قبائیلی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

قبائلی امور کے وزیر جناب ارجن منڈا نے انڈمان نکوبار جزائر کے اپنے 4 روزہ دورے  کے دوران پی وی ٹی جی  اور دیگر قبائلی کمیونٹیز کے ساتھ من کی بات کی 100 ویں قسط سنی


وزیراعظم مودی کے الفاظ ہمیں ہندوستان کے بہتر اور روشن مستقبل کے لئے  کام کرنے کی  تحریک  دیتے ہیں: جناب ارجن منڈا

Posted On: 30 APR 2023 8:18PM by PIB Delhi

قبائلی امور کے مرکزی وزیر جناب ارجن منڈا کو وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کے  انتہائی مقبول ماہانہ ریڈیو پروگرام من کی بات کی 100ویں قسط سن کر خوشی ہوئی۔ اس میں جزائر کے پی وی ٹی جی یعنی اونگی، گریٹ  انڈامانیز اور دیگر قبائلی گروپ ان کے ساتھ شامل ہوئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002QYM8.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001F55B.jpg

اس وسیلہ سے وزیر اعظم ہمارے ملک کے شہریوں کے ساتھ ان موضوعات اور مسائل پر بات چیت کرتے ہیں جو قوم کے لیے اہم ہیں اور مختلف معاملات پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003HOXZ.jpg

من کی بات پروگرام  جو ہر مہینے کے آخری اتوار کو نشر ہوتا ہے ،اکتوبر 2014 کو وجے دشمی پر شروع ہوا تھا۔

وزیراعظم  مودی کے ذہن  کی اختراع، ’ من کی بات‘03.10.2014 کو ایک مونولوگ کے طور پر شروع ہوئی۔ یہ  پروگرام بات چیت،ایک مکالمہ، ملک کے مختلف ڈیڈیکیٹڈاور حوصلہ مند شہریوں کے ذریعے مختلف شعبوں میں کیے گئے اہم کام کو مشترک کرنے کا ایک ذریعہ بن گیا ہے۔ اس طرح یہ عام لوگوں کی زندگیوں کی مثبت کہانیوں کو مشترک کرنے  کا ایک بڑا ذریعہ بن گیا ہے جو ملک کی بہتری کے لیے کچھ غیر معمولی کام کر رہے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004SK6D.jpg

اس پلیٹ فارم کے لیے ایک عالمگیر رسائی کی ضرورت ہے جس کی رسائی معاشرے کے سب سے نچلے عام  طبقے  تک ہو۔ یہیں پر ریڈیو کا کردار اہم ہو جاتا ہے کیونکہ ریڈیو سب سے سستا ذریعہ ہے جہاں غریب سے غریب تر کو اس  بات چیت  کے عمل میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

وزیر اعظم نے آج اپنے 100ویں ایپی سوڈ میں بہت سے متاثر کن موضوعات اور کہانیوں کا ذکر کیا جو پچھلی قسطوں کا حصہ تھے - بیٹی کے ساتھ سیلفی، کمل  فائبر کا کاروباری استعمال، بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ، سوچھ بھارت تحریک، کھادی سے محبت، فطرت، آزادی کا امرت مہوتسو، امرت سروور اور بہت کچھ ۔

  وزیر اعظم نے ملک کے لوگوں کے ہزاروں پیغامات پڑھنے اور ہر ماہ ہم وطنوں کے ایک یا دوسرے شاندار مظہر کو دیکھنے کے تجربے کو یاد کیا۔ انہوں نے اس پروگرام کو عقیدے، عبادت یا ورت کی علامت کے طور پر، جنتا جناردن کی شکل میں بھگوان کے قدموں میں پرساد  کی تھال قرار دیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006Y8BY.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0051J6Y.jpg

مرکزی وزیر نے من کی بات سنی اور ان کے ساتھ پی وی ٹی جی جیسے اونگی، گریٹ انڈمان نکوبارکی قبائلی کمیونٹی، انڈمان اور نکوبار  مرکز کے زیر انتظام علاقے کی انتظامیہ کے افسران اور پورٹ بلیئر میں انڈمان نکوبار جزائر کے مقامی باشندے بھی تھے۔ ان کے ساتھ  قبائلی امور کی وزارت  کے  سکریٹری  جناب انل کمار جھا، قبائلی امور کی وزارت کی ایڈیشنل سکریٹری محترمہ آر جیا ،قبائلی امور کی وزارت کے جوائنٹ سکریٹری  جناب نول جیت کپور ، وزارت اور مرکز کے زیر انتظام علاقے انڈمان اور نکوبار  انتظامیہ کے سینئر افسران بھی تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image008KZGB.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007471V.jpg

اس سے پہلے، جناب ارجن منڈا نے آج پورٹ بلیئر میں راج نواس میں لیفٹیننٹ گورنر ایڈمرل ڈی کے جوشی سے ملاقات کی، جس میں  آرزومندانہ  پی ایم – پی وی ٹی جی مشن  کے ایک حصے کے طور پر پروگرام تیار کرنے کے اقدامات ، محفوظ ہاؤسنگ جیسی بنیادی سہولیات ، پینے کا صاف پانی اور پی وی ٹی جی  خاندانوں کے لئے صفائی ستھرائی  شامل ہیں۔ آئندہ تین برسوں میں اس مشن کے لئے  15,000 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ وزیرموصوف 27.04.2023 سےاس  جزیرے کے چار روزہ دورے پر ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image010EA3C.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image009NA8M.jpg

Description: A person sitting on a couch next to a person in a suitDescription automatically generated with low confidence Description: A person sitting on a couch next to a person in a suitDescription automatically generated with low confidence

************

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U: 4672)


(Release ID: 1921009) Visitor Counter : 151


Read this release in: English , Hindi