وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ڈی آر ڈی او کے زیر اہتمام صورت حال  کی نگرانی(کنڈینن مانٹر نگ) کے موضوع پر وشاکھاپٹنم میں دو روزہ قومی کانفرنس کا افتتاح

Posted On: 27 APR 2023 10:15PM by PIB Delhi

دفاعی تحقیق و ترقی کے محکمے میں سکریٹری  اوردفاعی تحقیق و ترقی کی تنظیم ڈی آر ڈی او  کے چیئرمین  ڈاکٹر سمیر وی کامت نے صورت حال  کی نگرانی (کنڈینن مانٹر نگ)کے موضوع  پر دو روزہ قومی کانفرنس (این سی سی ایم 2023) کا 27 اپریل 2023 کو وشاکھاپٹنم میں افتتاح کیا۔ بحریہ کی سائنس اور تکنیکی لیبارٹری (این ایس ٹی ایل) کے ذریعےاس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ،جو کنڈیشن مانیٹرنگ سوسائٹی آف انڈیا کے تعاون  سےکام کرنے والی ڈی آر ڈی او کی ایک اہم لیبارٹری ہے۔ اس کا مقصد پریکٹیشنرز اور کنڈیشن مانیٹرنگ کے ماہرین کو اکٹھا کرنا اور صنعت میں متعلقہ طریقوں کو مؤثر طریقے سے نافذ کرنے کے پیغام کو پھیلانا ہے تاکہ پیداوار اور دستیابی میں اضافہ ہو۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC1IWXZ.JPG

کانفرنس میں مختلف موضوعات پر غور کیا جا رہا ہے جیسے کہ 'وائبریشن پر مبنی تشخیص'، 'ملبے کا تجزیہ'، 'مصنوعی ذہانت/مشین لرننگ ان کنڈیشن مانیٹرنگ' اور 'سینسرز اور سگنل پروسیسنگ فار کنڈیشن مانیٹرنگ'جیسے موضوعات وغیرہ ۔ کانفرنس میں ملک بھر کی صنعتوں، تعلیمی اداروں اور تحقیق و ترقی کے اداروں کے شرکاء شرکت کر رہے ہیں۔

کانفرنس میں تقریباً 30 مقالے پیش کیے جا رہے ہیں، اس کے علاوہ  جن ماہرین کو اس کانفرنس میں ماہرانہ گفتگو کےلئے مدعو کیا گیا ہے ان میں ممبئی سے  سینٹر فار ریلائیبلٹی اینڈ ڈائیگناسٹک کے چیف نالج آفیسر اور ڈائریکٹر،ڈاکٹر تراپدا پائن ، آئی آئی ٹی-گوہاٹی کے پروفیسر ڈاکٹر راجیو تیواری ؛  جی وی پی کالج آف انجینئر کے پروفیسر ڈاکٹر ایڈون وجے کمار ؛ سی بی ایم اور ٹی پی ایم میں کنسلٹنٹ ڈاکٹر رانا دتہ ؛ ، کیٹ IV - وائبریشن تجزیہ کار جناب گنتی سبا راؤ اور سی ایم ای آر آئی درگاپور میں سینئر پرنسپل سائنسدان  ڈاکٹر کمل کشور اوکے شامل ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC2G6QF.JPG

ڈی آر ڈی او کے چیئرمین نے اپنے خطاب میں انجینئرز پر زور دیا کہ وہ تیزی سے بدلتی ہوئی ٹیکنالوجیز کو اپنائیں اور مشینوں اور ڈھانچے کے صحت کی نگرانی کے نظام میں مزید ذہانت پیدا کریں۔ انہوں نے کہا کہ کنڈیشن مانیٹرنگ عیش و عشرت کے لیے نہیں ہے بلکہ  یہ ایک ضرورت ہے۔ انہوں نے نامور اسکالرز اور پریکٹیشنرز پر زور دیا کہ وہ حالیہ تکنیکی ترقی کے مطابق صورت حال کی نگرانی کو تیار کرنے کے لیے ایک روڈ میپ پیش کریں۔

بحری نظام اور موادکے ڈائریکٹر جنرل  جناب ایم زیڈ صدیق نے آلات کی مؤثر دیکھ بھال کے لیے انڈسٹری 4.0 کے فوائد حاصل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ڈیزائن کے مرحلے پر ہی مناسب دیکھ بھال کی جائے تو سسٹمز میں بھروسے، حفاظت، دستیابی اور دیکھ بھال میں اضافہ کے لیے صورت حال  کی نگرانی میں بہتری کی مسلسل گنجائش موجود ہے۔

نیول ڈاکیارڈ کے ایڈمرل سپرنٹنڈنٹ (V) ریئر ایڈمرل سنجے سدھو نے بتایا کہ ہندوستانی بحریہ نے طویل عرصے سے شپ بورڈ کے اثاثوں کی کنڈیشن مانیٹرنگ کو اپنایا ہے اور اسے حاصل کرنے میں این ایس ٹی ایل  کے شاندار کردار کی تعریف کی۔

جناب  پی وی ایس گنیش کمار، کنڈیشن مانیٹرنگ سوسائٹی آف انڈیا کے صدر نے کانفرنس کے مقاصد کی وضاحت کی اور امید ظاہر کی کہ کانفرنس میں ہونے والی بات چیت سے دیکھ بھال کے بہتر طریقوں کے لیے نتیجہ خیز تجاویز سامنے آئیں گی۔

***********

ش ح ۔ ا م۔

U. No.4596


(Release ID: 1920435)
Read this release in: English , Hindi