بجلی کی وزارت
حرارتی بجلی پلانٹس سے خارج ہونے والی مضر صحت گیسوں کے اخراج میں کمی کرنے کے لئے بہت سے اقدامات کئے جارہے ہیں : بجلی اور این آر ای کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ
Posted On:
28 MAR 2023 6:00PM by PIB Delhi
حرارتی بجلی اسٹیشنوں سے میگاواٹ فی گھنٹہ میٹرک ٹن میں ، مضر صحت گیسوں، کاربن ڈائی آکسائڈ سے متعلق تفصیلات :
سال
|
کاربن ڈائی اکسائڈ کااخراج
(کاربن ڈائی اکسائڈ/ میگاواٹ فی گھنٹہ
|
2017-18
|
0.9598
|
2018-19
|
0.9648
|
2019-20
|
0.9603
|
2020-21
|
0.9493
|
2021-22
|
0.9675
|
کووڈ-19 وبا کے سبب فلو گیس ڈی۔سلفرائزیشن ( ایف جی ڈی) کی منصوبہ بندی ، ٹنڈر جاری کرنے اوراس پر عمل درآمد کرنے کا پورا عمل پوری طری متاثر ہوا تھا ۔ کمپنیوں کو فنڈ کی کمی کاسامنا تھا، اور قرض لینے والوں کی طرف سے ڈسکوم کی خراب مالی حالت کے سبب کچھ حوصلہ افزا رد عمل نہیں تھا، جس کی وجہ سے جینکو کو دی جانے والی رقوم کی صورتحال خراب ہوئی۔ جغرافیائی اور سیاسی حالات نے بھی ایف جی ڈی کے کچھ ایسے کل پرزوں کی درآمدات پر اثر ڈالا جو بھارت میں تیار نہیں کئے جاتے اور اس وجہ سے بھی سپلائی میں رکاوٹ آئی ۔ لہذا بجلی کی وزارت نے ماحولیات، جنگلات اورآب وہوا میں تبدیلی کی وزارت سے 3 مئی 2022 کو درخواست کی کہ وہ حرارتی بجلی پلانٹس کو، نوٹی فکیشن مورخہ 31 مئی 2021 میں مقررہ وقت کے علاوہ دو سال کااضافی وقت فراہم کرے تاکہ فلو گیس ڈی۔سلفرائزیشن ایف ڈی جی کی تنصیب کی جاسکے ۔ اس کے نتیجے میں بجلی کی وزارت نے ماحولیات و جنگلات اور آب وہوا کی تبدیلی کی وزارت سے 29 جولائی 2022 کو درخواست کی کہ وہ ایف ڈی جی پر مرحلہ وار طریقے سے عمل درآمد کرے ، جیسا کہ آئی آئی ٹی دہلی نے سفارش کی تھی ۔ یہ سفارش بھارت میں ، مضر صحت گیسوں کے اخراج سے متعلق اصولوں میں حرارتی بجلی پلانٹس پر عمل درآمد کاجائزہ لینے کے لئے بجلی کی وزارت کی طرف سے کرائے گئے ایک مطالعہ میں کی گئی تھی ۔
بجلی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے راجیہ سبھا میں آج یہ جانکاری دی فراہم کی۔
***
ش ح۔ اس۔ ف ر
U. No. 4684
(Release ID: 1921073)
Visitor Counter : 115