹنگیں 5-2مئی 2023 کو کوریا جمہوریہ کے اِنچیوؤن میں ہوں گی۔ہندوستانی وفد ، جس میں محکمہ اقتصادی امور، وزارت مالیات، حکومت ہند کے افسران شامل ہیں۔آج  دیر گئے وہاں کے لئے روانہ ہوگا۔

میٹنگوں میں اے ڈی بی ممبروں ، مشاہدوں، غیر سرکاری اور شہری سماجی تنظیموں ، میڈیا، مالیاتی اداروں اور بینکوں و دیگر نجی سیکٹر کے کمپنیوں کے سرکاری وفود شامل ہو ں گے۔

وزیر مالیات کے کاموں میں درج ذیل باتیں شامل ہوں گی:

  1. عالمی ماہرین اقتصادیات ، اے ڈی بی ممبر ملکوں کے گورنروں؍وزرائے مالیات کے ساتھ بات چیت وغیرہ۔
  2. ملکوں  وبین الاقوامی اداروں کے ساتھ باہمی ربط۔
  3. گول میز کانفرنس میں عالمی کاروباری لیڈروں اور سرمایہ کاروں کے ساتھ بات چیت۔
  4. تارکین وطن برادری  کے ساتھ ملاقات۔

دورے کے دوران محترمہ سیتا رمن گورنر بزنس جیسے سالانہ میٹنگ فوکل ایونٹ میں حصہ لیں گی اور ’پالیسیز  ٹو سپورٹ ایشیاز  ریباؤنڈ‘ کے موضوع پر اے ڈی بی گورنروں کے سیمینار میں بھی ایک پینلسٹ کے طور پر شریک ہوں گی۔

 

************

 

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 4706)



(Release ID: 1921233) Visitor Counter : 93


Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Punjabi