وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
azadi ka amrit mahotsav

مویشی پروری اور ڈیری کے محکمے نے  ملک میں  مویشیوں کی جینیاتی  تجدید  کے لئے  راشٹریہ گوکل مشن اسکیم کے  ملک گیر  مصنوعی  حمل  ٹھہرانے کے پروگرام  ( این اے آئی  پی ) کے تحت  مصنوعی  حمل  ٹھہرانے کے طریق کار کو نافذ کیا ہے


ملک میں  دودھ کی پیداوار میں  15-2014 میں  146.31 ملین ٹن سے 22-2021 میں  220.78 ملین کا اضافہ  ہے، گزشتہ 8سال میں  6.3فیصد سالانہ اضافہ ہے

Posted On: 28 MAR 2023 5:57PM by PIB Delhi

ماہی پروری ، مویشی پروری  اور ڈیری کے مرکزی وزیر  جناب پرشوتم روپالہ نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں  بتایا کہ مویشی پروری اور ڈیری کامحکمہ  ملک میں مویشیوں کی جینیاتی تجدید کے لئے راشٹریہ گوکل مشن اسکیم کے  ملک گیر  مصنوعی  حمل  پر وگرام  ( این اے آئی پی ) کے تحت  مصنوعی  حمل ٹھہرانے کے طریق کار کو نافذ کررہا ہے۔

راشٹریہ  گوکل مشن  اسکیم کے  ملک گیر مصنوعی  حمل  پروگرام  ( این اے آئی پی ) کے تحت مصنوعی  حمل ٹھہرانے  اور حکومت کی جانب سے متعدد دیگر اقدامات  کی وجہ سے  ملک میں  دودھ کی پیداوار  میں  15-2014 میں  146.31 ملین ٹن کے مقابلے  22-2021 میں  220.78 ملین کا اضافہ  ہوا  ہے،  یہ گزشتہ 8سال میں  6.3فیصد  کا سالانہ اضافہ ہے۔  یہ اسکیم  دیسی نسلوں   کے جانوروں کی بڑھتی ہوئی تعداد   اور دیسی  اسٹاک  کی دستیابی  میں اضافے کا باعث بنی ہے اور یہ  دودھ کی بڑھتی ہو ئی مانگ کو پورا کرنے کے لئے دودھ  کی  پیداوار میں اضافہ  اور مویشیوں کی  پیداواریت میں  اہم کردار ادا کررہی ہے۔اس کے علاوہ  یہ اسکیم ملک کے دیہی  کسانوں  کے ڈیری کاروبار کو  زیادہ منافع بخش بنارہی ہے۔دیہی معیشت  میں مویشی  پروری کے شعبے کی اہمیت  کو دیکھتے ہوئے راشٹریہ گوکل مشن اسکیم کے تحت افزائش نسل کے لئے  مصنوعی حمل  کی  اسکیم کو  22-2021سے  26-2025 تک  محکمے کے نظرثانی اور    ترتیب شدہ  اسکیموں  کے تحت  جاری  رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

*************

ش ح۔ع ح  ۔ رم

U-4692


(Release ID: 1921076) Visitor Counter : 102
Read this release in: English