وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

وزیر دفاع نے نئی دہلی میں منعقد ہونے والی  شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کی میٹنگ سے قبل ایران کے اپنے ہم منصب  کے ساتھ دوطرفہ میٹنگ کی

Posted On: 27 APR 2023 6:43PM by PIB Delhi

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے نئی دلی میں   27اپریل 2023 کو ایران کے وزیر دفاع اور مسلح افواج کے لوجسٹکس بریگیڈیئر جنرل محمد رضا غرائی اشتیانی کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کی۔ یہ ملاقات خوشگوار اور گرمجوشی کے ماحول میں ہوئی۔ دونوں رہنمائوں نے دونوں ملکوں کے درمیان عوام سے عوام کے رابطے سمیت  پرانے ثقافتی، لسانی اور تہذیبی رشتوں پر زور دیا۔

دونوں وزراء نے دوطرفہ دفاعی تعاون کا جائزہ لیا اور افغانستان میں امن و استحکام سمیت علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ مزید، دونوں وزراء نے افغانستان اور وسطی ایشیا کے دیگر ممالک کو لاجسٹک مسائل کو کم کرنے کے لیے بین الاقوامی شمال جنوب نقل و حمل کی ترقی پر تبادلہ خیال کیا۔

  ایرانی وزیر دفاع 28 اپریل 2023 کو منعقد ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او ) کے وزرائے دفاع کے اجلاس میں شرکت کے لیے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کی دعوت پر دہلی کے دورے پر  ہیں۔

***********

ش ح ۔ ا م۔

U. No.4597


(Release ID: 1920438)
Read this release in: Telugu , English , Tamil